سولھویں سالگرہ سید عمران بھائی کے ساتھ علمی اور معلوماتی مکالمہ

ہم سولھویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر محفل کی علمی اور ادبی شخصیات سے مکالمے کے سلسلے کی چھٹی لڑی کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔اس لڑی میں ہم سید عمران بھائی کو مدعو کرتے ہیں کہ تشریف لائیں اور اپنے علم اور اپنی پرمزاح گفتگو سے محفلین کو فیضاب کریں ۔
مکالمے کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے آپ عمران بھائی سے سوالات کر سکتے ہیں ۔
شرپسند،سیاسی اختلافات ،مذہبی اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ خوشی کا موقع ہے ہمیں مل کر اس خوشی کے موقع سے بھرپور لطف اندوز ہونا ہے ۔
 

وسیم

محفلین
سید عمران

آپ فطری طور پہ مائل بہ مزاح ہیں یا

غموں کی دوکان کھول کر بیٹھا ہوا تھا میں
آنسو نکل پڑے ہیں خریدار دیکھ کر؟

کی وجہ سے اس میدان میں کوہِ ظرافت بن گئے؟
 

وسیم

محفلین
اور آپ کے پاس وہ کون سا گر ہے کہ آپ عدنان بھائی سے ناشتے کھا لیتے ہیں

--

یہ جواب سید عمران ہی دے دیں۔ میں تو بے خیالی میں جواب دے بیٹھا اور وہ عدنان بھائی نے پڑھ لیا۔ اور یہ پرمزاح کی ریٹنگ عدنان بھائی نے پہلے والے جواب پہ دی تھی۔
 

سید عمران

محفلین
آپ کے مدعو کرنے اور لڑی بنانے کاشکریہ...
لیکن اس طرح کی لڑیاں وارث بھائی اور سر الف عین جیسی شخصیات کے لیے ہی موزوں ہیں...
ہمارا علمیت سے کیا لینا دینا!!!
بھائی یہ تو آپ کی کی انکساری ہے ۔
 

سید عمران

محفلین
--

یہ جواب سید عمران ہی دے دیں۔ میں تو بے خیالی میں جواب دے بیٹھا اور وہ عدنان بھائی نے پڑھ لیا۔ اور یہ پرمزاح کی ریٹنگ عدنان بھائی نے پہلے والے جواب پہ دی تھی۔
فکر نہ کریں وہ ریٹنگ دینے کے لیے پڑھنے کی زحمت نہیں اٹھاتے!!!
 
Top