سیاسی منظر نامہ

واٹس ایپ پر موصول ہوا ایک میسج:

ہر پاکستانی کے نام ISI کا پیغام:

وہ تب تک حاوی نہیں ہوسکتے جب تک آپ کی فوج ہے، فوج کو وہ خود شکست نہیں دے سکے، اب یہ کام وہ آپ سے لینا چاہتے ہیں۔ بس یہی ففتھ جنریشن وار ہے۔

اگر آپ یہ خود کشی نہیں کرنا چاہتے تو اپنی فوج کو نشانہ بنانا بند کیجیے۔

اور اگر مقابلہ کرنے کا دل ہے تو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو مورچہ سمجھ لیجیے۔۔۔۔۔۔۔

بنیادی طور پر آپ کے تین نمایاں دشمن ہیں۔

لبرلز: ایمان کے دشمن
خارجی: جان کے دشمن
جمہوریے: مال کے دشمن

تینوں کے پاس خوبصورت نعرے :

لبرلز - انسانیت کا نعرہ،
خارجی - اسلام کا نعرہ،
اور جمہوریے - حقوق کا نعرہ،

لیکن ایک کافر کرتا ہے، دوسرا مارتا ہے اور تیسرا لوٹتا ہے۔

تینوں کا آپس میں ایک غیراعلانیہ اتحاد ہے۔

پاک فوج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!!

خارجی پاک فوج کو اسلام دشمن کہہ کر،
لبرلز پاک فوج کو دہشت گرد کہہ کر،
اور سیاست دان پاک فوج کو جمہوریت دشمن کہہ کر اس پر حملہ آور ہیں،

ان کو امریکہ، برطانیہ اور انڈیا کی بھرپور مدد و حمایت حاصل ہے۔

ان سے لڑنا کیسے ہے؟

1 ۔۔۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پوسٹ کیا گیا مواد ہرگز شئیر مت کیجیے۔

2 ۔۔۔۔ ایسے مواد پر لائک یا کمنٹ مت کیجیے۔ مخالفت میں بھی کمنٹ کرینگے تو وہ پوسٹ کی ریچ بڑھا دیگا۔

3۔۔۔۔۔۔ ہوسکے تو فیس بک کو رپورٹ کیجیے۔

4 ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس اکاؤنٹس سے ایسا مواد شیر کیا گیا ہے اسکو انفرینڈ یا انلائک کیجیے۔

5 ۔۔۔۔۔ ایسے اکاؤنٹس اکثر فیک ہوتے ہیں اس لیے فیس بک کو رپورٹ کیجیے۔

6 ۔۔۔۔ پاک فوج کو سپورٹ کرنے والا مواد گروپس میں اور وٹس ایپ وغیرہ پر زیادہ سے زیادہ شیر کیجیے۔

7 ۔۔ پاک فوج سے متعلقہ پیجز اور اکاؤنٹس کو لائیک یا فالو کیجیے۔

8 ۔۔۔۔ خود بھی لکھنے کی کوشش کیجیے۔

9 ۔۔۔۔۔ یہ فوج آپ کے لیے جانیں دے رہی ہے اس پر بھروسہ رکھئے۔ غیر واضح معاملات میں دشمن آپ کو فوج سے بدگمان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی باتوں میں مت آئیے۔

یہ " فوج اچھی ہے اور جرنیل برے ہیں" کہہ کر آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔

ان کے سامنے پاک فوج کی قربانی کی خبر پیش کریں تو بظاہر غم زدہ ہونے کا ڈراما کرتے ہوئے آپ کو بتائنگے کہ " یہ فلاں جرنیل کی غلطی ہے" اور یوں پاک فوج پر ہی تنقید کرینگے۔

اگر دشمن حملہ کرے تو بجائے اس کو ملامت کرنے کے یہ آپ کو پاک فوج کو ہی ملات کرتے نظر آئنگے کہ " کہاں گئی آپ کی جانباز فوج" ۔۔۔۔

ان کی ان چالوں کو سمجھیے۔

گستاخانہ پیجز چلانے والے، آپ پر بموں سے حملے کرنے والے اور آپ کو لوٹنے والے ہرگز ہرگز ہرگز آپ کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

خدا کی قسم پاک فوج نہ رہی تو افغانستان اور انڈیا آپ کو کھا جائنگے۔ ان کو تو چھوڑیں آپ ان خوارج سے ہی نہیں نمٹ سکیں گے جن کو صرف آپ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اسلام کے خلاف جنگ میں پاکستان اہم ترین قلعہ ہے اور پاکستان تب تک فتح نہیں ہو سکتا جب تک پاک فوج موجود ہے۔ اپنی ہی فوج کو شکست دینے میں دشمن کا ہاتھ مت بٹائیے۔

نوٹ ۔۔ اپنی جنگ کا آغاز اس مضمون کو شئیر کر کے کیجیے
آپ کے پاس بہت دیر سے پہنچا، خیر۔۔۔ امریکہ دور بھی کافی ہے۔
 
aec0f902_e2a0_4bdc_8552_e0db0b9bd513.jpg
پاکستانی ووٹر کی مشکلات میں سے ایک بڑی مشکل۔
 
aec0f902_e2a0_4bdc_8552_e0db0b9bd513.jpg
پاکستانی ووٹر کی مشکلات میں سے ایک بڑی مشکل۔
یہ شاید آئیڈیل کیس ہے، ورنہ ہر دوسرے نہیں تو تیسرے حلقہ کی یہی کہانی ہے۔
لیکن اسے مشکل سمجھنے والے شاید کم ہیں۔ الیکٹیبلز کے پارٹی میں آنے پر تو اکثر خوشیاں منائی جاتی ہیں۔
 

فاخر رضا

محفلین
عمران خان کو ووٹ دینے کا۔
پچھلے انتخابات میں ایک ووٹ عمران کو دیا تھا اور ایک جماعت اسلامی کو
یہ جانتے ہوئے کہ دونوں ہار جائیں گے
اس دفعہ اگر جیت بھی رہے ہوں تو شاید نہ دوں
عمران نے لوٹے جمع کر لئے ہیں اور جماعت اسلامی فرقہ واریت کا شکار ہوگئی، کم از کم لیڈر
اب MMA بنی ہے دیکھیں کیا گل کھلاتی ہے
ویسے میں نے پارٹی دیکھ کر ووٹ نہیں دیا تھا امیدوار دیکھ کر دیا تھا
 

عباس اعوان

محفلین
image19971.gif

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ن لیگ حکومت نے پانی کے سلسلے میں کیا کیا ؟
اور بھارت میں متنازع ڈیموں کی تعمیر اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی رکوانے میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کیا کردار ادا کیا ؟
عبدالقیوم چوہدری
 

عباس اعوان

محفلین
پچھلے انتخابات میں ایک ووٹ عمران کو دیا تھا اور ایک جماعت اسلامی کو
یہ جانتے ہوئے کہ دونوں ہار جائیں گے
اس دفعہ اگر جیت بھی رہے ہوں تو شاید نہ دوں
عمران نے لوٹے جمع کر لئے ہیں اور جماعت اسلامی فرقہ واریت کا شکار ہوگئی، کم از کم لیڈر
اب MMA بنی ہے دیکھیں کیا گل کھلاتی ہے
ویسے میں نے پارٹی دیکھ کر ووٹ نہیں دیا تھا امیدوار دیکھ کر دیا تھا
عمران خان کو حکومت میں تو پہنچائیں۔اپوزیشن میں رہ کر ایک بندہ کتنا کر سکتا ہے ؟
جیتنے کے لیے الیکٹبلز ضروری تھے۔
 

فاخر رضا

محفلین
عمران خان کو حکومت میں تو پہنچائیں۔اپوزیشن میں رہ کر ایک بندہ کتنا کر سکتا ہے ؟
جیتنے کے لیے الیکٹبلز ضروری تھے۔
عباس، تم نام کا تو بھرم رکھو. یہ بتاؤ کہ کے پی کے میں کس کی حکومت تھی
عمران خان نے بی بی سی کو انٹرویو میں پاکستان کے سیاستدانوں کی بے عزتی کیوں کروائی
لوٹوں کو بھرنے کی ایک حد ہوتی ہے اور لوٹوں کو کم از کم ایک الیکشن تو انتظار کرواتا کہ چلو ہمارے نظریاتی کو پہلے جتوا کر دکھاؤ پھر اگلے الیکشن میں آنا
اندھی تقلید تو میں مراجع کرام اور مجتہدین عزام کی نہیں کرتا ان سیاستدانوں کی کیا کروں گا
میں کراچی میں الطاف کا حال دیکھ چکا ہوں اور اب پاکستان میں عمران کا دیکھنا باقی ہے
 

فاخر رضا

محفلین
image19971.gif

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ن لیگ حکومت نے پانی کے سلسلے میں کیا کیا ؟
اور بھارت میں متنازع ڈیموں کی تعمیر اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی رکوانے میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کیا کردار ادا کیا ؟
عبدالقیوم چوہدری
تم مجھے وہ ڈھائی سو ڈیم بھی دکھاؤ جو کے پی میں بننے تھے اور انہیں پورے پاکستان کو روشن کرنا تھا
 
Top