سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے

سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے؟

  • Total voters
    23
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

حسن نظامی

لائبریرین
میرا خیال ہے تمباکو نوشی کا تخلیق سے کوئی تعلق نہیں ۔
ہاں ایک بات ضرور کرنا چاہوں گا۔ شاعر ، ادیب یا تخلیق کار معاشرے کا حساس ترین فرد ہوتا ہے اور عموما حساس آدمی اپنا غم غلط کرنے یا تنہائی کا ساتھی سمجھتے ہوئے تمباکو نوشی کرتا ہے ۔ بلکہ بعض تو کہیں آگے بڑھ جاتے ہیں۔
 
بیس سال تک سگریٹ نو شی کی ہے اور چار سال پہلے چھوڑ چکا
لہذا ایک متوازن رائے دے سکتا ہوں
سگریٹ بلکل نئے خیالات بالخصوص سخت مشکل حالات میں پر سوچنے میں مدد کرتی ہے۔ سگریٹ پیتے وقت اگر اپ اکیلے ہوں تو بہت اچھی طرح سوچ کو ایک نقطے پر مرکوز کرسکتے ہیں۔ مگر اس کے ساتھ ہی نکوٹین کی مقدار کی طلب بڑھتی جاتی ہے ۔ یہ صحت کے لے بہت ہی نقصان دہ ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر سگریٹ نقصان دہ ہے کیوں تخلیقی سوچ کے لیے یہ واحد وجہ نہیں ہے۔ سگریٹ چھوڑنے کے بعد بھی اس کے اثرات نہیں جاتے بلکہ سالوں بعد بھی صحت بحال نہیں ہوتی۔
 
فاتح

لائبریرین
ایسا نہیں ہے ، بچپن میں میں نے بھی تقریبا سارے میسر برانڈ کا ایک ایک سگریٹ تو پی کر دیکھا تھا پکڑنے جانے سے پہلے تک ۔ ;)
دست بستہ التماس ہے کہ پکڑے جانے کے بعد جو واقعہ یا سلسلۂ واقعات پیش آئے انھیں خلقِ خدا کے افادہ کی غرض سے رقم کیا جائے۔ ;)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بھئی نہ تو میں نے کبھی پی ہے، نہ کبھی پیوں گا اور نہ ہی پینے کی جرات کر سکتا ہوں، جس دن یہ کیا اس دن میرا بوریا بستر گھر کے باہر ہو گا،

میرے خیال میں تو یہ تخلیقی یا تحقیقی کاموں میں بالکل بھی معاون نہیں ہے اور جن کے خیال میں ہے، اب یہی کہا جا سکتا ہے کہ
دل کے بہلاوے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
 
جب آپ نے پی ہی نہیں تو آپ نے اس قدر وثوق سے بیان کیونکر داغ دیا؟ محض سنی سنائی اور اُڑی اُڑائی پر یقین کر کے؟ :D
 
ارتکاز میں مدد دیتی ہے یا نہیں پر نئے بڑے بڑے ہونے والے بچے اسے ضرور بڑے ہونا کا سمبل ماننے لگے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی حال ہی میں ایک نائتھ کلاس کےاسٹوڈنٹ گروپ سے اسی پر تبادلہ خیال ہورہا تھا توتیس میں سے بیس بچے ایسے تھے جو اس کا شوقیہ استعمال کرتے ہیں اور اس میں چھ لڑکیاں بھی شامل تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جن میں سے اکثر کی رائے تھی کہ مزہ آتا ہے
 
فاتح

لائبریرین
ارتکاز میں مدد دیتی ہے یا نہیں پر نئے بڑے بڑے ہونے والے بچے اسے ضرور بڑے ہونا کا سمبل ماننے لگے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ابھی حال ہی میں ایک نائتھ کلاس کےاسٹوڈنٹ گروپ سے اسی پر تبادلہ خیال ہورہا تھا توتیس میں سے بیس بچے ایسے تھے جو اس کا شوقیہ استعمال کرتے ہیں اور اس میں چھ لڑکیاں بھی شامل تھیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جن میں سے اکثر کی رائے تھی کہ مزہ آتا ہے
بالکل درست کہا آپ نے کہ یہ عادت عموماً سکول کے آخری سالوں یا کالج کے ابتدائی سالوں میں لگتی ہے اور وجہ وہی ہے جو آپ نے بیان کی۔
چند برس قبل دبئی میں دکانوں پر سگریٹ بیچنا ممنوع قرار دے دیا گیا تھا اور صرف بڑے شاپنگ سینٹرز اور گیس سٹیشنز کے مارٹس میں سگریٹ بیچنے کی اجازت تھی اور اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد کو بالکل نہیں بیچی جا سکتی تھی۔ مجھے ان کا یہ اقدام پسند آیا کہ مجھ جیسے عادی افراد جنھوں نے پینی ہے وہ تو دوسرے شہر سے بھی جا کر لائیں گے سگریٹ لیکن کم از کم وہ نوجوان یا افراد جو اس کے عادی نہیں وہ اس جھنجٹ یا تکلیف میں نہیں پڑیں گے اور یوں شوقیہ سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہونے کی شرح کم ہو گی اور شاید آیندہ آنے والے سالوں میں نئے سگریٹ نوش کم پیدا ہوں۔
میں نے خود بھی سگریٹ اس لیے پینا شروع کر دی کہ ہر جگہ با سہولت میسر تھی لیکن اگر یہ نہ ہوتا تو شاید میں بھی اس موذی عادت سے بچ جاتا۔ :(
 
پر ایک فرق جو آتا جارہا ہے پہلے بچے اس کا چھپ کر استعمال کرتے تھے پر اب بہت آزادانہ استعمال ہے۔۔۔۔۔ وہ اس چیز کو ماننے میں کوئی برائی نہیں سمجھتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور سگریٹ نوشی پر پابندی تو کیا ہوگی ۔۔ شہر مٰیں بڑھتے ہوئے شیشہ ہاؤس نے تو بہت ساری نئی ترغیبات دے دی ہیں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جب آپ نے پی ہی نہیں تو آپ نے اس قدر وثوق سے بیان کیونکر داغ دیا؟ محض سنی سنائی اور اُڑی اُڑائی پر یقین کر کے؟ :D

بات اڑی اڑائی کی نہیں ہے، میرے ایک ماموں بھی پیتے ہیں، پھر میرے مرحوم دادا ابو بھی پیتے تھے۔
کالج کے دوستوں نے بھی بہت پی ہے، وہ جتنا اپنے آپ کو تحقیقی یا تخلیقی کاموں میں مرتکز کرتے تھے، اس سے میں بخوبی واقف ہوں،
ویسے بھی یہ میری ذاتی رائے ہے، بہت سوں کو اس سے اتفاق بھی ہو گا، بہت سوں کو نہیں بھی ہو گا۔
 
زیک

مسافر
اور سگریٹ نوشی پر پابندی تو کیا ہوگی ۔۔ شہر مٰیں بڑھتے ہوئے شیشہ ہاؤس نے تو بہت ساری نئی ترغیبات دے دی ہیں
یہ شیشہ کی سمجھ نہیں آئ۔ پرانے وقتوں میں حقہ پینڈو کام تھا اب تقریبا اسی کو ماڈرن شیشہ کر دیا ہے ;) کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ شیشہ سگریٹ جیسا نقصان دہ نہیں حالانکہ اس کا کوئ ثبوت نہیں ہے۔

موضوع کی مناسبت سے: کیا شیشہ یا حقہ بھی تخلیقی کاموں میں مدد کرتا ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
شیشہ اور حقہ بذات خود اتنی عظیم تخلیقات ہیں کہ ان کا دیگر تخلیقات میں معاون ثابت ہونا یا نہ ہونا اس قدر اہم نہیں رہتا۔
ویسے اقبال سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔۔۔ ان کی تمام تر تخلیقات اسی حقہ شریف کی بدولت تھیں۔ :)
 
شیشہ کا استعمال 96 میں یورپ کے دورے کے دوران ایمسٹردیم کے ریسٹورینٹز میں دیکھ کر حیران ہوگیا۔ مزید یہ کھلا کہ یہاں میری جوانا کے استعمال کی اجازت ہے۔ میرے خیال میں شیشہ صحت کے لیے ازحد نقصان دہ ہے۔ اگرچہ مزہ اکثر لوگ صرف فلیور کے لیے کرتے ہیں مگر میرے تجربے کے مطابق یہ سگریٹ کی طرح ہی ہے
شیشہ صرف مزے کے لیے لگتا ہے تخلیقی یا تحقیقاتی کام اس کے بس کا نہیں
 
شیشہ اور حقہ بذات خود اتنی عظیم تخلیقات ہیں کہ ان کا دیگر تخلیقات میں معاون ثابت ہونا یا نہ ہونا اس قدر اہم نہیں رہتا۔
ویسے اقبال سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔۔۔ ان کی تمام تر تخلیقات اسی حقہ شریف کی بدولت تھیں۔ :)

ویسے یار لوگ اان کی تخلیقات کے لیے لسی شریف اور پلنگ شیریف کا نام بھی لیتے ہیں
 
فاتح

لائبریرین
اللہ خوش رکھے آپ کو ہمت علی بھائی۔۔۔ میری وانا کا روح فرسا تذکرہ کر کے روح سرشار کر دی آپ نے۔ واللہ لطف آ گیا ;)
پاکستان میں بھی میری وانا کی اجازت ہے لیکن صرف مزاروں اور خانقاہوں پر اور وہ بھی خواجہ سراؤں کے ہوش ربا رقص کے ساتھ :ROFLMAO:
 
زبیر مرزا

محفلین
سگریٹ نوشی کے مضراثرات سے کون آگاہ نہیں ۔ سگریٹ نوشی کرنے والے اپنے ساتھہ اردگرد کے افراد
اورماحول کے لئیے نقصان دہ ہیں
 
Top