تاسف سیدہ ثوبیہ ناز کے بھائی کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
السلام علیکم
بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دے رہاہوں‌کہ محفل کی ممبر سیدہ ثوبیہ نازکے بھائی کو ایک افسوسناک واقعہ کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے ۔
مجھے ثوبیہ باجی نے ابھی کچھ دیر پہلے ہی اطلاع دی ہے کہ ان کے بھائی کو دو گولیاں سینے میں‌ایک اور گولی پائوں‌میں لگی ہے اور وہ شدید زخمی اور اس وقت ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔
اللہ تعالٰی انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر دے ۔
تمام دوستوں اور ممبران سے گزارش ہے کہ زخمی بھائی کی صحتیابی کے لیے دعا کریں
خصوصاً نماز کے بعد اپنی دعاوں میں انکو یاد رکھا جائے اور صحت و سلامتی کی دعا کی جائے۔
 

فہیم

لائبریرین
افسوسناک خبر ہے۔

دعا ہے کہ اللہ پاک ان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
اور جلد ان کو صحت کاملہ نصیب فرمائے (آمین)
 

ظفری

لائبریرین
اللہ خیر کرے ۔ بڑی تشویشناک خبر ہے ۔ اللہ سب کو اپنے امان میں رکھے ۔ اور محترمہ کے بھائی کو جلد از جلد صحتیاب کرکے اس خاندان کو اس کڑے وقت سے نکالے ۔ آمین
 

ابوشامل

محفلین
زین! بہت افسوسناک خبر سنا دی آپ نے۔ اللہ انہیں مکمل و جلد صحت دے۔ گھر والوں کو اس کڑے وقت میں حوصلہ دے کہ وہ اس آزمائش میں پورا اتریں۔ ہم ان کی تندرستی کے لیے دعاگو ہیں۔
 

مغزل

محفلین
اللہ مکمل صحتیبابی عطا فرمائے ، زین یہ خبر کہاں سے ملی ۔؟
مجھے ابھی تک اطلاع نہ ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کرم کرے
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت افسوسناک واقعہ ہے اور بہت دکھ ہوا ہے یہ پڑھ کر، اللہ تعالٰی ان کو جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

طالوت

محفلین
اللہ سیدہ کے تمام خاندان پر اپنا رحم و کرم فرمائے ، امید ہے برادر جلد صحتیاب ہوں گے ۔۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
اللہ رحم کرےاللہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
اور جلد ان کو صحت نصیب فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زین

لائبریرین
اللہ مکمل صحتیبابی عطا فرمائے ، زین یہ خبر کہاں سے ملی ۔؟
مجھے ابھی تک اطلاع نہ ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کرم کرے
آمین۔
جی میری ان سے کل رات نیٹ‌پر بات ہوئی تھی ، وہ بہت پریشان تھی اس لیے صرف مجھے ہی بتایا تاکہ میں سب کو اطلاع دے سکوں۔
کل رات کے بعد سے میرا رابطہ بھی نہیں‌ہوا ،کوشش کررہا ہوں تاکہ نئی صورتحال کا پتہ چلا سکوں۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی ثوبیہ کے بھائی کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور انہیں جلد صاحب کریں۔ آمین۔
 

زین

لائبریرین
آپ تمام بہن اور بھائیوں‌کی دعا ؤں کی بدولت ربِ کریم نے سیدہ ثوبیہ ناز کے بھائی (محترم عابد علی صاحب) کو زندگی بخش دی ہے ۔
اب محترم عابد علی صاحب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
ثوبیہ باجی نے آپ سب بھائیوں اور بہنوں کا بہت بہت شکریہ ادا کیا ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ تمام بہن اور بھائیوں‌کی دعا ؤں کی بدولت ربِ کریم نے سیدہ ثوبیہ ناز کے بھائی (محترم عابد علی صاحب) کو زندگی بخش دی ہے ۔
اب محترم عابد علی صاحب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
ثوبیہ باجی نے آپ سب بھائیوں اور بہنوں کا بہت بہت شکریہ ادا کیا ہے ۔

اپڈیٹ کے لیے شکریہ ۔ اردو محفل سے ہم سب کی وشز ثوبیہ کو پہنچا دیں ۔
۔
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
میں آپ میبمرز کی خصوصاً زین کی بہت شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے اتنی دعائیں کی اور اللہ رب العزت نے ان دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبولیت کا شرف بخشا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top