سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے

سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے؟

  • Total voters
    23
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

شمشاد

لائبریرین
سگریٹ نوشی تخلیقی یا تحقیقی کاموں میں معاون ہوتی ہے یا نہیں لیکن ایک بات ہے کہ سگریٹ پینے والا کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بالکل درست کہا آپ نے کہ یہ عادت عموماً سکول کے آخری سالوں یا کالج کے ابتدائی سالوں میں لگتی ہے اور وجہ وہی ہے جو آپ نے بیان کی۔
چند برس قبل دبئی میں دکانوں پر سگریٹ بیچنا ممنوع قرار دے دیا گیا تھا اور صرف بڑے شاپنگ سینٹرز اور گیس سٹیشنز کے مارٹس میں سگریٹ بیچنے کی اجازت تھی اور اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد کو بالکل نہیں بیچی جا سکتی تھی۔ مجھے ان کا یہ اقدام پسند آیا کہ مجھ جیسے عادی افراد جنھوں نے پینی ہے وہ تو دوسرے شہر سے بھی جا کر لائیں گے سگریٹ لیکن کم از کم وہ نوجوان یا افراد جو اس کے عادی نہیں وہ اس جھنجٹ یا تکلیف میں نہیں پڑیں گے اور یوں شوقیہ سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہونے کی شرح کم ہو گی اور شاید آیندہ آنے والے سالوں میں نئے سگریٹ نوش کم پیدا ہوں۔
میں نے خود بھی سگریٹ اس لیے پینا شروع کر دی کہ ہر جگہ با سہولت میسر تھی لیکن اگر یہ نہ ہوتا تو شاید میں بھی اس موذی عادت سے بچ جاتا۔ :(

ویسے یہ بات دل کو لگتی ہے، اگر گلی محلوں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی ہو تو کم از کم بچے اس سے بچ سکتے ہیں۔

ہمارے ہاں بھی 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ کی فروخت ممنوع ہے لیکن جہاں اتنے سارے قوانین کی پامالی ہوتی ہے اسے بھی کوئی نہیں پوچھتا۔ کم عمر بچوں کو یونیفارم پہنے سگریٹ نوشی کرتے دیکھتا ہوں تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔

جو بچے اس سے اجتناب کرتے ہیں وہ ہمارے بے احتیاط بڑوں کی بدولت انڈائریکٹ اسموکنگ کرتے ہیں۔

پہلے میں سگریٹ سے بہت چڑتا تھا لیکن اب کبھی کبھی دوستوں سے لیکر "ٹرائی" کرتا ہوں پر یہ کمبخت مجھے لفٹ ہی نہیں کراتی۔ ہمیشہ بے مزہ ہو کر واپس کردیتا ہوں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
پہلے میں سگریٹ سے بہت چڑتا تھا لیکن اب کبھی کبھی دوستوں سے لیکر "ٹرائی" کرتا ہوں پر یہ کمبخت مجھے لفٹ ہی نہیں کراتی۔ ہمیشہ بے مزہ ہو کر واپس کردیتا ہوں۔ :)
اگر یہی ٹرائیاں مارنی جاری رکھیں تو یقین کیجیے جب آپ بھی ہماری طرح اس لت کا شکار ہو چکے ہوں گے۔ یہ لت اسی ٹرائی مارنے سے ہی لگتی ہے۔ پہلے دن ہی کوئی عادی نہیں بن جاتا۔ اور جتنے عادی سگریٹ نوش ہیں دنیا میں ان تمام کا خیال یہی تھا کہ میں تو بس ٹرائی کر رہا ہوں، یہ نشہ نہیں بن سکتی میرے لیے۔ میرا برادرانہ مشورہ ہے کہ خدارا ان ٹرائیوں سے گریز کیجیے۔
 
بہت شکریہ اس محبت کا۔۔۔۔۔! :)
 
سویدا

محفلین
اس بارے میں مولانا ابو الکلام آزاد کا چائے والا موقف بہتر لگتا ہے
پینا ہے تو پیے اگر نہیں پینا تو نہ پیے اپنے آپ کو کسی بھی چیز کا محتاج نہ بنائے
مل گئی پی لو نہ ملی نہ پیو
یہ بھی سجن واہ وہ بھی سجن واہ واہ
 
شمشاد

لائبریرین
بقول سگریٹ پینے والوں کے جب نکوٹین کی مقدار خون میں کم ہوتی ہے تو ملی گئی پی لو نہ ملی نہ پیو پر عمل نہیں ہوتا، اس وقت کہیں سے بھی ملے پینی ہے۔
 
مغزل

محفلین
پہلے میں سگریٹ سے بہت چڑتا تھا لیکن اب کبھی کبھی دوستوں سے لیکر "ٹرائی" کرتا ہوں پر یہ کمبخت مجھے لفٹ ہی نہیں کراتی۔ ہمیشہ بے مزہ ہو کر واپس کردیتا ہوں۔ :)

ٹرائی کی خوب کہی ۔۔ احمددددددددد۔۔۔۔۔ بھری بزم میں کہدوں راز کی بات ؟؟؟ :heehee:
( فاتح بھائی ۔۔۔ کبھی اکیلے میں بتاؤں گا یہ سربستہ راز۔۔۔ )
 
Top