سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
ہم سانحہ ساہیوال میں شہید ہونے والے مظلوم لوگوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اور ہم پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کوساہیوال میں کامیاب آپریشن میں 4 دہشت گروں کو جہنم واصل کرنے پر انکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ (مردِ مومن، مرد حق، سراج الحق، سراج الحق)

1۔یہ لطیفہ نہیں ہے۔
2۔اس کا سورس دیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
1۔یہ لطیفہ نہیں ہے۔
2۔اس کا سورس دیں۔
میرا نہیں خیال کہ اس کا کچھ سورس ہوگا، سو اسے لطیفہ ہی سمجھیں۔ موصوف نے پچھلے کچھ عرصے میں جس طرح کی سیاست کی ہے اسی کی بنا پر کسی نے درج ذیل انگریزی محاورے کا ترجمہ کر کے بیچ میں اُن کا نام ڈال دیا ہے فقط تفننِ طبع یا مزاح المومنین کے لیے:
run with the hare and hunt with the hounds
 
محمد وارث

لائبریرین
51437993_1043847315822489_4806651978610376704_n.jpg
 
ٹیم تو اپنا کام کر رہی ہے۔ الحمدللہ۔ مگر الہ دین کا چراغ نہ ہونے کی بدولت سست روی کا شکار ہے۔

تو یہ اپوزیشن میں معلوم نہ تھا کہ الہ دین کا چراغ کچھ نہیں ہوتا۔ چیزوں کو بنتے اور بہتری آتے وقت لگتا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
تو یہ اپوزیشن میں معلوم نہ تھا کہ الہ دین کا چراغ کچھ نہیں ہوتا۔ چیزوں کو بنتے اور بہتری آتے وقت لگتا ہے؟
معلوم تھا۔ اسی لئے عمران خان اللہ سے دعا کرتے تھے کہ بس ایک موقع دے دیں۔ پانچ سال بعد تبدیلی پسند نہ آئے تو پرانی گھسی پٹی نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو دوبارہ تیس سال کیلئے سروں پر سوار کر لیں۔ کون روک رہا ہے۔
 
کوئی ایک بیان جس میں 5 سال بعد تبدیلی کا کہا گیا ہو اور 100 دنوں میں ہر چیز بدلنے کا عندیہ نہ دیا ہو؟
 
جاسم محمد

محفلین
کہنے کا مطلب ہے ’فوج اور فوج کی حکومت‘ ایک ہی پیج پر ہیں۔ :)
لیگی ہر سیاسی بیان کا اُلٹا من پسند مطلب نکالتے ہیں۔ پاکستان میں اگر فوج ، عدلیہ اور سول حکومت کے معاملات 30 سال بعد عمران خان کی قیادت میں ٹھیک ہو گئے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ملک میں فوج کی حکومت ہے۔ کیونکہ ماضی میں جب فوج مارشل لا لگانے کے بعد براہ راست حکومت کرتی تھی۔ تب بھی ان کی کٹھ پتلی حکومت سے تعلقات خراب ہو جایا کرتے تھے۔
مگر اب ایسا نہیں ہے۔ کیونکہ اس وقت فوج، عدلیہ اور سول حکومت ایک پیج پر ہے۔ یعنی ایک دوسرے کی پارٹنر ہے۔ اور اس پارٹنرشپ کے ذریعہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے کوشاں ہے۔ نہ کہ ایک دوسرے سے سبقت لینے کیلئے سازشیں ۔ اسی لئے متحدہ اپوزیشن کی دال نہیں گل رہی۔ وگرنہ معمولی سی اکثریت والی حکومت کب کی گر چکی ہوتی۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
کوئی ایک بیان جس میں 5 سال بعد تبدیلی کا کہا گیا ہو اور 100 دنوں میں ہر چیز بدلنے کا عندیہ نہ دیا ہو؟
100 دنوں میں پچھلی حکومت کا چھوڑا گیا 18 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ ملک میں مزید سرمایہ کاری کیلئے ہمسایہ ممالک سے معاہدےکر لئے گئے ہیں۔ امریکہ 18 سال بعد طالبان سے مذاکرات کے بعد افغانستان سے انخلا کا عندیہ دے چکا ہے۔ اورشاید اس کے بدلے بہت جلد اچھی شرائط پر سستا قرضہ بھی دے دے۔ ان اقدامات سےکچھ عرصہ میں ملک کی دیوالیہ معیشت مستحکم ہو جائے گی۔
حکومت کے پہلے 100 دنوں سے اس کی درست سمت کا تعین ہو چکا ہے۔ اسی سمت پر چلتے رہے تو حکومت ختم ہونے تک پاکستان کے حالات اب سے بہت بہتر ہو جائیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین

فرحت کیانی

لائبریرین
تو یہ اپوزیشن میں معلوم نہ تھا کہ الہ دین کا چراغ کچھ نہیں ہوتا۔ چیزوں کو بنتے اور بہتری آتے وقت لگتا ہے؟
نہیں۔ اپوزیشن سے حکومت میں آتے ہی زاویہ سمجھ 180 درجے تبدیل ہو جاتا ہے اور زاویہ کارکردگی 360 درجے گھوم جاتا ہے۔
 
تمام نیوز چینلز کے لئے نئے اور پرانے سرکاری اشتہاری ریٹس
DvFVSKHX4AAok_Z.jpg
گڈ ہو گیا۔
اور جو ہزاروں میڈیائی کارکنان نوکریوں سے فارغ ہو گئے یا انھیں تنخواہیں نہیں مل پا رہیں، اس کے لیے سلیکٹیڈ وزیراعظم اور اس کی پارٹی نے کیا سوچا ہے ؟
 
عباس اعوان

محفلین
گڈ ہو گیا۔
اور جو ہزاروں میڈیائی کارکنان نوکریوں سے فارغ ہو گئے یا انھیں تنخواہیں نہیں مل پا رہیں، اس کے لیے سلیکٹیڈ وزیراعظم اور اس کی پارٹی نے کیا سوچا ہے ؟
سیاستدانوں کی تعریف اور بلیک میلنگ سے کمائی جانے والی انڈسٹری کو چلانے کی ذمہ داری حکومت پر نہیں ہے۔
اس سے بہتر ہے کہ حکومت یہ پیسہ پاکستان پوسٹ، ریلوے ، پی آئی اے اور شجر کاری پر لگائے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور جو ہزاروں میڈیائی کارکنان نوکریوں سے فارغ ہو گئے یا انھیں تنخواہیں نہیں مل پا رہیں، اس کے لیے سلیکٹیڈ وزیراعظم اور اس کی پارٹی نے کیا سوچا ہے ؟
سیاستدانوں کی تعریف اور بلیک میلنگ سے کمائی جانے والی انڈسٹری کو چلانے کی ذمہ داری حکومت پر نہیں ہے۔
51162340_10155941329061766_5434431791895150592_n.jpg

جیو نیوز میں ہڑتال۔ 6 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی۔ حکومتی لفافے کیا بند ہوئے چینل اپنے آپ بند ہو گیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top