انٹرویو سیفی صاحب

اسلامُ علیکم جناب سیفی صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔۔۔ آپ بھی ہماری ایک دوسرے کے بارے میں جانکاری کی اس مہم میں شامل ہوجائیے ۔ تو ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔ سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 

سیفی

محفلین
١۔ آپکا پورا نام؟
شیکسپئر کہتا ہے کہ گلاب کا نام اگر گلاب نہ ہوتا تو کیا خوشبو نہ دیتا
جی احقر کو گلاب دین کہتے ہیں۔۔۔۔ :D ۔

٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
گلابُو ہی کہہ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔اور نام جو نہیں ملتا۔۔۔۔
٣۔ عمر کتنی ہے؟
بالی عمریا۔۔۔۔۔کیا یہ فقرہ صرف لڑکیوں کی ملکیت ہے۔۔۔۔
٤۔جائے پیدائیش ؟
سرزمینِ ہزارہ۔۔۔۔
٥- حاضر مقام؟
اسلام آباد
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شِیر کا
٧۔تعلیمی قابلیت؟
ایم اے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کر لیتے اگر میٹرک میں فیل نہ ہوتے
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
ُشاعری پڑھ کر داد دینا۔۔۔۔۔۔۔خود شاعری کرکے جلا دینا
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اشاروں کنایوں کی زبان
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

چھوٹے ہیں نہ بڑے ہیں
سخت مشکل میں پڑے ہیں



آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیاہے بلکہ چلتا رہے گا۔

چلیں جی ہم بھی دیکھتے ہیں آپ کی استقامتِ سفر۔۔۔کیا کہتا ہے شاعر
ہر ہم سفر ہے آبلہ پا دیکھتے رہو
یارو مڑ مڑ کے ذرا دیکھتے رہو

کس کس کو ہے اپنی اپنی رفاقت کا زعم
ہوتا ہے کون کون جدا دیکھتے رہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی، کیا کہنے۔ :great: آج واقعی لگتا ہے کہ اس محفل کی رونق لوٹ آئی ہے۔ ماشاءاللہ کیا انداز بیاں پایا ہے آپ نے۔ ڈاکٹر صاحب بھی پھڑک اٹھے ہوں گے یہ جوابات دیکھ کر۔
 

اجنبی

محفلین
ڈاکٹر صاحب یقیناً پھڑکے ہوں گے جب ان جوابات کی نوعیت دیکھیں گے ۔ مجال ہے جو سیفی صاحب نے کسی سوال کا درست جواب دیا ہو :eek: ۔ اب ان کو الیکٹرا بالکل نہیں ملے گا اور ساتھ میں انہیں ڈاکٹر صاحب ٹیکہ بھی لگائیں گے :lol:
 

سیفی

محفلین
سلام بر دوستانِ محفل۔۔۔۔۔۔۔۔

نبیل بھیا۔۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔۔۔بس بہت دنوں سے اردو سے دوری رہی اس لئے کچھ شغل لگا لیا ڈاکٹر صاحب کے ساتھ۔۔۔۔۔۔منگل کو ایک ٹیسٹ ہے۔۔۔۔جس میں مجھے ازمنہ قدیم کی کمپیوٹر زبانوں فورٹران اور کوبول کے ساتھ پنجہ آزمائی کرنی ہے۔۔۔۔۔اس سے فارغ ہوتے ہی انشاء اللہ ادھر وقت دیا کروں گا۔۔۔۔۔۔

قدیر احمد بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لگتا ہے آپ کو ٹیکہ لگ چکا ہے جھی تو اپنے دوستوں کو ڈرا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے دو جوابات تو میں نے درست دیئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔لیکن آپ کی نظر ان سے پھسل گئی ۔۔۔۔۔۔ اب پتا نہیں عادتاً پھسلی ہے یا نجریا کی کمزوری کی وجہ سے۔۔۔۔۔۔ :beating:
 

اجنبی

محفلین
جناب مکرمی (مکرنی؟) سیفی صاحب

جن دو سوالوں کے آپ نے درست جواب دیے ہیں وہ ہمیں پہلے سے ہی معلوم ہیں (بوجھو کیسے؟) لہٰذا ان کے بتانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ باقیوں کے جواب دیجیے تو جانیں
ارے آپ کو کس نے بتایا موری نجریا کمجور ہے ؟؟؟؟
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم

قدیر احمد بھیا

جن طریقوں سے آپ پتا کرتے ہیں وہ راز سارے زمانے میں طشت از بام ہے۔۔۔۔۔۔۔مگر ذہن میں رکھ لیں کہ جو اونٹ رکھتے ہیں وہ دروازے اونچے رکھا کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔کیا سمجھے۔۔۔۔۔نہیں سمجھے تو نبیل بھیا سے پوچھ لیں آج کل حقیقی دنیا میں بھی سپائی ڈبل گیم کھیلتے ہیں تو انٹرنیٹ تو ہے ہی پیچ در پیچ۔۔۔۔۔۔۔پیاز کی طرح۔۔۔۔۔ایک کے بعد دوسری جھلی اتاریں۔۔۔۔آخر میں کچھ بھی نہیں ملتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا سمجھے ؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔ :newbie:
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔

منہاجین بھیا۔۔۔۔پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ تھے کدھر۔۔۔۔۔آپ کے بغیر محفل بڑی سونی سونی سی تھی۔۔۔۔۔۔

افتخار راجہ صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کدھر غائب ہو گئے جناب۔۔۔۔۔۔

قدیر احمد بھیا۔۔آ گئے نا آخر پھیری والے کے چکر میں اور لے لِیں نا دو روپے میں ٹافیاں چار۔ :lol:
 

منہاجین

محفلین
میری مصروفیت - عرفان القرآن ڈاٹ کوم

السلام علیکم

مجھے خود شدت سے احساس ہے اپنی غیرحاضری کا، مگر کیا کروں، مصروفیت ہی ایسی ہے۔
اس دن نبیل بھائی کو بتایا تھا، آج آپ کو بھی بتائے دیتا ہوں۔ یقیناً آپ کو بھی خوشی ہوگی۔

جیسا کہ محفل کے ارکان نے آن لائن لائبریری کے لئے اردو کتب کو یونیکوڈ میں تیار کرنا شروع کیا تھا، ایسا ہی ایک کام میرے پاس بھی ہے۔ وہ یہ کہ عرفان القرآن کے نام سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کا کیا ہوا قرآن مجید کا ترجمہ حال ہی میں مکمل صورت میں طبع ہوا ہے، جسے میں عرفان القرآن ڈاٹ کوم پر ایک انسائیکلوپیڈیا کی طرز پر آن لائن کرنے کو ہوں۔ اس میں نہ صرف عربی، اردو اور انگریزی متون میں لفظی تلاش ممکن ہوگی بلکہ موضوعاتی تلاش بھی میسر ہوگی۔ بعد ازاں اسے تفسیر کی سطح تک لے کر جانا ہے۔

اتنے بڑے پراجیکٹ کی تکمیل میں ظاہر ہے کافی وقت لگے گا۔ اِس وقت عربی متن کی فیڈنگ مکمل ہو چکی ہے اور اُردو ترجمہ کو ڈیٹابیس میں شامل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اسے وزٹرز کے لئے کھولا جا سکے گا۔ باقی اضافہ جات ساتھ ساتھ عمل میں لائے جائیں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس عظیم سعادت کی بہترین انداز میں تکمیل بارے آپ کی دعائیں میرے شاملِ حال ہوں گی۔
 

سیفی

محفلین
راجہ صاحب۔۔۔۔۔۔

لگتا ہے آپ کے کلینک پر مریضوں کی آمد میں اضافہ ہو چلا ہے۔۔۔۔اور آپ اب مصروف ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔۔

جناب کب سے سوالات کی نئی کھیپ کا منتظر ہوں۔۔۔۔۔۔کدھر کھو گئی نظر آپکی۔۔۔۔
 
اسلامُ علیکم جناب
میں معذرت خواہ ہونکہ گونا گومصروفیت کی وجہ سے اس طرف زیادہ توجہ نہیں دے سکا۔

میرے خیال میں محفل کے سب سے بہترین جوابات آپ ہی کے ہیں اور ان کو پڑھ کر میری بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ اس سلسلہ کو شروع کرنے کا مقصد تعارف حاصل کرنا ہی تھا مگر تھوڑے مزاح کے ساتھ، البتہ آپ کے جوابات سے خوب حظ اٹھا۔ سوالات کا سلسلہ جاری رہے گا مگر انتظار کر رہا ہوں کہ باقی لوگ بھی اپنا بنیادی تعارف کروا دیں ۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top