شادی کرانےوالی خودکارمشین(دی نیوز ٹرائب)

خواجہ طلحہ

محفلین
برطانوی کاؤنٹی کارنول کی ایک کمپنی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے خواہشمند جوڑوں کے لیے سکے سے چلنے والی خودکار مشین تیار کرلی ہے۔

Auto Wedنامی اس وینڈنگ مشین کی بدولت شادی کے خواہشمند جوڑے صرف 1پاؤنڈ کے عوض شادی کی تمام رسومات سرانجام دے سکتے ہیں۔

8فٹ اونچی اس ویڈنگ مشین کے ذریعے ناصرف شادی کرنے والے جوڑوں کو پلاسٹک ویڈنگ رنگز ملتی ہیں بلکہ شادی کا سرٹیفکیٹ اور ویڈنگ مارچ کی خصوصی دھن سے محظوظ ہونے کا موقع بھی پیش کیا جاتا ہے
سورس:۔http://www.thenewstribe.com
 

شمشاد

لائبریرین
پیسے تو اکٹھے کرنے ہی ہیں تا کہ یہ مشین خرید کر اپنے شادی دفتر میں لگوا سکوں۔
چلو میرے پانچ سو روپے واپس کرو۔
 

ساجد

محفلین
بہت خوب ، لیکن مغرب میں شادی کرنا تو آسان ہے البتہ طلاق کا مرحلہ شیطان کی آنت جتنا طویل بھی ہو جایا کرتا ہے۔ جس میں ہزاروں اور کبھی کبھی لاکھوں پاؤنڈ کی ادائیگی بھی کرنا پڑتی ہے۔ اگر کوئی اس مرحلے کو ایک پاؤنڈ کے مصارف تک محدود کرنے کی مشین بناتا تو بہتوں کا بھلا ہوتا۔
 
Top