سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
گونگلووں سے مٹی جھاڑ رہے ہیں۔
سو اصل انصاف کب ہوا؟ تب یا اب؟ اور اگر اب بقول آپ کے "انصاف کا بول بالا ہوا ہے" تو پہلے ناانصافی کرنے پر "تحریک انصاف" کوئی قدم کیوں نہیں اٹھا رہی؟
ہر دو میں سے ایک فیصلہ غلط ہے۔ مطلب فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے کیونکہ انصاف میں پلڑے برابر ہوتے ہیں اور اس میں دونوں انتہائی حدود پر ہیں۔
انصاف کا مطلب سیدھی دھاری تلوار نہیں ہوتا۔ جہاں ملک کی عدالتوں نے انصاف کے تقاضوں کے تحت شریف خاندان کو سزائیں سنائی ہیں۔ وہیں ان کو قانون کے تحت وقتی ریلیف بھی فراہم کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں فی الحال صرف سزا معطل ہوئی ہے۔ اصل فیصلہ و سزا اپنی جگہ برقرار ہے۔ جب یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ تب ہی صحیح معنی میں تعین ہوگا کہ کتنا انصاف ہوا اور کتنی ڈیل یا ڈھیل دی گئی۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایوب دور میں بھی یہی دریا، یہی آبی ذخائر تھے مگر کئی میگا ڈیم بن گئے۔ اب فرق یہ ہے کہ آبادی کئی گنا بڑھ گئی ہے اور آنے والے سالوں میں ملک پانی کی شدید قلت کا شکار ہو جائے گا۔ اس وجہ سے ڈیم بنانا ناگزیر ہے۔ اس کے لئے کیپےسٹی خود بنانی پڑے گی۔
 
جان

محفلین
انصاف کا مطلب سیدھی دھاری تلوار نہیں ہوتا۔ جہاں ملک کی عدالتوں نے انصاف کے تقاضوں کے تحت شریف خاندان کو سزائیں سنائی ہیں۔ وہیں ان کو قانون کے تحت وقتی ریلیف بھی فراہم کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں فی الحال صرف سزا معطل ہوئی ہے۔ اصل فیصلہ و سزا اپنی جگہ برقرار ہے۔ جب یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ تب ہی صحیح معنی میں تعین ہوگا کہ کتنا انصاف ہوا اور کتنی ڈیل یا ڈھیل دی گئی۔
اچھا اب تک یہ تعین نہیں ہوا کہ کتنا انصاف ہوا ہے ؟ اس سے تو پھر سارے فیصلے مشکوک ہو جاتے ہیں یعنی آپ انسان کی عزت کا جنازہ نکال کر کہیں کہ ابھی انصاف کی صحت کا تعین ہونا باقی ہے۔ اگر انصاف کا مطلب سیدھی دھاری تلوار نہیں تھا تو اس وقت کے منتخب شدہ وزیر اعظم پہ کیسے چلا دی گئی؟
 
آخری تدوین:
ماضی کے جھروکوں سے

IMG-20181118-004307.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
اچھا اب تک یہ تعین نہیں ہوا کہ کتنا انصاف ہوا ہے ؟ اس سے تو پھر سارے فیصلے مشکوک ہو جاتے ہیں یعنی آپ انسان کی عزت کا جنازہ نکال کر کہیں کہ ابھی انصاف کی صحت کا تعین ہونا باقی ہے۔ اگر انصاف کا مطلب سیدھی دھاری تلوار نہیں تھا تو اس وقت کے منتخب شدہ وزیر اعظم پہ کیسے چلا دی گئی؟
حقائق کو گڈمڈ نہ کریں۔ نواز شریف کی دائمی نااہلی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر برقرار ہے۔ ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں سزا و جرمانہ کا فیصلہ بھی برقرار ہے۔ عارضی سزا معطلی (ضمانت) کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پورا کیس ختم ہوگیا۔ جب تک یہ نیب عدالت کے فیصلے ہائی کورٹ سے اپیل ہوتے ہوئے سپریم میں جاکر خارج نہیں ہو جاتے۔ نواز شریف قانون کی نظر میں مجرم ہیں اور رہیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جب عمران خان نے لیگی حکومت کے خلاف کنٹینر لگایا تھا تو ملک کی تمام بڑی جماعتیں متحد ہو گئی تھیں کہ یہ غیر جمہوری رویا ہے۔ ایوان کے تقدس کو بحال کریں۔
اب عمران خان کی حکومت ہے اور وہی بڑی جماعتیں متحد ہو گئی ہیں کہ ایوان نہیں چلنے دینا۔
 
جان

محفلین
حقائق کو گڈمڈ نہ کریں۔ نواز شریف کی دائمی نااہلی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر برقرار ہے۔ ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں سزا و جرمانہ کا فیصلہ بھی برقرار ہے۔ عارضی سزا معطلی (ضمانت) کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پورا کیس ختم ہوگیا۔ جب تک یہ نیب عدالت کے فیصلے ہائی کورٹ سے اپیل ہوتے ہوئے سپریم میں جاکر خارج نہیں ہو جاتے۔ نواز شریف قانون کی نظر میں مجرم ہیں اور رہیں گے۔
اگر سپریم کورٹ میں جا کر خارج ہو گئے تو پچھلے فیصلوں پر برداشت کی گئی صعوبتوں کا ازالہ کون کرے گا؟ بات جس پہلو سے بھی کی جائے تو ایک ہی نتیجہ پر پہنچتی ہے اور وہ ہے "انصاف"۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر سپریم کورٹ میں جا کر خارج ہو گئے تو پچھلے فیصلوں پر برداشت کی گئی صعوبتوں کا ازالہ کون کرے گا؟ بات جس پہلو سے بھی کی جائے تو ایک ہی نتیجہ پر پہنچتی ہے اور وہ ہے "انصاف"۔
قانون کا اطلاق سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔ آسیہ بی بی کو تو ۷ سال جیل میں رکھنے کے بعد سپریم کورٹ نے بری کر دیا تھا۔ جبکہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرینس کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔ اور امکان ہے نواز شریف کی کل العزیزیہ ریفرنس میں بھی عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد سزا معطل کر دی جائے گی۔
پاکستان میں بظاہر قانون تو ایک ہے لیکن اس کا اطلاق فردا فردا مختلف ہوتا ہے۔ کیونکہ امیر اور طاقتور کے پاس بہترین وکلا کی فوج ہوتی ہے۔ غریب و مسکین یہ سب نہیں کر سکتا۔
 
جاسم محمد

محفلین
مماثلت:
دونوں لیڈر قومیت پرست، سوشل میڈیا پر ایکٹو اور خواتین کے ساتھ سکینڈلز کی وجہ سے بے پناہ مقبول ہیں۔ دونوں کے پیچھے لفافی یا جعلی نیوز میڈیا دھوکر پڑا ہوا ہے۔
اختلاف:
عمران خان موری والی قمیض پہنتا ہے۔ ٹرمپ ارب پتی ہے وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top