سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرقان احمد

محفلین
ویسے تو سیاست دانوں سے کوئی امید نہیں ہے۔ البتہ تحریک انصاف حکومت کے بڑے وزرا سے توقع تھی کہ وہ نچلے درجہ کی لیڈرشپ کے لئے مثالی رہنما کا رول ادا کریں گے۔ لیکن موصوف کے اس ٹویٹ نے اخلاقیات کا سارا جنازہ ہی نکال دیا۔
موصوف کو اقتدار میں آئےجمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے اور فرعونیت آسمان کو چھوئے جا رہی ہے۔ اور نہیں سہی اپنے سیاسی حریف نواز شریف سے کچھ سبق سیکھ لیتے۔ وہ تین بار ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ اور آج جس حال میں ہیں اسے دیکھ کر ہی جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے۔ آمین
اس مشکل وقت میں سب پر ہی لرزہ طاری ہو سکتا ہے۔ اخلاقیات کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ جب کسی گھر میں ماتم ہو جائے تو لواحقین کی تصاویر دکھا کر سیاست نہ چمکائی جائے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اس مشکل وقت میں سب پر ہی لرزہ طاری ہو سکتا ہے۔ اخلاقیات کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ جب کسی گھر میں ماتم ہو جائے تو لواحقین کی تصاویر دکھا کر سیاست نہ چمکائی جائے۔
اللہ خوش رکھے۔ میرے دل کی بات کہی ہے۔ میں خود یہ تصاویر اور ٹی وی پہ لوگوں کو اور میڈیا کو تصاویر لیتے دیکھ رہی ہوں تو ساتھ ہی سوچتی ہوں کہ بجائے اس کے کہ ہم ان سے تعزیت کریں، غم کی اس گھڑی میں اُن سے ہمدردی کریں، عبرت اور زندگی کے اس آخری انجام پہ احتراماََ خاموشی اختیار کریں۔۔۔۔۔۔۔ہم ایسی بے حسی کے ساتھ تصاویر بنانے میں مصروف ہیں، جو آج کل ہم میں سے اکثریت کے مزاج کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔
بیگم کلثوم نواز کو پتہ تھا کہ اُن کے شوہر اور بیٹی، داماد جیل جانے والے ہیں۔ کیا بیتی ہوگی ان پر۔
پورے خاندان کا کیا حال ہے۔ نواز صاحب کی اپنی صحت کس قدر خراب ہے۔
اللہ رحم فرمائے۔ آمین!
پرسوں امی جی اور میں بیگم کلثوم نواز کا ذکر کرتے رو پڑے۔
بس اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو معاف فرمائے۔ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔ آمین!
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اس مشکل وقت میں سب پر ہی لرزہ طاری ہو سکتا ہے۔ اخلاقیات کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ جب کسی گھر میں ماتم ہو جائے تو لواحقین کی تصاویر دکھا کر سیاست نہ چمکائی جائے۔
اخلاقیات کا جنازہ ہر سیاسی کیمپ میں نکل چکا ہے۔ لیگی بھی لواحقین کی تصاویر دکھا دکھا کر ہمدردیاں حاصل کرنے میں مصروف ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
اخلاقیات و اقدار کی بات کرتے ہوئے انصافی اور خاص طور پر سوشل میڈیائی تحریکی بڑے کیوٹ لگتے ہیں۔
انصافی بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دیگر۔ اخلاقیات و اقدار پوری قوم کی سانجھی ملکیت ہیں۔ یہ سچ ہے کہ لیگی انصافیوں کے ساتھ زیادہ بداخلاقی سے پیش نہیں آتے۔ لیکن افواج پاکستان، جرنیلوں کو رگڑا دیتے وقت انصافیوں سے کہیں آگے نکل جاتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
پرسوں امی جی اور میں بیگم کلثوم نواز کا ذکر کرتے رو پڑے۔
سیاسی وابستگی اپنی جگہ لیکن کلثوم نواز کی آمریت کے خلاف جدو جہد کو کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ اس غم کی گھڑی میں شریف خاندان کو صبر و استقامت عطا کرے۔ اور بیگم کلثوم نواز کی مغفرت فرمائے۔ آمین
 
جاسم محمد

محفلین
الحمدللہ پی ٹی وی آزاد ہو گیا۔
پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں مخالف جماعتوں ن لیگ اورپی پی پی وغیرہ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔اسٹیٹ چینل میں ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو جگہ دی گئی ہے۔ وہ الگ بات ہے لیگی نظریاتی طور پر فوج کے نمائندے کی شمولیت کے خلاف رہیں گے۔ جیسے انہوں نے پاناما جے آئی ٹی میں اسکی مخالفت کی تھی۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ شاید پاکستان کے بہترین جمہوریت پسند کمانڈو کا کارنامہ ہے
لیگی نظریہ جمہوریت کے مطابق ملک میں کمزور جمہوریت کی ذمہ دار مضبوط عسکری ادارے ہیں۔ یعنی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ان اداروں کو کمزور کرنا لازمی ہے۔اس نظریہ کو درست تسلیم کر لیتے ہیں کیونکہ عسکری اداروں پر سول حکومت کی ایک نہیں چلتی۔
لیکن دوسری طرف جو ادارے سول حکومتوں کی مکمل تحویل میں تھے۔ ان کی تباہی کا ذمہ دارکون ہے؟ تعلیم، صحت، معیشت، توانائی، پولیس وغیرہ کے محکموں کے ساتھ جو ماضی کی سول حکومتوں نے کیا۔ وہ بین الاقوامی درجہ بندی سے صاف عیاں ہے۔
 
‏آج کی تاریخ یاد کر لیں۔ دو سال میں گُڈ گورننس سے اتنے پیسے آئیں گے کہ مُلک کا قرضہ اتار دیں گے۔ وزیر اعظم سیلیکٹ

کر لی تاریخ محفوظ پیشگی یوٹرن کی ‎کپتان صاب !!
 
جاسم محمد

محفلین
خاموشی سے چلیں۔ پاکستان کی وزرات برائے انسانی حقوق سو رہی ہے۔۔۔
41730902_10155653836386766_7437823891319291904_n.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
ٹھیک ہے۔ معمولی سی نشاندہی کی تھی کہ اخلاقیات و اقدار کسی خاص سیاسی جماعت تک محدود نہیں ہوتے، پوری قوم کی سانجھی ملکیت ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی مبینہ نماز عید ادا نہ کرنے پر جوقہرام مچا تھا۔ وہی اس موقع پر بھی مچایا جا سکتا تھا کہ مادر جمہوریہ کی وفات پر جہاں پورا ملک خون کے آنسو رو رہا تھا۔ وہاں ان کے اپنے سگے بیٹے "بزنس" مصروفیات کے باعث تدفین تک میں شامل نہ ہوئے۔ یہ ذمہ داری بھی چاچا شہباز پر پر ڈال دی۔ اس کی اصل وجہ تو سب کو معلوم ہے کہ دونوں بیٹے عدالتوں سے مفرور ہیں۔ ملک واپس آتے تو واپس نہ جا پاتے۔
لیکن اس پر بات کرنے والے کو معاشرے میں اچھا سمجھا نہیں جاتا۔ اور اخلاقیات و اقدار کا درس دیاجاتا ہے۔
DnD0dKRW0AA5kUV.jpg

کلثوم نواز کی میت کے ساتھ حسین نواز کے بچے بھی آئے ہیں۔
وہ پوچھنا تھا کہ ہم اس کو گرفتار کر سکتے ہیں جب تک اس کا باپ پیش نہیں ہوتا۔
کیونکہ غریبوں کے لیے تو یہی قانون ہے۔

" سو فیصدمتفق"
 
فرقان احمد

محفلین
ٹھیک ہے۔ معمولی سی نشاندہی کی تھی کہ اخلاقیات و اقدار کسی خاص سیاسی جماعت تک محدود نہیں ہوتے، پوری قوم کی سانجھی ملکیت ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی مبینہ نماز عید ادا نہ کرنے پر جوقہرام مچا تھا۔ وہی اس موقع پر بھی مچایا جا سکتا تھا کہ مادر جمہوریہ کی وفات پر جہاں پورا ملک خون کے آنسو رو رہا تھا۔ وہاں ان کے اپنے سگے بیٹے "بزنس" مصروفیات کے باعث تدفین تک میں شامل نہ ہوئے۔ یہ ذمہ داری بھی چاچا شہباز پر پر ڈال دی۔ اس کی اصل وجہ تو سب کو معلوم ہے کہ دونوں بیٹے عدالتوں سے مفرور ہیں۔ ملک واپس آتے تو واپس نہ جا پاتے۔
لیکن اس پر بات کرنے والے کو معاشرے میں اچھا سمجھا نہیں جاتا۔ اور اخلاقیات و اقدار کا درس دیاجاتا ہے۔
DnD0dKRW0AA5kUV.jpg

آپ کو یہ بات شاید اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ خبر درست نہیں؛ اسے فوٹو شاپ کر کے لگایا گیا۔ بالفرض محال یہ خبر سچ بھی ہو تب بھی کیا فرق پڑتا ہے؟ ہمیں شریف خاندان سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ گزارش فقط یہی ہے کہ لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے سے پرہیز کیا جائے۔ سیاست بازی کے لیے یہ وقت مناسب نہیں۔ اگر آپ کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی ہے تو ایک مہربانی کیجیے۔ اقتباس در اقتباس لے کر ہمیں مجبور نہ فرمائیں کہ ہمیں بار بار اپنی پوزیشن واضح کرنی پڑے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top