سچ تو یہ ہے!

طالوت

محفلین
شاید امریکہ میں بچوں کو پڑھائ جانے والی ایک کتاب دیکھی تھی ، جس میں ٹریفک کے قوانین ، منی آرڈر فارم بھرنا وغیرہ وغیرہ درج تھے ۔۔ یعنی مکمل "پریکٹیکل"
وسلام
 
arifkarim

معطل
طالوت:
جو مضامین یہاں مغرب میں دسویں تک پڑھائےجاتے ہیں۔ میں نے وہی مضامین پاکستان میں بھی 8 ویں تک پڑھے ہیں۔ پھر ہمارا اسٹینڈرڈ آپ کی نظر میں خراب کیوں ہے۔؟ پریکٹلی میں نے پاکستان میں لیب ورک بھی کیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن کیا ان بچوں کو کرنے کے لیے ہوم ورک بھی ملتا ہے، جیسا کہ پاکستانی اسکولوں میں ڈھیر سارا ہوم بھی کرنے کو دے دیتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
مضامین میں موجود مواد میں فرق ہے ۔۔
مثلا قائد (رح) کے 14 نکات دسویں سے چوہدویں تک موجود ہیں ۔۔
مذہب کے نام پر جو کچھ کتب میں موجود ہے وہ ناکافی بھی ہے اور کئی ایک چیزیں غیر ضروری بھی ۔۔
بنیادی اخلاقیات کا درس نہ ہونے کے برابر ہے ۔۔
بنیادی قوانین کا کہیں کوئی ذکر نہیں ۔۔
جدید سائنسی نظریات کا علم نہ ہونے کے برابر ۔۔
ایسی بے شمار چیزیں ہیں جن کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔۔ حالت یہ ہے کہ دو چار صفحوں کا اضافہ کر کے اسے "نئے ایڈیشن" کا نام دے دیا جاتا ہے ۔۔
وسلام
 
راشد احمد

ہمارا نصاب قائداعظم کے چودہ نکات، خطبہ آلہ آباد، ہمسایوں کے حقوق، پاکستان کا حدوداربعہ یا محل وقوع کچھ اشعار سے آگے نہیں ہوتا۔ میں جب میٹرک میں تھا توفزکس میں پڑھایا جاتا تھا کہ ہر قوت کے عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے یہ عمل اور ردعمل آپس میں برابر لیکن سمت میں مخالف ہوتے ہیں۔ اس کا ہمیں ماسٹر کرنے کے بعد ہی پتہ چلا، ماسٹر صاحبان نے خوب رٹے لگوائے لیکن ان کی کبھی وضاحت نہیں کی۔ اسی طرح بیالوجی کی تعریف ہم نے صرف رٹی ہوئی تھی ہمیں بالکل پتہ نہیں تھا کہ بیالوجی کا مقصد کیا ہے؟ یہی حال کیمسٹری کا تھا۔ طالب علم استاد صاحبان کو بتاتےہیں کہ فلاں فلاں باب رٹ لو اسی میں سے سوال آئیں گے۔ امتحان کے قریب گیس پیپرز دئیے جاتے تھے کہ یہ 20 سوال یاد کرلو ان میں سے 5 سوال پکے ہیں اور طالب علم رٹے لگا لگا کر یہ سمجھتا تھا کہ وہ پاس ہو جائے گا۔ اگر اس کی قسمت اچھی ہوئی تو گیس پیپرز میں سے سوال آجائیں گے ورنہ وہ خود کو فیل ہی سمجھے۔ تعلیمی نظام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے حکومت کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور سکول انتظامیہ بھی ہے جو طالب علم سے رٹے لگوا لگوا کر ان کی خود اعتمادی متزلزل کرتی ہے جس کے نتیجہ میں ہم کلرک، لاین مین، چپڑاسی اور میٹر ریڈر پیداکرتے ہیں لیکن اچھے منتظم نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
یہ وہی تعلیمی نظام ہے جو انگریزوں نے دیا تھا۔ اور انگریزوں نے دو الگ الگ تعلیمی نظام بنائے ہوئے تھے، ایک اپنے لیے اور ایک متحدہ ہندوستان کے لیے۔ اپنے نظام کے آخر میں تو وہ افسر بن جاتے تھے اور دوسرے نظام والے کو چودہ سال پڑھنے کے بعد بھی معلوم نہیں ہوتا تھا کہ اس نے بننا کیا ہے۔ اور وہی نظام تعلیم ابھی تک چلا آ رہا ہے۔ ہمارے ہاں اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت اس لیے بھی نہیں کہ اگر کسی صاحب کمال نے جرات کی بھی تھی تو دفتری امور اور اپنے بڑوں سے منظوری کرانے میں ہی اس کی ہمت جواب دے گئ۔ اور فائلیں سرخ فیتے کا شکار ہو گئیں۔
 
بالکل شمشاد بھائی! ہمارا تعلیمی نظام ہی نہیں بلکہ سیاسی، سماجی، اقتصادی غرج ہر نظام تبدیل ہونے والا ہے۔ لیکن یہ کام کرے گا کون؟ ایک آواز اٹھانے پر تو ڈنڈے پڑتے ہیں۔ مکمل نظام کی تبدیلی ایک خانہ جنگی کے بعد ہی ممکن ہے۔;)
 
طالوت

محفلین
یہ نظام "لارڈ میکالے" صاحب کی مرہون منت ہے ۔۔
خانہ جنگی کو آپ خونی انقلاب کہیں تو زیادہ بہتر لگے ۔۔ ڈنڈے بھی کھائے جا سکتے اور خون لیا اور دیا جا سکتا ہے مگر کمی قیادت کی ہے اور جو کچھ میسر ہے وہ جم جانے والی قیادت نہیں ۔۔

خانہ جنگی یا تو انقلاب لاتی ہے یا ملک کو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں انقلاب ہمیشہ خونی ہی آیا ہے جس سے قوم کو صحیح راستہ اور صحیح تبدیلی ملی ہے۔آپ چین کو ہی دیکھ لیں

خدا نہ کرے کہ ہمارے ہاں ایسا انقلاب آئے لیکن جس طرح کے حالات ہیں کچھ بھی ممکن ہے۔
 
ساجد

محفلین
شاید امریکہ میں بچوں کو پڑھائ جانے والی ایک کتاب دیکھی تھی ، جس میں ٹریفک کے قوانین ، منی آرڈر فارم بھرنا وغیرہ وغیرہ درج تھے ۔۔ یعنی مکمل "پریکٹیکل"
وسلام
طالوت ، کیا یاد کروا دیا ۔ ہمیں بھی ہمارے زمانہ طالبعلمی میں اردو زبان میں مختلف اقسام کی قانونی و سرکاری تحریروں کی مشق کروائی جاتی تھی۔
 
Top