مبارکباد سیما آپا کو 20000 مراسلات مکمل کرنے پر دلی مبارکباد

سیما علی

لائبریرین
بہت وقت دیا ہوگا آپ نے ورنہ اتنا آسان نہیں ہے یہ
اور اتنا وقت اردو محفل پر دینے سے آپ کو کیا کچھ حاصل ہوا
مختصر لفظوں میں بیان کریں
ہاں وقت تو درست کہا آپ نے لیکن بہت کچھ سیکھا اچھی اردو لکھنا !جب ہم شروع میں آئے تو اُردو لکھنے میں بہت دقّت ہوتی تھی کیونکہ دفتری زبان انگریزی اور باقی سب رومن میں لکھ کر کام چلا لیتے تھے !لکھنے کی سپیڈ بھی آہستہ تھی اب تو پہلے کے مقابلے بہت جلدی لکھ لیتی ہوں۔
محفل میں ایک دوسرے کا لحاظ ادب مرّوت رواداری اور سب سے زیادہ اخلاق کا دامن مضبوطی سے تھامے رہنا ہے!ورنہ سوشل میڈیا پر وہ طوفانِ بدتمیزی ہے کہ الامان !بہت کم فورم ہیں جہاں ایکدوسرے کا ادب و احترام کیا جاتا ہے اور اتنے اچھے لوگ ہیں جو آپ کو سکھاتے بھی ہیں!بالکل ایک خاندان لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔
 
میم الف

محفلین
اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ آپ ریورس گئیر میں ہیں۔

کہیں دھکا سٹارٹ تو نہیں یہ گاڑی؟؟
جی ہاں، دھکا سٹارٹ ہے، ٹیوننگ ہونے والی ہے، سروس ہونے والی ہے، تیل بدلی ہونے والا ہے، پنکچر ہے
یہ سب کہا جا سکتا ہے لیکن اتنی بری حالت نہیں ہے
انڈیکیٹر کام کر رہے ہیں، ہیڈ لائٹ آن ہے، رات کا وقت ہے اور سفر دورودراز درپیش ہے، راستہ سنسان، سڑک خستہ، آدھی کھلی آدھی بستہ، جنگل بیابان، نہ حیوان نہ انسان، ڈرائیور ندارد، گاڑی آٹومیٹک چل رہی ہے۔
کہیں گوگل کی بنائی نئی ڈرائیور لیس گاڑی جیسا کچھ اس میں بھی تو نہیں۔ اس کے لیے گاڑی سے اتر کر دیکھنا پڑے۔۔ یہ کام تھوڑا مشکل ہے
 
محمداحمد

ایک ہی پوسٹ میں اتنا سب کچھ لکھتے رہے ، پھر تو بڑھ گئے آپ کے مراسلے!! :confused::D:p
 
ہاں وقت تو درست کہا آپ نے لیکن بہت کچھ سیکھا اچھی اردو لکھنا !جب ہم شروع میں آئے تو اُردو لکھنے میں بہت دقّت ہوتی تھی کیونکہ دفتری زبان انگریزی اور باقی سب رومن میں لکھ کر کام چلا لیتے تھے !لکھنے کی سپیڈ بھی آہستہ تھی اب تو پہلے کے مقابلے بہت جلدی لکھ لیتی ہوں۔
محفل میں ایک دوسرے کا لحاظ ادب مرّوت رواداری اور سب سے زیادہ اخلاق کا دامن مضبوطی سے تھامے رہنا ہے!ورنہ سوشل میڈیا پر وہ طوفانِ بدتمیزی ہے کہ الامان !بہت کم فورم ہیں جہاں ایکدوسرے کا ادب و احترام کیا جاتا ہے اور اتنے اچھے لوگ ہیں جو آپ کو سکھاتے بھی ہیں!بالکل ایک خاندان لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔
یہ بات تو ہے میں بھی جب سے آیا ہوں اِس فورم پر میں نے بدتمیزی کرتےہوئے کسی کو بھی نہیں دیکھا
 
Top