سہرے کے پھول

میرزا صاحب کی شادی رکوا کر آپ نے اچھا نہیں کیا۔ مجھے تو ڈر لگ رہا ہے کہیں ان کی ہا نہ لگ جائے۔

خوبصورت تحریر شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
بھائی جی اگر میرزا کی شادی ہو جاتی تو شاید ہمیں بھی ایسا قدم اُٹھانے کا حوصلہ ہو جاتا :laughing:
شکر ہے ان کا حال دیکھ کر عبرت پکڑ لی :wink2:
پسند کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
تدوین شدہ تحریر عمدہ تر ہے۔
آپ لکھا کیجئے سید شہزاد ناصر صاحب۔
ایک دو باتیں البتہ عرض کر دوں:
1۔ الخاموشی نیم رضا ۔۔۔ ال زائد ہے۔
2۔ مصرع ’’جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے‘‘ جوں کا توں لکھا جاتا تو بہتر ہوتا۔

طالبِ دعا ہوں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سب سے پہلے تو سید ناصر شہزاد سر اس قدر خوبصورت تحریر پر احقر کی طرف سے داد وصول کریں۔۔۔۔ :)
اور اب ذرا اک بیاں نوجوان مرزا پر بھی ہوجائے۔۔۔ کہ ان کو کیوں ڈر پڑا تھا ریکارڈ کا۔۔۔ :p
سرجی پلیز نام بدل دیں دولہے کا نہیں تو نیرنگ خیال نےبڑا ریکاڈ لگانا ہے جی :(
مینوں تے اپنی فکر پے گئی اے :(

یہ جو لکھا گیا ہے کہ "مینوں تے اپنی فکر پے گئی اے"۔۔۔ قارئین ذرا اپنے مرزا صاحب کا دکھ ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔۔ :clown:
جو بھی آدمی تحریر لکھتا ہے مرزا کے عشق و عاشقی کے فسانوں سے وہ لفاظی کرتا ہے کہ ادب کی دنیا میں لوگ مرزا کو لفظ "عاشق" کا نعم البدل سمجھنے لگے ہیں۔۔۔ یہی اپنے زبیر مرزا بھائی ہی اک دن فرمانے لگے کہ یار اردو ادب پڑھنے کے بعد دل کرتا ہے اپنا نام زبیر عاشق رکھ لوں۔۔۔ :p کیوں کہ دنیا میں اگر کوئی عاشق ہوا ہے تو وہ مرزا ہے۔۔۔ ;) بارہا سمجھایا کہ قبلہ بقیہ عشاق اسے ہوس پرست اور دھوکے باز کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔۔ اور پتا نہیں کیا کیا خرافات پر بیچارہ تہمت نصیب گردانا جاتا ہے۔۔۔۔ لیکن یہ صاحب اڑے رہے۔۔۔ کہنے لگے کہ باقی سب ادھوری چاہت کے خواہاں ہیں۔۔ صرف مرزا ہی وہ اصل ہے جو اس کی تکمیل کر کے لوگوں کو اس کی اصلیت دکھانا چاہتا ہے کہ میاں دھوکا مت کھاؤ۔۔ "دھو" "کے" بھلے کھاؤ۔۔۔ لیکن وائے قسمت۔۔۔۔ اک میں ہوں۔۔۔ بقیہ مرزا مجھے اپنی برادری سے بے دخل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔۔۔ یوں تو موصوف کبھی لڑکوں کے درمیاں بیٹھ کر محفل میں داخل نہیں ہوتے۔۔۔ دوران گفتگو صیغہ مؤنث کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں۔ لیکن "شر""افت" اس معیار کو پہنچی ہے کہ ابھی تک عقد ثالث و ثانی کیا۔۔۔ واحد بھی نصیب نہیں۔۔۔ گر اس بابت ہی پوچھیں تو فرماتے ہیں کہ جس نے اسلاف سے سبق نہ سیکھا۔۔۔ وہ مارا گیا۔۔۔ میں نے پوچھا اور جس نے سیکھ لیا۔۔ تو کہنے لگے "وہ بھی مارا گیا"۔۔۔ خیر ابھی ان باتوں سے پردہ نہ اٹھائیں گے۔۔۔ ابھی تک کے لیے اتنا ہی ۔۔۔۔ :)
 

یوسف-2

محفلین
مشکور بھی ہیں اور ممنون بھی :) برائے توجہ محمد یعقوب آسی

مشکور و ممنون پر ایک دلچسپ بحث

اس بحث کا ایک اقتباس:


"مشکور" صحیح لفظ نہیں ؛ اس کے بجائے "متشکر" یا "شاکر" کہنا چاہیے۔ مولفین قاموس نے لکھا ہے کہ مشکور بہ معنی ممنون نہیں۔ اور اس پر اظہار تعجب کیا ہے کہ مولانا شبلی نے ایک شعر میں یوں کیسے لکھ دیا۔

آپ کے لطف و کرم سے مجھے انکار نہیں
حلقہ در گوش ہوں ممنون ہوں مشکور ہوں میں

مولفین آصفیہ و نور بھی اس لفظ سے کچھ خوش نہیں:
اگر ممنون و مشکور کے بجا ئے ، ممنون و شاکر کہیں تو بجا ہے۔ (آصفیہ)

اہل علم اس معنی میں استعمال نہیں کرتے۔ مشکور، صفت اس شخص کی ہوگی جس نے احسان کیا ہے، نہ اس شخص کی جس پر احسان کیا گیا ہے۔ (نور)

عربی قواعد کے لحاظ سے لغت نویسوں کا فیصلہ بالکل صحیح ہے ، لیکن ایک دوسری زبان ان قواعد کی پا بند کیوں ہو! مشکور، بہ معنی شکرگزار، آج بھی برابر استعمال ہوتا ہے اور پہلے بھی بے تکلف استعمال کیا گیا ہے۔ مولف نور نے لکھا ہے کہ تاہم اہل علم اس معنی میں استعمال نہیں کرتے؛

مولانا سید سلیمان ندوی (نقوش سلیمانی، ص98) پنڈت وتاتریہ کیفی نے لکھا ہے:
جب "مشکور" مدتوں سے "احسان مند" کے معنی میں استعمال ہورہے ہیں اور متکلم اور سامع دونوں کا ذہن انھی معنی کی طرف جاتا ہے، تو اب قاموس اور صراح سے فتویٰ لے کر ، ان الفاظ کو اردو سے خارج کرنے میں کیا مصلحت ہے؟ (منثورات، ص 164)

چند مزید مثالیں:
جو کچھ ہو سکے وہ لکھا کرو اور ممنون و مشکور کیا کرو۔
امیر مینائی(مکاتیب امیر مینائی، مرتبہ احسن اللہ خاں ثاقب، طبع دوم، ص 170)

ان کے سبب سے میں آپ کا نہایت ممنون و مشکور ہوں۔
سرسید (مکاتیب سرسید، مرتبہ مشتاق حسین ، ص 274)

آپ کا خط پہنچا، میں ممنون و مشکور ہوں۔
سید حسن بلگرامی (تاریخ نثر اردو، ص 598)

خادم آپ کی عنایت بے غایت کا حد درجہ ممنون و مشکور ہوا۔
ابوالکلام آزاد (مرقع ادب، ص 45)

گو لفظ ’’ممنون‘‘ تو اردو زبان میں متفقہ طور پر ’’شکر گذار‘‘ یعنی اسم فاعل کے طور پر ہی استعمال ہورہا ہے۔ (دیکھئے مختلف اردو لغات) لیکن ’’مشکور‘‘ کو بھی بہت سے علمائے ادب نے بطور اسم فاعل استعمال کیا ہے۔ تاہم اس بارے میں ایک دوسری رائے بھی موجود ہے۔ اور میں ذاتی طور پراُس مکتبہ فکر کا حامی ہوں جو ’’مشکور‘‘ کو بطور اسم فاعل استعمال کرنے کے مخالف ہیں۔
 
سب سے پہلے تو سید ناصر شہزاد سر اس قدر خوبصورت تحریر پر احقر کی طرف سے داد وصول کریں۔۔۔ ۔ :)
اور اب ذرا اک بیاں نوجوان مرزا پر بھی ہوجائے۔۔۔ کہ ان کو کیوں ڈر پڑا تھا ریکارڈ کا۔۔۔ :p


یہ جو لکھا گیا ہے کہ "مینوں تے اپنی فکر پے گئی اے"۔۔۔ قارئین ذرا اپنے مرزا صاحب کا دکھ ملاحظہ فرمائیں۔۔۔ ۔۔ :clown:
جو بھی آدمی تحریر لکھتا ہے مرزا کے عشق و عاشقی کے فسانوں سے وہ لفاظی کرتا ہے کہ ادب کی دنیا میں لوگ مرزا کو لفظ "عاشق" کا نعم البدل سمجھنے لگے ہیں۔۔۔ یہی اپنے زبیر مرزا بھائی ہی اک دن فرمانے لگے کہ یار اردو ادب پڑھنے کے بعد دل کرتا ہے اپنا نام زبیر عاشق رکھ لوں۔۔۔ :p کیوں کہ دنیا میں اگر کوئی عاشق ہوا ہے تو وہ مرزا ہے۔۔۔ ;) بارہا سمجھایا کہ قبلہ بقیہ عشاق اسے ہوس پرست اور دھوکے باز کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔۔ اور پتا نہیں کیا کیا خرافات پر بیچارہ تہمت نصیب گردانا جاتا ہے۔۔۔ ۔ لیکن یہ صاحب اڑے رہے۔۔۔ کہنے لگے کہ باقی سب ادھوری چاہت کے خواہاں ہیں۔۔ صرف مرزا ہی وہ اصل ہے جو اس کی تکمیل کر کے لوگوں کو اس کی اصلیت دکھانا چاہتا ہے کہ میاں دھوکا مت کھاؤ۔۔ "دھو" "کے" بھلے کھاؤ۔۔۔ لیکن وائے قسمت۔۔۔ ۔ اک میں ہوں۔۔۔ بقیہ مرزا مجھے اپنی برادری سے بے دخل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔۔۔ یوں تو موصوف کبھی لڑکوں کے درمیاں بیٹھ کر محفل میں داخل نہیں ہوتے۔۔۔ دوران گفتگو صیغہ مؤنث کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں۔ لیکن "شر""افت" اس معیار کو پہنچی ہے کہ ابھی تک عقد ثالث و ثانی کیا۔۔۔ واحد بھی نصیب نہیں۔۔۔ گر اس بابت ہی پوچھیں تو فرماتے ہیں کہ جس نے اسلاف سے سبق نہ سیکھا۔۔۔ وہ مارا گیا۔۔۔ میں نے پوچھا اور جس نے سیکھ لیا۔۔ تو کہنے لگے "وہ بھی مارا گیا"۔۔۔ خیر ابھی ان باتوں سے پردہ نہ اٹھائیں گے۔۔۔ ابھی تک کے لیے اتنا ہی ۔۔۔ ۔ :)
(y)زبردست
تہاڈا اوہ ای حساب اے بندے نوں اوتھے مارو جتھے پانی نہ لبھے :laugh:
 
سید شہزاد ناصر کی شگفتہ نگاری ۔۔۔۔۔۔۔۔ جو یوں ہوتا تو کیا ہوتا!

گیدڑ سِنگھی
لاکھ سمجھایا کہ: مرزا اب تم پچاس سے اوپرہو، ماشاءاللہ آٹھ بچوں کے متفق علیہ باپ اور ایک عدد تندرست اور پائیدار بیوی کے باضابطہ شوہر بھی۔تو پھرآخر کیا سنک سمائی جو شادی کی جی میں آئی وہ بھی کمسن اور کنواری سےجبکہ تمہارے اپنے گھر میں جوان بیٹیاں ناکتخدا بیٹھی ہیں، چشمِ بد دُور۔ ان کے ہاتھ پیلے کرنے کی فکر کرو میاں، جن کا وقت ہے، اور تمہاری مذہبی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔ ایک تم ہو کہ دولہا بننے کے شوق میں مرے جا رہے ہو، چلے ہو عقد ثالث کرنے! سبحان اللہ! سٹھیا گئے ہو کیا؟ بھئی سوچو! دنیا کیا کہے گی، بناوٹی بتیسی منہ میں ٹھونس، سفید بگلا سر خضابوں پتوا کرچلے ہو بیتی جوانی کو ڈھونڈنے اور عمر رفتہ کو آواز دینے۔ میری مانو تو اب عقبیٰ کی سوچو۔ نماز روزہ میں دل لگاؤ اور بھائی! حج کو چلے جاؤ ، جی بھی سنبھل جائے گا اور وہ جو فرض ہے تم پر، اس سے بھی عہدہ برآ ہو رہو گے۔ سہرے بارات باجے گاجے کی ہی دل کو لگی ہے تو لڑکوں کی شادی کر ڈالو، بہویں لاؤ ، چہل پہل ہو جائے گی ، گھر بھر دمک جائے گا ۔بس دیکھا کرنا ۔پوتے پوتیاں ہوں گے،کھلایا کرنا۔ اس عمر کی یہی دلچسپیاں ہوتی ہیں۔ خدار اِ س حماقت سے باز رہو۔یہ تمہارا سہرا سجانے اور دولہا بننے کا وقت نہیں ہے ، تمہارے بچوں کا ہے۔​
مگر مرزا کہاں ماننے والے تھے ۔زہرخند ہوئے، پوپلے منہ کو کچھ اور پھُلا کر کہنے لگے ، ’’واہ ! ناصر میاں، واہ! ’’جن تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے‘‘۔ مجھے تو تم سے بہت امیدیں تھیں اور تم ہو کہ میرے دانتوں اور بالوں کی سفیدی کو بات بات میں اُچھالتے ہو، اعلانیہ میری جوانی کے دشمن ہوئے ہو ۔کبھی بچوں کو گنتے ہو ،کبھی بیوی کو، کوئی بات تو ڈھنگ کی کرو یار! لو، میں پوچھتا ہوں خدا نے انسان کو جنت بدر کیوں کیا دنیا بسانے کے لئے نا، اور تم ہو کہ اس پر بھی ٹوک رہے ہو۔مداخلت فی الدین ہوئی یہ تو صریحاً۔ اور میری؟ میری تو محض تیسری شادی ہے، ابھی۔ پہلی تم جانو، زچگی میں مر گئی، انا للہِ وانا اِلیہ راجعون، خدا بخشے۔ ووسری اللہ رکھے بھلی چنگی دِدکھتی ہے ، مگر کب تک چلے گی ؟ قلت خون کی مریضَہ ہے اور دل کی بھی۔ اُسے کچھ ہو گیا تو؟ آٹھ آٹھ بچے کون سنبھالے گا؟ اسی لئے سوچا ہے برے وقت سے پہلے ہی ایک اور شادی کر ڈالوں۔ جانے والی کے بچے آنے والی ماں سے مانوس ہو جائیں گے اور کوئی دقت نہیں ہو گی۔ اور ہاں چار دن میری خدمت کی سعادت اور کما لے گی۔ یہاں میرزا کھسیانی ہنسی ہنسے اور بات جاری رکھی۔​
اور سنو! مجھے بوڑھا مت سمجھو۔ روز کسرت کرتا ہوں۔ ابھی رگ پٹھوں میں بہت دم ہے ، دانت تو نزلے سے گر گئے ، اسی کمبخت نے بال بھی سفید کر دئے۔ بال تو اجکل دس سال کے بچے کے بھی سفید ہو جاتے ہیں ، غذاجو خالص نہ ہوئی! نہ آٹا گھی ڈھنگ کا، نہ دودھ مکھن ۔بال سفید نہ ہوں تو کیا ہو؟ اور میاں بڑھاپا نام ہے آرزوں کی موت کا اور تمناؤں کے فقدان کا ۔ اس لئے تم نصحیتوں سے ہاتھ اٹھاؤ۔ نہ تو کار خیر میں روڑے اٹکاؤ اور نہ ہی مجھے تارکِ دنیا بناؤ ۔ اللہ کو تخریب پسند نہیں۔ گھر میں اللہ کا فضل ہے کھانے دانے کی کمی نہیں ، ایک نفر اور سہی ۔ ہم تو شادی ضرور کریں گے۔ ہم جان گئے کہ مرزا تُلے بیٹھے ہیں، اب نصیحت لاحاصل اور دلیل بیکار ہے۔ مرزا ہمیشہ سے دھن کے پکے تو تھے ہی ،سو، ہمیں خاموش ہوتے ہی بنی۔​
اس ’’جوابِ جاہلاں باشد خموشی‘‘ کو مرزا نے”خاموشی نیم رضا“ جاناے اور چہک کر بولے: ای شاباش!یہ ہوئی نا بات، اب آئے ہو راہِ راست پر۔سن لو کہ سب انتظام تمہیں اور خان صاحب کو کرنے ہوں گے ۔کہہ دینا ان سے ، بس اب کچھ نہیں سنوں گا اور میر صاحب سہرا لکھیں گے ۔ سہرا ضرور ہو گا ۔ وہی پھڑکتا ہوا ”جوان دُولہا جوان سہرا“ والا جس کا مقطع تھا ”دولہا دلہن کے سر ہو شیر و شکر کا سہرا“ یہ ہوئی نا بات ! (پھر وہی کھسیانی ہنسی) سہرا باندھو گے بھی تم ہی ، سارا انتظام بھی تمہی کو کرنا ہو گا ۔ہم کچھ نہیں کرنے کے! دولہا میاں جوٹھہرے!۔ میرزا اپنی بات پر خود ہی کھل کر ہنسے۔​
ہم تو چپکے ہو رہے تھے مگرخان صاحب، میر صاحب، شیخ جی، سبھی نے مرزا کو وقتاً فوقتاً ، اشاروں کنایوں میں بھی اور علی الجہر بھی سمجھایا مگر وہ مرزا ہی کیا جو مان کر دیتے ۔ جب یقین ہو گیا کہ مرزا یہ تیسرا عقدِ شرعی کر کے ہی چھوڑیں گے اور جب سب کچھ کھلی آنکھوں سے دیکھتے بھالتے ایک جگہ لڑکی والے بھی تیار ہو گئے مرزا کو رشتہ دینے پر ، تو سب اپنا سا منہ لے کر رہ گئے ۔گویا میدان مرزا کے ہاتھ رہا۔شادی کی تیاریاں زورو شور سے شروع ہو گئیں ۔بارات کی تیاریاں!؟ موٹرگاڑیوں ، پھولوں ہاروں، باجوں تاشوں، روشنیوں قندیلوں ، گولوں پٹاخوں کا وہ عالم تھا کہ ”دیکھا کرے کوئی“۔​
سچ تو یہ ہے کہ مرزا ’’بہت ہیدولہا“ لگ رہے تھے (اس بہت ہی کو پطرس بخاری کی ’’بہت ہی‘‘ سے نہ ملایا جائے)۔ یاروں نے اپنے ہاتھ سے وہ میک اپ کرایا کہ سبحان اللہ ۔ کیا مجال جو بالوں میں سے ایک بھی سفید کھونٹی جھانک رہی ہو۔ ابٹنوں غازوں اور کریموں کے سینکڑوں قدیم و جدید نسخے مرزا خود ہی جانتے تھے جو انہوں نے اسی دن کے لئے رکھ چھوڑے تھے،۔ قدیم اور جدید کے اس امتزاج نے سچ مچ”جوان دولہا کے ساتھ جوان سہرا“ والی بات پیدا کر دی تھی۔​
اصلی اور کاغذی ملے جلے پھولوں کا سہرا رُخِِ مرزا پر جھول رہا تھا اور سہروں کی روایتی اصطلاح کے مطابق رُخِ نوشہ کو چوم رہا تھا۔سہرے کی لڑیوں کی اوٹ سے رُخِ مرزا کی جلوہ پاشی اور حسنِ پنجاہ سالہ کی تجلی چھن چھن کردیکھنے والوں کو ”ہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ“پر اُکسا رہی تھی۔ دیکھنے والے حیران تھے کہ یا مظہر العجائب ! یہ وہی اپنے اصلی اور خالص مرزا صاحب ہیں؟ کہیں بدل تو نہیں گئے!​
بارات کی روانگی میں ابھی کچھ دیر تھی۔ خان صاحب بولے ”ہاں بھئی میر صاحب، کچھ وقت ہے!سہرا ہو جائے“۔میر صاحب نے جھک کر مرزا سے کچھ یوں اجازت طلب کی جیسے پٹھا اکھاڑے میں اترتے وقت استاد سے اِذن مانگتا ہے۔ سٹیج پر پہنچے، مائک کی طرف بڑھے، اس کو یوں ہی ادھر ادھر ہلایا، حاضرین پر ایک نگاہِ غلط انداز ڈالی ، ذرا تن کر شیروانی کے بٹنوں پر ہاتھ پھیرا ، پھر دائیں جیب سے ایک کاغذ نکالا، داڑھی کو قدرے کھجلایا ، دولہا کو کھٹی میٹھی نظروں سے گھورا ، کھنکارے ، مائکروفون کو چٹکی سے بجایا، اور کھنکتی ہوئی آواز میں گویا ہوئے ”حضرات سہرا عرض کرتا ہوں“۔​
دیکھ کر نوشہ کا میک اپ ہنس دیے سہرے کے پھول
کھلکھلا کر مثل غنچہ گل ہوئے سہرے کے پھول
دیکھو قدرت کا تماشا آج سہرےمیں سجے
عقدِ ثالث کی گواہی کے لیے سہرے کے پھول
ایک بیوی سات بچے آٹھواں تخلیق میں
دشمن اتنے دوستوں کے ہو گئے سہرے کے پھول
بیوی بچے سب پریشاں دوست بھی حیران ہیں
پھول تھے جو قبر کےکیوں کر بنے سہرے کے پھول
سہرا باندھے ایک بڈھا شان سے ہنستا ہوا
ہیں ولیکن پانی پانی شرم سےسہرے کے پھول
یہ تو سہرے کی ابتدا تھی مگر ۔۔۔ مرزا کی برداشت جواب دے گئی ، آداب نوشہی کو یکسربھلاکر، ایک ہی جھٹکے سے سہرا نوچ کر پھینک دیا اور بے تحاشا میر صاحب پر کوندے کی طرح لپکے۔میر صاحب بھی غافل نہیں تھے ۔ مائک چھوڑ، یہ جا وہ جا! شیخ جی نے حاضرین کو پھلانگ کر مرزا کو دبوچنا چاہا مگرکسی سے الجھ کر گرے، کسی کا تھپڑ ایسا کھایاکہ دوسرے کی نوبت ہی نہ آئی ۔ مرزا بری طرح ہانپنے لگے اور لگے اول فول بکنے۔ ”ارے تم سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہو، سب بدمعاش ہو، دوست کے پائجامے میں (جامے میں) دشمن ہو، سب گیدی ہو ، گیدی کے بچے ہو ، نالت (لعنت) ہے تم سب پر ، نالت ہے ایسی دوستی پر۔۔۔ ‘‘ الغرض جو منہ میں آیا بکتے رہے ۔ خانصاحب، میر صاحب، شیخ جی وغیرہ کا کہیں پتہ نہ تھا باقی دوست احباب بھی سٹک گئے ۔ ہم نے بھی فلاح اسی میں جانی کہ مرزا کے ہتھے نہ چڑھ جائیں ۔​
اس ہنگامے کے نیتجے میں دو کام خیر کے ہو گئے ۔ایک تو یہ کہ ایک نوخیز دوشیزہ ، عقد ثالث کے آتش کدے میں ستی ہونے سے بچ گئی دوسرا یہ کہ مرزا نے پلٹ پلٹ کر عمر رفتہ کو آواز دینا چھوڑ دیا ، عطر سرمہ بسمہ کاجل ، مہندی پان ، قوام بیڑی، سگریٹ اور جوانی کے کایا کلپ والے نسخوں اور معجونوں کے اسراف سے ہمیشہ کے لئے نجات مل گئی ۔ خرچ اخراجات، گھر سے غیر حاضری ، بیوی بچوں سے بے توجہی ، گھریلو ذمہ داریوں سے پہلوتہی اور دروازے کھڑکیوں سے تاکا جھانکی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے جھگڑوں اور گھریلو تناؤ میں خاصا فرق آ گیا اور مرزا پھر سے بچوں کو شفقت کی اور بیوی کو شرارت کی نظر سے دیکھنے لگے۔​
سنا ہے مرزا آج کل اپنے پہلوٹھی کے پوتے کے ساتھ کھیلا کرتے ہیں مگر بہو سے آنکھ نہیں ملا پاتے۔ یہ بھی بتانا ہو گا کہ کیوں؟ ہوا یوں تھا کہ وہی نوخیز دوشیزہ جو پچاس سال کے بھڑکتے ہوئے آتش کدے میں گرنے والی تھی، خوبیٔ قسمت سے مرزا کی بہو بن کر آ گئی۔ یہ انہونی آپ کے اس خادم المعروف سید شہزاد ناصر کی ایک گیدڑسنگھی کا کرشمہ ہے۔ خادم کے پاس کچھ اور گیدڑ سنگھیاں بھی ہیں، جن کا مذکور پھر کبھی سہی۔​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی خصوصی توجہ کے لئے۔

 



یہ بحث بجا ہے جناب یوسف-2 صاحب۔
’’مشکور‘‘ اسمِ مفعول ہے: جس کا شکریہ ادا کیا جائے۔ شکریہ ادا کرنے والا ’’شاکر‘‘ ہے یا ’’متشکر‘‘ ہے، ’’مشکور‘‘ نہیں۔
مگر ۔۔۔ اس کا کیا کیجئے کہ ہمارے ’’لسانی طبقۂ اشرافیہ‘‘ میں بھی اب ’’مشکور‘‘ کو شاکر کے معانی دیے جا رہے ہیں۔

ع: جو کچھ خدا دکھائے سو ناچار دیکھنا

سو، ہم نے تو ٹوکنا چھوڑ دیا۔
 

یوسف-2

محفلین
آداب عرض ہے یعقوب بھائی!
ہم نے تو اس دھاگہ (اور اس کے جملہ مراسلوں) کو ” محفل ادب“ کا حصہ سمجھ کرادبی مکالمہ کر نے کی کوشش کی تھی ، جسے ”دخل در معقولات“ سمجھا گیا :) لہٰذا آئندہ محفل ادب میں بھی ”ادبی فتویٰ بازی“ سے گریز ہی بہتر رہے گا۔ ۔ ۔
خیال خاطر احباب چاہئے ہر دم ;)
انیس ٹھیس نہ لگ جائے آب گینوں کو​
 
آداب عرض ہے یعقوب بھائی!
ہم نے تو اس دھاگہ (اور اس کے جملہ مراسلوں) کو ” محفل ادب“ کا حصہ سمجھ کرادبی مکالمہ کر نے کی کوشش کی تھی ، جسے ”دخل در معقولات“ سمجھا گیا :) لہٰذا آئندہ محفل ادب میں بھی ”ادبی فتویٰ بازی“ سے گریز ہی بہتر رہے گا۔ ۔ ۔
خیال خاطر احباب چاہئے ہر دم ;)
انیس ٹھیس نہ لگ جائے آب گینوں کو​


ایک تاگا کسی دوست نے شروع کیا تھا، وہاں الفاظ پر بحث ہوتی ہے، اور یہ فقیر تو اپنا نکتہء نظر عرض کر دیا کرتا ہے۔ متعدد بار احباب چیں بہ جبیں ہوئے بھی، مگر کیا کریں کہ وہی اپنے فکری مرشد کی بات: ’’میں زہرِ ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند‘‘۔

کہتے رہئے کہ: ’’اثر کرے نہ کرے سن تو لے مری فریاد‘‘

دعاؤں کا طالب ہوں۔
 
Top