سینما کہانی، ہماری زبانی

http://www.web.pk/2014/cinestar-cinema-multan-movie-listing-time-schedules-via-sms/

اس لنک میں شہر ء ملتان کے سینما سے متعلق کچھ فوٹو ہیں ۔۔۔ میرا خیال ہے معیار بہتر ہوا تو فیملیز جارہی ہیں
پھر تو آپ سینما کی زیارت سے محروم رہ جائیں گی۔
آپ تو ابھی اس کیٹگری میں نہیں آتی :battingeyelashes:
:p
 
سینما بینی بھی ایک نشہ ہے۔ اب تو یاد بھی نہیں کہ کب سینما میں جا کر آخری فلم دیکھی تھی۔ شاید 2004 یا 2005 میں۔اس سے پہلے فلم دیکھنے کا جنون تھااور اسی شوق میں ہم اخبار میں فلموں والے اشتہارات کا ورق کسی وجہ سے اگر نہ دیکھ پاتے تو اسے اپنی بدقسمتی تصور کرتے تھے:worried: اور بہت دیر تک کف افسوس بھی ملتے رہتے تھے :cry2:کہ ہائے وہ صفحہ۔۔۔وہ رنگ برنگی مورتیں وہ تمام ہیروئنیں۔۔۔جن کا آج ہم دیدار نا کر سکے۔:winking:

مجھے یاد ہے 2001 سے 2002 تک ہمیں کچھ عرصہ جہلم شہر میں گزارنا پڑا۔ ریلوے سٹیشن کے قریب ہی رہائش ہوتی تھی اور ہفتے کی شام میں اکیلا یا ایک دو کولیگ شام والی ریل کار پر بیٹھ کر پنڈی چلے جاتے جو رات ساڑھے نو کے لگ بھگ ہمیں سٹیشن اتار دیتی۔ سیروز سینما وہاں سے پانچ سات منٹ کی مسافت پر تھا اور ہم رات آخری شو دیکھ، پھر سے وہی ٹرین جس کی واپسی رات ساڑھے بارہ بجے ہوتی تھی پر سوار ہو کر جہلم نکل جاتے۔۔۔۔ عموما فلم سوا بارہ بجے تک ختم ہوجاتی تھی لیکن اگر نا بھی ختم ہوئی ہوتی تو ہم ٹرین کی روانگی سے 10 منٹ پہلے ہی نکل جاتے اور اکثر وسل بجاتی ٹرین کو جا پکڑتے۔

کچھ عرصے بعد ہم نے گھر میں اپنے پی سی میں نیٹ ڈیوائس لگوائی تو پی ٹی سی ایل کی شاید 20 25 کے بی والی سپیڈ کے ساتھ ایک ٹورنٹ سے پہلی فلم ڈاؤنلوڈ کرنا شروع کی۔ جو 28 دن میں مکمل ہوئی۔ فلم کا نام تھا 'بچہ ھائ آسمان' جو ایک ایرانی مووی تھی اور ابھی تک ہمارے پی سی میں نوادرت کی طرح محفوظ پڑی ہے۔ پھر تو جیسے چوری کا چسکا ہی پڑ گیا اور سوچا کہ فلم بینی جیسے غیر شرعی کام کو کرنے کے لیے سینما جانے کی کیا ضرورت ہے یہ کام ہم گھر بیٹھے بھی کر سکتے۔ :battingeyelashes:
 
لاریب مرزا

محفلین
فلم بینی جیسے غیر شرعی کام کو کرنے کے لیے سینما جانے کی کیا ضرورت ہے یہ کام ہم گھر بیٹھے بھی کر سکتے۔ :battingeyelashes:
جب غیر شرعی کام ہی کرنا ہے تو انسان جیسے مرضی کرے،
اور سینما بینی کا مقصد کبھی کبھار دوستوں کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزارنا بھی ہو سکتا ہے۔ ضروری نہیں سب عادتاً ہی جائیں۔
 
مقدس

لائبریرین
آئی ڈو لائک سینماز لیکن صرف کڈیز موویز کے لیے لولزززز۔۔۔ پچھلے دنوں تیمور زبردستی لے کر گئے تھے کوئی پاکستانی مووی دکھانے۔۔۔۔ میں نے زیادہ ٹائم فون پر گیم کھیلتے ہوئے گزارا۔۔۔۔ پتا نہیً مووی کب اسٹارٹ ہوئی اور کب ختم :rollingonthefloor:
 
اچھا :)
ہم بھی ایک نئی پاکستانی فلم دیکھنا چاہ رہے تھے "ہو من جہاں".. لیکن وہ ابھی ریلیز ہی نہیں ہوئی تھی..
بچوں والی مطلب اینی میٹڈ فلمیں پسند ہیں آپ کو؟؟ :)
 
مقدس

لائبریرین
اچھا :)
ہم بھی ایک نئی پاکستانی فلم دیکھنا چاہ رہے تھے "ہو من جہاں".. لیکن وہ ابھی ریلیز ہی نہیں ہوئی تھی..
بچوں والی مطلب اینی میٹڈ فلمیں پسند ہیں آپ کو؟؟ :)
اینیمٹڈ میں بھی جو بچوں کے لیے ہوں۔۔۔ مجھے اردو اور ہندی موویز بہت بور کرتی ہیں۔۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اینیمٹڈ میں بھی جو بچوں کے لیے ہوں۔۔۔ مجھے اردو اور ہندی موویز بہت بور کرتی ہیں۔۔۔
میں بہت کم ایک جگہ ٹِک کے فلم دیکھتی ہوں۔ شروع کر لوں کبھی تو پوری نہیں کرنے ہوتی.. مہینوں بعد کبھی کوئی دیکھ لی, جس کی بہت تعریف سنی ہو... فلمیں واقعی بور کرتی ہیں۔ ہاں! اچھی موسیقی سنتی ہوں ضرور :)
 
زیک

مسافر
آئی ڈو لائک سینماز لیکن صرف کڈیز موویز کے لیے لولزززز۔۔۔ پچھلے دنوں تیمور زبردستی لے کر گئے تھے کوئی پاکستانی مووی دکھانے۔۔۔۔ میں نے زیادہ ٹائم فون پر گیم کھیلتے ہوئے گزارا۔۔۔۔ پتا نہیً مووی کب اسٹارٹ ہوئی اور کب ختم :rollingonthefloor:
کڈز موویز جیسے ایوینجرز؟
 
Top