سینما کہانی، ہماری زبانی

لاریب مرزا

محفلین
جب تک ہم نے سینما نہیں دیکھا تھا ہمیں لگتا تھا کہ ہم ابھی پیدا ہی نہیں ہوئے. :D. ویسے تو ہماری پیدائش لاہور کی ہے لیکن ہمارے نزدیک یہ مقولہ کچھ یوں تھا۔ "جِنے سینما نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں" :p خیر اس مقولے کے پیش ِنظر ہم نے اپنی ساتھی معلمات سے اظہارِ تشویش کیا کہ ہم چونکہ ابھی پیدا ہی نہیں ہوئے تو اس دنیا میں قدم رنجہ فرمانے کی کوئی صورت نکالی جائے.. :sneaky: لیکن جو مسئلہ ہمیں درپیش تھا وہی ہماری ساتھی معلمات کے پیشِ نظر تھا کہ کون لے جائے گا ہمیں سینما؟ :(
خدا کی کرنی کچھ یوں ہوئی کہ اسی دن ہماری سکول کی منتظم صاحبہ نے کچھ مخصوص اساتذہ کو طلب فرمایا اور کہا، "کیوں نہ کہ اس دفعہ اختتام ہفتہ ذرا مختلف طریقے سے گزارا جائے!! میرا خیال ہے کہ اسلام آباد چلتے ہیں کوئی اچھی سی فلم دیکھتے ہیں اور کہیں باہر کھانا کھاتے ہیں۔"
پہلے تو ہمیں اپنے کانوں پر یقین نہ آیا, اور جب یقین آیا تو ہماری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور ساتھ میں حیرت کا بھی کہ منتظم صاحبہ کو کیسے بھنک پڑ گئی ہمارے اس شوق کی؟؟ :applause: ہمیں تو ہماری ساتھی معلمات نے باقاعدہ مبارکباد بھی دی کہ بھئی کیا بات ہے! ادھر آپ نے خواہش کا اظہار کیا اور ادھر پوری بھی ہو چلی.. :battingeyelashes:
ابھی ہم ٹھیک سے ہواؤں میں اڑنے بھی نہ پائے تھے کہ کچھ ساتھی معلمات نے سینما جیسی قابلِ اعتراض جگہ جانے پر پس وپیش کا اظہار کیا تو ہماری منتظم صاحبہ نے سینما جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔. یہ خبر بجلی بن کر ہم پر گِری. :brokenheart: اُف یہ ظالم سماج!! ہمارا دل کیا کہ ہم والہانہ رونے بیٹھ جائیں، :cry2: ہم اتنی بیچاری صورت لے کر اپنی منتظم صاحبہ کے پاس گئے کہ ہمارا اشتیاق دیکھ کر وہ مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں اور فرمایا کہ ٹھیک ہے, ہم سینما جائیں گے۔.اور جس نے فلم نہ دیکھنی ہو گی وہ بصد شوق جناح پارک میں چہل قدمی کرے۔ ارے واہ! یہ ہوئی نا بات! :dancing:
فلم کے انتخاب کی ذمہ داری ہم نے کمال سمجھداری سے اپنی منتظم صاحبہ پر ڈال دی :heehee: کہ ویسے بھی ہمیں فلم سے کوئی سروکار نہ تھا۔ ہم تو صرف سینما دیکھنے کے متمنی تھے۔ :)
آخر کار وہ وقت آن پہنچا کہ جب ہماری بس کے ٹائر جناح پارک کے سامنے چڑچڑائے.. ہمارے اشتیاق کا عالم قابلِ دید تھا۔. Cine Pax کی عمارت ہمیں بے حد بھائی.. خوبصورت اور کشادہ سی.. ٹکٹس لے کر جب ہم نے اپنے مطلوبہ ہال کا دروازہ کھول کر اندر قدم رکھا تو......
ھائیں! یہ کیا؟ :surprise: اتنا گھپ اندھیرا.. بھئی مانا کہ ہمیں سینما دیکھنے کا حد درجہ اشتیاق تھا.پر بلا سوچے سمجھے اس اندھیرے سمندر میں غوطہ زن ہو جانا کہاں کی عقلمندی تھی؟ ہم ابھی سوچ ہی رہے تھے کہ اس اندھیرے سے کیونکر نبرد آزما ہوں کہ اندر سے گارڈ چاچا نے اپنی ٹارچ سے دروازے پر روشنی پھینکی تو ہم راستہ دیکھنے کے قابل ہو پائے.. ایک لمبی سی تنگ و تاریک سرنگ نما گلی سے گزر کر ہم ہال میں پہنچے جہاں فلم شروع ہو چکی تھی۔. شروع کی چھ سات قطاریں خالی تھیں جو کہ پردے کی روشنی میں ہمیں نظر آ سکیں۔. تیسری قطار منتخب کر کے ہم وہاں براجمان ہو گئے.. زیادہ اوپر جانے کا خطرہ ہم نے مول نہ لیا اور جب فلم کا انٹرول آیا تو اپنے اس فیصلے پر خدا کا شکر ادا کیا کہ مرد حضرات کی کثیر تعداد اوپر والی نشستوں پر ہی تشریف فرما تھی۔
خیر جب ہم نے اپنی نشست سنبھالی تو فلم کی گھن گرج ہماری طبع نازک پہ ہتھوڑے برسانے لگی.. :notlistening: اُف اتنی آواز!! کوئی تو آہستہ کر دو.. اس دن ہمیں پتہ چلا کہ ہماری امی حضور ذرا اونچی آواز میں گانے سننے پر کیوں فرماتی ہیں کہ تم لوگوں نے کیا گھر میں سینما کھول رکھا ہے!! خیر آہستہ آہستہ ہم اس گھن گرج کے عادی ہو گئے اور بڑے پردے پر فلم دیکھنے سے لطف اندوز ہونے لگے۔. فلم کا دورانیہ آیا تو یکایک پردے کی روشنی گُل ہو گئی اور ہال روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔. ہم پاپ کارن اور مشروب لینے باہر چلے گئے.. دس منٹ کے مختصر وقفے کے بعد فلم دوبارہ شروع ہوئی.. پھر تو وقت گزرنے کا احساس ہی نہ ہوا.. اوپر والی نشستوں سے ہوٹنگ کی آواز آ رہی تھی۔. ہم نے سوچا کہ اب جب ہم بھی ادھر آئے بیٹھے ہیں تو ہوٹنگ کرنے میں کیا حرج ہے؟ سینما کے تمام آداب بجا لانا ہم پر لازم و ملزوم تھا۔ :heehee: ہم نے اپنی مترنم آوازوں سے آخری سین پر ہوٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور خوب ہی ہوٹنگ کی.. :)
فلم اپنے اختتام کو پہنچی تو ہم سب خراماں خراماں چلتے ہوئے ٹولی کی صورت میں باہر آگئے..
آخر کار ہماری سینما دیکھنے کی دلی حسرت پوری ہو ہی گئی.. ہم بے انتہا خوش تھے۔ :bighug:
جونہی ہم Cine Pax سے باہر آئے ہماری منتظم صاحبہ کی آواز آئی, لاریب کہاں ہے؟
ہم بولے, "ہم ادھر ہیں مادام"
تو وہ بولیں، "کیسا رہا سینما؟ امید ہے پیسے نہیں ضائع ہوئے ہوں گے؟"
ہم خوب ہنسے اور بولے، "نہیں مادام! پیسوں کے لحاظ سے دیکھا جائی تو ہم نے تو دوہرا لطف اٹھایا" :)
تو احباب یہ تھی ہماری سینما کہانی, ہماری زبانی..
جتنا لطف ہم نے فلم دیکھ کر اٹھایا, اتنا نہ سہی پر اس سے آدھا تو آپ نے یہ روداد پڑھ کے ضرور اٹھایا ہو گا۔. کیا خیال ہے؟ :)
 
arifkarim

معطل
جتنا لطف ہم نے فلم دیکھ کر اٹھایا, اتنا نہ سہی پر اس سے آدھا تو آپ نے یہ روداد پڑھ کے ضرور اٹھایا ہو گا۔. کیا خیال ہے؟ :)
ہم نے بھی پہلی بار سنیما گھر یہیں ناروے آکر دیکھا۔ پاکستان میں تو ضیاء دور کے بعد سے سنیما جانا مثبت فعل نہیں سمجھا جاتا تھا۔ کم از کم بڑے شہروں کی حد تک اسمیں بہتری آ چکی ہے۔
مجھے یاد پڑتا ہے کہ سنہ 2000 میں جب ہم ناروے آئے تھے تو ہمارے مقامی امیگریشن آفس والے ہمیں یہاں کے کلچر ہاؤسز دکھانے سنیما گھر لے گئے تھے۔ پہلی فلم جو ہم نے دیکھی وہ Pokémon: The First Movie تھی۔ اور ظاہر ہے پہلی سنیما فلم کبھی نہیں بھولتی۔
 
لاریب مزا آگیا سینما بیتی پڑھنے کا گویا کہ میں بھی لاہوری ہوں لیکن پاکستان میں رہتے ہوئے بھی کبھی سینما کا نام بھی خوابوں خیالوں میں نہیں آیا۔ میں نے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ سینما کویت میں آکر دیکھا وہ اوتار نامی 3ڈی مووی دیکھی تھی مووی دیکھتے ہوئے کئی بار چیخ نکلتے نکلتے رہ گئی :p
 
سینما کو لے کے پاکسان میں اب کافی بہتری آئی ہے۔ جیسا کہ آپ نے کہا بڑے شہروں میں اچھے گھرانوں کے لوگوں میں سینما جانے کا رجحان پیدا ہو رہا ہے۔ اور میں نے بھی چونکہ سینما کا دورہ کیا ہے تو مجھے تو وہاں کے ماحول میں کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی کہ سینما کا نام سنتے ہی کانوں کو ہاتھ لگایا جائے۔ :)
 
پنڈی میں بحریہ ٹاؤن میں موجود سنیماز کا دورہ کیا تھا۔ فلم دیکھنے اندر جانے ہی والے تھے کہ ۱۲ ربیع الاول آگیا۔ پھر وقت نہیں ملا دوبارہ جانے کا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
لاریب مزا آگیا سینما بیتی پڑھنے کا گویا کہ میں بھی لاہوری ہوں لیکن پاکستان میں رہتے ہوئے بھی کبھی سینما کا نام بھی خوابوں خیالوں میں نہیں آیا۔ میں نے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ سینما کویت میں آکر دیکھا وہ اوتار نامی 3ڈی مووی دیکھی تھی مووی دیکھتے ہوئے کئی بار چیخ نکلتے نکلتے رہ گئی :p
ہماری منتظم صاحبہ اسلام آباد کی ہیں.. مزے کی بات یہ کہ انھوں نے بھی شادی کے بعد سینما دیکھا.. سینما میں حقیقتاً فلم دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
ہماری منتظم صاحبہ اسلام آباد کی ہیں.. مزے کی بات یہ کہ انھوں نے بھی شادی کے بعد سینما دیکھا.. سینما میں حقیقتاً فلم دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ :)
فرق ٹیکنالوجی کے علاوہ وہاں موجود لوگوں کی وجہ سے محسوس ہوتا ہے۔ اگر آس پاس شور کرنے والے سنیما بین بیٹھے ہوں تو پھر ساری فلم خراب ہو جاتی ہے۔ ایک مرتبہ ہمیں دروازے کے پاس جگہ ملی اور لوگ اتنی بار اندر باہر ہوئے کہ ہم نے وہاں سے اٹھ جانا ہی بہتر سمجھا۔
 
جی آپ کی بات درست ہے۔. ویسے اس صوت حال سے ہمارا وسطہ ہی نہیں پڑا۔. یہاں صورت حال مختلف تھی۔ آدھے سے زیادہ ہال خالی پڑا تھا۔ فلم کے علاوہ شور شرابا نہ ہونے کے برابر تھا۔ :)
 
آخری تدوین:
چوہدری صاحب نام لیکر گفتگو کیجئے، بے وجہ کئی لوگ اشارہ اپنی طرف سمجھیں گے۔
پهر تو میرا خیال ہے جو شوقین نہیں ان کا نام لکها جائے۔۔۔
شوقینوں والی فہرست تو نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر سے بهی آگے جا سکتی ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
ابھی تک سینما جانے کا اتفاق نہیں ہوا ۔۔اس سال ملتان سینما نے بھی ترقی کی ہے کسی دن دیکھیں گے ہم بھی سینما کا لطف کیا ہوتا ہے ۔۔۔ اس سے پہلے حال سینما کا حال خستہ ہی رہا ہے ۔
 
"جِنے سینما نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں"
اگر اس مقولے کے نصف اول میں ترمیم کی گئی تھی تو اس کا نصف آکر بھی تبدیل کر کے کچھ یوں نہیں کیا جانا چاہیے؟ "جنے سینما نئیں ویکھیا او جنما ای نئیں!" :) :) :)

ویسے اس حساب سے تو ہمیں یو ایس میں اپنے اولین داخلے کی مہر بطور برتھ سرٹیفیکیٹ استعمال کرنی چاہیے، کیونکہ تب پہلی دفعہ کوئی مووی دیکھی تھی۔۔۔ بلکہ اس کے بھی چند برس بعد کیونکہ سینما تو بہت بعد میں دیکھی، اس وقت تو طیارے کی سیٹ میں لگی چھوٹی سی اسکرین پر ہی دیکھی تھی پہلی مووی۔ :) :) :)

تیسری قطار منتخب کر کے ہم وہاں براجمان ہو گئے.. زیادہ اوپر جانے کا خطرہ ہم نے مول نہ لیا
یعنی معلمات کی کا پورا گروپ ہی ان لوگوں میں سے تھا جو سمجھتے ہیں کہ پردے کے قریب سے دیکھنے پر سب کچھ صاف صاف دکھائی دے گا اور پورا پیسہ وصول ہو سکے گا۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو شاید کچھ لوگ بالکل پیچھے والی قطار میں اس لیے بیٹھتے ہیں کہ پروجیکٹر سے قرب کا احساس رہے۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین

لاریب مرزا

محفلین
ابھی تک سینما جانے کا اتفاق نہیں ہوا ۔۔اس سال ملتان سینما نے بھی ترقی کی ہے کسی دن دیکھیں گے ہم بھی سینما کا لطف کیا ہوتا ہے ۔۔۔ اس سے پہلے حال سینما کا حال خستہ ہی رہا ہے ۔
جی ضرور جائیے گا نور سعدیہ :)
یقیناً یہ ایک یادگار تجربہ ہوگا۔ لیکن یہاں ایک بات واضح کر دوں کہ اگر کبھی ارادہ بنے جانے کا تو سینما گھر کے انتخاب میں احتیاط برتئیے گا کہ کسی لوکل سینما گھر میں جانا شاید کوئی خوشگوار تجربہ ثابت نہ ہو سکے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
ابن سعید, post: 1719497, member: 1673"]اگر اس مقولے کے نصف اول میں ترمیم کی گئی تھی تو اس کا نصف آکر بھی تبدیل کر کے کچھ یوں نہیں کیا جانا چاہیے؟ "جنے سینما نئیں ویکھیا او جنما ای نئیں!" :) :) :)
جی سعود بھائی! یہ بھی ٹھیک کہا.. آپ کے اس مراسلے سے مجھے یہ تو معلوم ہو گیا کہ آپ کو پنجابی کی سمجھ آ گئی ہے۔. :)
ویسے اس حساب سے تو ہمیں یو ایس میں اپنے اولین داخلے کی مہر بطور برتھ سرٹیفیکیٹ استعمال کرنی چاہیے، کیونکہ تب پہلی دفعہ کوئی مووی دیکھی تھی۔۔۔ :) :) :)
اس مقولے کا اطلاق سب پہ نہیں ہوتا۔ بس میرے جیسے ان لوگوں پر جو سینما گھر دیکھنے کے حددرجہ شوقین ہوں۔. :)

یعنی معلمات کی کا پورا گروپ ہی ان لوگوں میں سے تھا جو سمجھتے ہیں کہ پردے کے قریب سے دیکھنے پر سب کچھ صاف صاف دکھائی دے گا اور پورا پیسہ وصول ہو سکے گا۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو شاید کچھ لوگ بالکل پیچھے والی قطار میں اس لیے بیٹھتے ہیں کہ پروجیکٹر سے قرب کا احساس رہے۔ :) :) :)
ایسا نہیں ہے۔ اوّل تو جہاں جگہ ملی ہم بیٹھ گئے کہ اندھیرا کیا جا چکا تھا۔ :) دوم یہ کہ ہمیں تو آگے بھی صاف صاف ہی نظر آ رہا تھا۔. کسی قسم کی دقّت نہیں ہوئی۔. اور یہ چونکہ پہلا تجربہ تھا اگلی دفعہ آپ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے پیچھے بیٹھ کے فرق معلوم کر لیں گے۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
جی ضرور جائیے گا نور سعدیہ :)
یقیناً یہ ایک یادگار تجربہ ہوگا۔ لیکن یہاں ایک بات واضح کر دوں کہ اگر کبھی ارادہ بنے جانے کا تو سینما گھر کے انتخاب میں احتیاط برتئیے گا کہ کسی لوکل سینما گھر میں جانا شاید کوئی خوشگوار تجربہ ثابت نہ ہو سکے۔ :)
http://www.web.pk/2014/cinestar-cinema-multan-movie-listing-time-schedules-via-sms/

اس لنک میں شہر ء ملتان کے سینما سے متعلق کچھ فوٹو ہیں ۔۔۔ میرا خیال ہے معیار بہتر ہوا تو فیملیز جارہی ہیں
 
Top