سٹینفورڈ سکول آف انجینیرنگ کی جانب سے فری آن لائن کورسز!

نبیل

تکنیکی معاون
سٹینفورڈ سکول آف انجینیرنگ نے حالیہ سمسٹر کے تین ابتدائی کمپیوٹر سائنس کے کورسز اور کئی ایڈوانسڈ مصنوعی ذہانت اور انجینیرنگ کے کورسز آن لائن فراہم کر دیے ہیں۔ ان کورسز کے لیکچر نوٹس ڈاؤنلوڈ کیے جانے کے ساتھ ساتھ ان لیکچرز کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مواد نہ صرف انجینیرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے طلبا و طالبات کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے بلکہ اس سے دوسری یونیورسٹیوں‌ کے اساتذہ بھی اپنے کورسز کو بہتر بنانے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

سٹینفورڈ سکول آف انجینیرنگ کے فری آن لائن کورسز
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں پروگرامنگ میتھاڈولوجی کے پہلے لیکچر کی ویڈیو پیش کی جا رہی ہے۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=KkMDCCdjyW8[/ame]
 

دوست

محفلین
نیچرل لینگوئج پروسیسنگ کے لیکچرز ظالموں نے سلور لائٹ میں آنلائن کیے ہیں اور سکھا جاوا میں رہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
میں‌ ویسے ہی لینکس پر ہوں آج۔ چل تو جائیں گے لیکن مجھے ستم ظریفی اس لیے لگی کہ جو ٹیکنالوجی استعمال کی ہے اسی میں سکھا بھی دیتے۔ سی شارپ اللہ اللہ کرکے کچھ سیکھی ہے اب جاوا سیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top