سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
شیخ رشید نے مدنی ریاست کو کچھ زیادہ ہی سنجیدہ نہیں لے لیا؟
Dm-HPMJXsAAz8Ii.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
قائد تحریک سے کہیں کہ تاریخ سے کچھ سبق سیکھ لیں۔
قائد تحریک کسی زمانہ میں آئی ایس آئی اورجرنیلوں کے خلاف حالیہ لیگیوں جیسے بیانات دیتے تھے۔
حکومت میں آنے کے بعد آبپارہ سرکار کا سریا گھس گیا ہے۔ یہ جاتے جاتے کافی وقت لگتا ہے۔نواز شریف بھی کبھی ایسا ہی تھا۔
Dm9TW8ZW0AA_Phm.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
"وزیر اطلاعات کا جواب اپنی ہمت پر ملاحظہ کریں۔"
فواد چوہدری کا دماغ وفاقی وزیر بننے کے بعد بالکل کام نہیں کر رہا۔ اگر وزیر اعظم کے پاس فنڈ نہیں ہیں تو ذاتی پیغام میں ان کو مطلع کر دیں۔ یہاں پبلک میں کینسر سے لڑتے مریض پر سیاست چمکانے کی کیا توجیہہ ہے۔ اللہ بھلا کرے لالا شاہد آفریدی کا جس نے فوری مدد کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔
 
جیو لالہ!
 
جاسمن

لائبریرین
ویر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں
استغفراللہ!
 
فرحت کیانی

اللہ رحم کرے پاکستانی قوم پر۔

ویسے وزیراعظم اتنے غریب ہیں تو بھی دو کام تو کر سکتے ہیں۔
1۔ مہک اگر پہلے ہی شوکت خانم ہسپتال سے علاج نہیں کروا رہیں تو انھیں مفت علاج کی سہولت دیں۔
2۔ جہانگیر ترین کا اگر پارٹی پر خرچ کرنے پر وزیر اعظم کو کوئی اعتراض نہیں تو ترین صاحب سے درخواست کریں مہک کی مالی مدد کے لیے۔

ویسے صوابدیدی فنڈ کے علاوہ بھی بجٹ میں ویلفیئر اور خصوصا قومی ہیروز کی ویلفیئر کے لیے کوئی نہ کوئی ہیڈ ضرور ہو گا۔ لگتا نہیں کہ نہ ہو۔
اور اگر کچھ بھی نہیں کر سکتے تو ڈیم کی طرح ایک بار پھر ٹی وی پر عوام سے مدد کی اپیل کر دیں۔
 
بالکل کر سکتے ہیں۔ بہت بہت کچھ ہوسکتا ہے۔ کتنے ہی مختلف فنڈز ہیں ایسے لوگوں کی مدد کے لیے۔
بہت ہی غم ناک ہے یہ صورتحال۔
اللہ سے دعا ہے کہ اس لڑکی کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آسانیاں دے۔ آمین!
 
یہ امداد کوئی گلی، محلہ بنانے کے لیے تو مانگی نہیں گئی۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ میں عوام کو سہولت فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے۔ زکوٰۃ میں سے مدد کی جا سکتی ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے انتہائی فضول جواب انتہائی بھونڈے جواز کے ساتھ دیا ہے۔
 
ثم آمین
اللہ تعالی ہمارے کرتا دھرتاوں کو بھی ہدایت دیں۔ آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ امداد کوئی گلی، محلہ بنانے کے لیے تو مانگی نہیں گئی۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ میں عوام کو سہولت فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے۔ زکوٰۃ میں سے مدد کی جا سکتی ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے انتہائی فضول جواب انتہائی بھونڈے جواز کے ساتھ دیا ہے۔
اسی لیے میری اتنی خواہش تھی کہ فواد چوہدری الیکشن ہار جائے۔ لیکن معلوم نہیں کیسے موصوف لیڈ لے گئے۔ ان کے حلقے کے لوگ بھی ابھی تک حیران ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
وزیرِ اطلاعات نے انتہائی فضول جواب انتہائی بھونڈے جواز کے ساتھ دیا ہے۔
ویسے تو سیاست دانوں سے کوئی امید نہیں ہے۔ البتہ تحریک انصاف حکومت کے بڑے وزرا سے توقع تھی کہ وہ نچلے درجہ کی لیڈرشپ کے لئے مثالی رہنما کا رول ادا کریں گے۔ لیکن موصوف کے اس ٹویٹ نے اخلاقیات کا سارا جنازہ ہی نکال دیا۔
موصوف کو اقتدار میں آئےجمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے اور فرعونیت آسمان کو چھوئے جا رہی ہے۔ اور نہیں سہی اپنے سیاسی حریف نواز شریف سے کچھ سبق سیکھ لیتے۔ وہ تین بار ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ اور آج جس حال میں ہیں اسے دیکھ کر ہی جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے۔ آمین
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ان کے حلقے کے لوگ بھی ابھی تک حیران ہیں۔
سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سپورٹرز بھی حیران پریشان ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پڑھے لکھے اور انسانیت کا ہمدرد سمجھے جانے والے انصافین بری طرح بے نقاب ہو گئے۔ سیاسی مخالفت کی آگ میں تمام تر معاشرتی اخلاقیات و اقدار کا جنازہ نکالا جا چکا ہے۔ لوگ سوچنے پر مجبور ہیں یہ قوم کدھر جا رہی ہے۔ اس کا والی وارث کون ہے؟
 
اخلاقیات و اقدار کی بات کرتے ہوئے انصافی اور خاص طور پر سوشل میڈیائی تحریکی بڑے کیوٹ لگتے ہیں۔

استغفراللہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top