سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ربیع م

محفلین
ضروری نہیں کہ آپ کے ساتھ سب ہی ان مذکوران کو ڈیسنٹ انسان سمجھتے ہوں۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر کوئی بکاؤ مال ہی ہو۔ صرف کاروبار کی بنا پر اگر آپ کو وہ بکاؤ یا خریدار اور غیرڈیسنٹ نظر آتے ہیں تو ایسا گمان غالباً درست نہیں۔ سنجرانی صاحب اور عمران خان صاحب کے بیچ کتنے کروڑ کا لین دین ہوا ؟ نہیں ہوا تو پھر یہ مانیں کہ خان صاحب نے سیاسی اتحاد کیا، جو کب سے اَن ڈیسنٹ ہو گیا ؟ سیاسی اتحاد تو حکومتی بھی تھا۔
کاروبار کرنے والا حکمران ایک اچھی شے ہر گز نہیں، لیکن آپ کو سنجرانی صاحب نظر آ گئے، اتفاق گروپ سے پیرا گون سوسائٹی، دبئی سے پارک لین تک کچھ نظر نہیں آیا۔ سنجرانی صاحب تو پھر بھی ابھی اپوزیشن میں ہیں۔
آپ ن لیگ سے سارے شریف خاندان، ڈار صاحب، خواجہ صاحب، موجودہ وزیرِاعظم اور دیگر کو َان-ڈیسنٹ قرار دیتے ہوئے حکومت اور سیاست دونوں سے نکالنے کی تحریک شروع کریں، ہم پی ٹی آئی کی اپوزیشن میں سے بھی کاروبار کرنے والوں کو نکالنے کا مطالبہ کریں گے۔
ایسے ایسے سنجیدہ لطائف!
 

شاہد شاہ

محفلین
یعنی اور کچھ ہو نہ ہو مزا تو آئے
تحریک انصاف کا حال لوز کینن یا ڈگمگاتی توپ والا ہے۔ دیگر جماعتیں باقاعدہ سوچ سمجھ کر حدف بنا کر وار کرتی ہیں۔ خان صاحب کو جو غلط یا صحیح لگتا ہے بول دیتے ہیں۔ یہ ٹرمپ اسٹائل سیاست مغرب میں بہت مقبول ہے اور اسکی بدولت عوام اکتاہٹ یا بوریت محسوس نہیں کرتے۔ بلکہ ہر روز کسی نئے سیاسی ڈرامہ کے منتظر ہوتے ہیں
 

شاہد شاہ

محفلین
92_CAB552-_FF6_A-4_EF2-_A86_A-22214500_C2_EA.jpg
 

ربیع م

محفلین
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
لوگوں کی جگہ ڈاکٹر شاہد مسعود المعروف باڈی لینگوئج اینالسٹ پڑھا اور سمجھا جائے
وہ تو اللہ معاف کرے پتہ نہیں کیا کیا پڑھ لیتا ہے. مگر اس دفعہ عظمی' کے سامنے پیشی ہوگئی. یہ بھی ہوسکتا ہے وقار کی سازش ہو
 

شاہد شاہ

محفلین
ویسے تو سارے ہی پاکستانی ادارے امان الحفیظ ہیں البتہ عدلیہ کا کردار سب سے زیادہ مضحکہ خیز ہے۔ کچھ روز قبل پیمرا کو قادیانیوں کا چینل ایم ٹی اے کی براڈ کاسٹ بند کرنے کا آرڈر دے رہے تھے جو ۱۹۹۲ سے لندن سے چل رہا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top