جاسمن

لائبریرین
جو مذہبی تھے مسائل وہ اب سیاسی ہیں
یہیں تو دال میں کالا ہے کیا کیا جائے

رؤف رحیم
 

جاسمن

لائبریرین
ہے بجٹ گھاٹے میں جرمانے ضروری ہیں یہاں
اس لیے سرکار میری لوٹ کر کھانے کو ہے

رؤف رحیم
 

جاسمن

لائبریرین
کچھ سوچ رحیمؔ اب تو رعایا ہے کہ راعی
وہ کون ہیں جو پھولنے پھلنے نہیں دیتے

رؤف رحیم
 

جاسمن

لائبریرین
محافظ ہی جو دشمن ہوں ہمارے مال و عزت کے
بتاؤ کس طرح جھیلے رعایا سختیاں کب تک

رؤف رحیم
 

جاسمن

لائبریرین
دکھائی دے رہا ہے جو قفس کے فرش پر بیٹھا
کبھی تھا وہ اسیر اپنے وطن کا حکمراں یارو
دیپ بلاسپوری
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top