شادی دفتر

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایسا نہ کہیں، چار کو تو میں نہیں کہتا البتہ دو شادیوں والوں کا تو مجھے پتہ بھی ہے اور دعوی بھی کر سکتا ہوں۔
 
زیک

مسافر
ایک خاتون بھی دوسری شادی کرنا چاہتی ہیں۔ مگر ابھی انہیں ڈر ہے کہ شوہر کو پتہ نہ چل جائے اس لئے گمنام رہنا چاہتی ہیں۔ کیا آپ ان کے لئے کوئی اچھا سا دوسرا شوہر تلاش کر سکتے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
زکریا نے کہا:

زکریا بھائی ایک دفعہ ہم کچھ دوستوں میں یہ بات ہو رہی تھی جو مزاح کا رخ اختیار کر گئی۔ ایک دوست کہنے لگے کہ اگر ایک مرد چار شادیاں کر سکتا ہے تو ایک عورت کیوں چار شادیاں نہیں کر سکتی۔

“اب تک تو اللہ نے ایک انگوٹھا اور چار انگلیاں ہی بنائی ہیں، جس دن چار انگوٹھے اور ایک انگلی ہوئی اس دن بے شک کر لے “ یہ میرا جواب تھا۔
 
اس پر مجھے ایک اور بات یاد آئی۔

ایک شادی شدہ خاتون اپنے پہلے خاوند سے چھٹکارا حاصل کر کے کسی اور سے شادی کرنے کے چکر میں تھیں۔ وہ ایک نجومی کے پاس گئیں۔ ہاتھ دیکھنے کے بعد نجومی نے کہا “ آپ بہت جلد بیوہ ہونے والی ہیں“

“وہ تو مجھے بھی پتہ ہے “ عورت نے کہا، “بس آپ مجھے یہ بتا دیں کہ میں پکڑی تو نہیں جاؤں گی“
 
زیک

مسافر
شمشاد نے کہا:
ایک دوست کہنے لگے کہ اگر ایک مرد چار شادیاں کر سکتا ہے تو ایک عورت کیوں چار شادیاں نہیں کر سکتی۔

“اب تک تو اللہ نے ایک انگوٹھا اور چار انگلیاں ہی بنائی ہیں، جس دن چار انگوٹھے اور ایک انگلی ہوئی اس دن بے شک کر لے “ یہ میرا جواب تھا۔

چار انگوٹھے اور 1 انگلی تو نہیں مگر 4 انگلیاں اور دو انگوٹھے تو عام دیکھے ہیں۔ کیا اس کا مطلب ہے کہ ۔۔۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
زکریا بھائی ایک دفعہ ہم کچھ دوستوں میں یہ بات ہو رہی تھی جو مزاح کا رخ اختیار کر گئی۔ ایک دوست کہنے لگے کہ اگر ایک مرد چار شادیاں کر سکتا ہے تو ایک عورت کیوں چار شادیاں نہیں کر سکتی۔
“اب تک تو اللہ نے ایک انگوٹھا اور چار انگلیاں ہی بنائی ہیں، جس دن چار انگوٹھے اور ایک انگلی ہوئی اس دن بے شک کر لے “ یہ میرا جواب تھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کسی عورت نے سوال کیا کہ “ اگر ایک مرد چار شادیاں کر سکتا ہے تو ایک عورت کیوں چار شادیاں نہیں کر سکتی۔“
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ “ اچھا یہ بتاؤ کہ ایک مرد کی چار بیویاں ہیں اور اُن میں سے کسی کی اولاد ہوتی ہے تو کس کی ہوگی ۔ ؟ “
عورت نے جواب دیا کہ “ ظاہر ہے اُسی مرد کی ۔۔۔ “
حضرت عائشہ نے دوبارہ فرمایا “ اگر ایک عورت جس کے چار شوہر ہوں اگر اُس کے ہاں کوئی اولاد ہوتی ہے تو وہ کس کی ہوگی ۔ “
عورت کے پاس جواب نہ تھا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
عام تو نہیں کہیں ہزاروں میں ایک آدھ ہو گا۔ اور آپ کو پتہ ہی ہے کہ یہ نارمل نہیں ہوتا۔
 
ظفری

لائبریرین
زکریا نے کہا:
ظفری: ڈی‌این‌اے ٹیسٹ :wink:
مجھے معلوم تھا اس کا جواب کیا ہوگا ۔۔۔ مگر اب میں اس کی تفصیل میں جاؤں تو پھر اس فورم پراُس تفصیل کا تذکرہ مناسب نہ ہوگا۔ ویسے بھی شمشاد بھائی نے اُس بات کا ہلکا سا اشارہ دے ہی دیا ہے ۔ :wink:
 
تیشہ

محفلین
یہ شادی دفتر میں کونسی باتیں ؟ :box:

رشتے کروانے ہوں تو آیا جائے ورنہ پتلی گلی سے نکلا جائے ،
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
زکریا نے کہا:
ایک خاتون بھی دوسری شادی کرنا چاہتی ہیں۔ مگر ابھی انہیں ڈر ہے کہ شوہر کو پتہ نہ چل جائے اس لئے گمنام رہنا چاہتی ہیں۔ کیا آپ ان کے لئے کوئی اچھا سا دوسرا شوہر تلاش کر سکتے ہیں؟

اس پر مجھے ایک اور بات یاد آئی۔

ایک شادی شدہ خاتون اپنے پہلے خاوند سے چھٹکارا حاصل کر کے کسی اور سے شادی کرنے کے چکر میں تھیں۔ وہ ایک نجومی کے پاس گئیں۔ ہاتھ دیکھنے کے بعد نجومی نے کہا “ آپ بہت جلد بیوہ ہونے والی ہیں“

“وہ تو مجھے بھی پتہ ہے “ عورت نے کہا، “بس آپ مجھے یہ بتا دیں کہ میں پکڑی تو نہیں جاؤں گی“

:hatoff: :lol:
 
فریب

محفلین
جی میرے جاننے والے ہیں‌ان کو بھی ایک رشتہ چاہیے ہے مگر پاکستانی لڑکی ہونی چاہیے ہے لڑکے کی عمر یہی کوئی 52 یا 53 سال ہو گی
 
ظفری

لائبریرین
فریب نے کہا:

فریب بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔ “لڑکے“ کی عمر کچھ “ کم“ نہیں ہے کیا ۔۔۔ :lol:
 
فریب

محفلین
جی وہ کچھ جلدی ہے ان کے گھر والوں کو ان کی شادی کی ورنہ میں‌نے تو کہا تھا کہ 5،،6 سال اور رک جائیں لڑکا میچور ہو جائے تو شادی کروادیں گے
 
ظفری

لائبریرین
فریب نے کہا:
جی وہ کچھ جلدی ہے ان کے گھر والوں کو ان کی شادی کی ورنہ میں‌نے تو کہا تھا کہ 5،،6 سال اور رک جائیں لڑکا میچور ہو جائے تو شادی کروادیں گے
اگر وہ میچور ہوگیا تو کیا پھر وہ شادی کرے گا ۔ ؟ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top