سولھویں سالگرہ سید عمران بھائی کے ساتھ علمی اور معلوماتی مکالمہ

یاسر شاہ

محفلین
مطلب سامنے اگر خاتون ہو اور آپ کی ترغیب ہوبہو پیش کر دی جائے۔
ترغیب ہی دی ہے کہ ’’جس‘‘ کو کرنا ہے کرے نیک کام میں شرم نہ کرے۔۔۔
اور جس کو نہیں کرنا نہ کرے کوئی زبردستی تو نہیں ہے!!!
آپ کی کیا یہی مراد ہے؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ لڑائی ہے؟؟؟
ہمیں لگتا ہے یاسر بھائی درپردہ دل کی کسی خفیہ خواہش کا اظہار کرنا چاہ رہے ہیں!!!
یا ہو سکتا ہے یاسر بھائی نے آپ کے پرانے مراسلے پڑھ لیے ہوں:)
اب تو وہ آپ کو بارش کا پہلا قطرہ بنا کر ہی چھوڑیں گے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سید عمران

محفلین
یا ہو سکتا ہے یاسر بھائی نے آپ کے پرانے مراسلے پڑھ لیے ہوں:)
اب تو وہ آپ کو بارش کا پہلا قطرہ بنا کر ہی چھوڑیں گے
ارے آپ سمجھے نہیں ان کے دل کی باتیں۔۔۔
یہ خود کو بارش کا پہلا قطرہ بنانے کی چاہ ظاہر کر رہے ہیں!!!
 
یاسر شاہ

محفلین
یہ لڑائی ہے؟؟؟
ہمیں لگتا ہے یاسر بھائی درپردہ دل کی کسی خفیہ خواہش کا اظہار کرنا چاہ رہے ہیں!!!

عمران بھائی درپردہ کیا میں تو برملا اشعار میں بھی اظہار کرتا رہتا ہوں ۔

جہان _فانی اور زنانی

گو جہاں یہ جہان_فانی ہو
جی یوں چاہے کہ اک زنانی ہو
گر زنانی حسین مل بھی جائے
پھر یہ خواہش --نکاح_ثانی ہو

وہ الگ بات ہے کہ تین بچوں کے بعد یہ خواہش مرجھا گئی ہے اب یہ خواہش یوں ہے کہ چاہے بیوہ ہو پر امیر ہو اپنا بوجھ بھی اٹھائے اور میرا بھی۔
پر ایک مسئلہ اور بھی ہے اسے بھی قطعہ میں بیان کیا ہے۔

جو رشتہ مانگنے جائے وہ خالہ چاہیے ہم کو
تناسل کے لیے گویا اک آلہ چاہیے ہم کو
ہم آمادہ تو ہیں گو دوسری شادی کو لیکن ہاں
لڑے پختون سالوں سے وہ سالا چاہیے ہم کو

نوے ڈگری سے گول مارتا ہوں زیرو ڈگری سے نہیں۔:D
 
سیما علی

لائبریرین
جب ہم پیدا ہوئے تو ننھیال ددھیال دونوں کے لاڈلے بن گئے۔وجہ ہم آج تک نہیں جان پائے۔ نہ تو ایسا تھا کہ ہم ہجرت کے بعد تیسری نسل میں اپنے خاندان کی پہلی اولاد تھے کیوں کہ ہم سے پہلے ننھیال ددھیال میں بہت سے کزنز ’’معرض وجود‘‘ میں آچکے تھے۔ نہ ہی ایسا تھا کہ بہت ساری لڑکیوں کے بعد پہلا لڑکا تھے۔بہرحال ہر دو طرف ہماری مانگ تھی اور بہت محبتیں ملتی تھیں۔سالگرہ کسی کی ہوتی کیک پر چھری سے پہلا وار ہم سے چلوایا جاتا، اصل کارروائی بعد میں شروع ہوتی۔
راجا اندر جو ہوئے یہ مانگ آج سے نہیں ۔۔پیدائشی راجہ ہیں ماشاء اللّہ اللّہ سلامت رکھے اور اپنی امان میں رکھے آمین!!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
بظاہر سب ٹھیک چل رہا تھا۔ ہر روز عید اور رات شب براءت تھی۔ اس دوران ہم نے انٹر کرلیا۔ انڈیا گھوم آئے۔ تب اچانک والد صاحب کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ جدہ سے کراچی آئے۔ ایک ہفتہ ہاسپٹل میں ایڈمٹ رہے اور انتقال کرگئے!!!
یہ سب اتنا جھٹ پٹ اور اچانک ہوا کہ پورا خاندان ہل گیا۔ یہ قدرت کا دوسرا جھٹکا تھا جو ہمارے خاندان کو لگا۔ جس دل کو خبر نہ ہو کہ معمولی سا دکھ بھی کیا ہے اسے براہ راست اتنا بڑا صدمہ ملے، زندگی موت کا۔ کوئی اس کیفیت کو محسوس کرسکتا ہے؟ ہم نے والد کو قبر میں اترتے دیکھا۔ دیکھا سارے ٹھاٹھ باٹ قبر کے باہر رہ گئے۔ اندر کچھ نہ گیا۔ سڑکوں کی روشنیاں بھی قائم رہیں اور جم خانہ اور فائیو اسٹارز ہوٹلز کی رونقیں بھی۔ لیکن ہمارے دل میں جو اندھیرا اتر گیا تھا وہاں ان روشنیوں کی رمق نہیں پہنچ رہی تھی۔
بہت اچانک جو غم ملیں اور خاص طور پر والدین کے بچھڑنے پر وہ زندگی بھر تازہ رہتے ہیں انسان جب سوچ لیتا ہے لگتا ہے گویا کل ہی بچھڑے ۔۔۔سچ ہے سب روشنیاں بیکار ہیں اس عظیم نقصان کے سامنے کچھ بھی اچھا نہیں لگتا ہم نے اپنے والدین کو آناً فاناً کھویا خاص طور پر اپنی اماّں کو اباّجان تو پھر بھی تین دن ہسپتال میں رہے پر اماّں تو رات ہمارے ساتھ سوئیں فجر ہمارے ساتھ پڑھ کر لیٹیں اور پھر نہ اُٹھیں تو بس ایسا لگتا ہے جیسے کل کا واقعہ ہے ۔۔اچانک بچھڑنا خاص طور پر
والد ین کا بے حد تکلیف دہ ہے ۔۔پر انسان یہاں بڑا بے بس ہے سوائے دعا کے کچھ نہیں کر سکتا پروردگار درجات بلند فرمائے آمین!!!!!!!
 
آمین ثم آمین۔

یہ عظیم نقصانات جو ہم اٹھا چکے ہیں۔۔۔ کبھی ان کا نعم البدل نہیں ملنے والا۔ ایسے رشتے کھو دینے کے بعد عمر تو گزرتی ہے مگر زندگی نہیں گزرتی۔
 
Top