سو رہو موت کے پہلو میں فرازؔ

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یار اتنا لمبا جواب لکھا تھا۔ پر اس احتیاط کو بالائے طاق رکھ دیا کہ ہر گھنٹے کے آخری اور پہلے پانچ منٹ اپنا کام محفوظ کر لیں۔ :mad:
بہت عمدہ لکھا ہمیشہ کیطرح۔:khoobsurat:
اب یاد نہیں اور کیا کیا لکھا تھا کیوں کے یادداشت بھی RAM کیطرح ہو گئی ہے:cautious: بجلی بند ہوتے ہی سب غائب:cool:
یہ لفظ ریم کیسے لکھا ؟:nerd:
میرا مطبل ہے انگیریجی میں
مجھے بھی گُر بتاؤ
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
قابلِ تحسین۔۔۔ ۔۔۔
بقول فراز

کُچھ تو فراز اپنے قصے بھی ایسے ہی تھے
اور کُچھ کہنے والوں نے بھی رنگ بھرا ہے۔

جیتے رہو اویس میاں
بہت شکریہ یار
آپ کا نام انگریجی میں ہے اور مجھے ٹیگ کرنا نہیں آتا
اللہ آپ کا بھلا کرے آپ خود میری تحریر ڈھونڈ لیتے ہو
جزاک اللہ
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
واہ بھئی واہ ہمیشہ کی طرح لاجواب اور زبردست تحریر۔۔۔ ۔!
جس موضوع پر بھی چھوٹاغالبؔ کا قلم چلتا ہے تو اس پر ہر جہت سے گفتگو ہوتی ہے​
اور اس میں بھی فراز کی نیک نامی اور بد نامی دونوں پر ہی سیر حاصل گفتگو ہوئی​
ایک بات تو طے ہے کہ فراز نے اپنی زندگی ہی میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور ایسی عوامی مقبولیت کم ہی شعرا کے حصے میں آتی ہے​
اویس ماشاءاللہ ہر جہت سے تم نے ایک بہترین اور منفرد تحریر لکھی​
اللہ پاک تمہارے قلم میں مزید روانی عطا فرمائے آمین​
یاہووووووووووووووووووووووووووووووووووو:dancing:
دِھنکا چھِکا چھِکا دھنکا چھکا چھکا:dancing: :dancing:
آپو جی ہمیشہ کی طرح منفرد تبصرہ​
زبردست​
ویسے یہ بات ان کو بتائیں جو میرے دھاگوں پر تشریف لانا ہتک سمجھتے ہیں:laugh:
 

مہ جبین

محفلین
ویسے یہ بات ان کو بتائیں جو میرے دھاگوں پر تشریف لانا ہتک سمجھتے ہیں:laugh:
ارے بھائی چھوٹے۔۔۔۔۔
تم بھی بالکل بدھو ہو
جب سورج نکلتا ہے تو کسی کو بتانے کی ضرورت تھوڑی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
خود آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت اچھا لکھا۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
اللہ تعالیٰ احمد فراز کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین

یہی کہا تھا میری آنکھ دیکھ سکتی ہے
کہ مجھ پہ ٹوٹ پڑا سارا شہر نابینا
- احمد فراز

نہ کوئی تازہ رفاقت نہ یارِ دیرینہ
وہ قحطِ عشق کہ دشوار ہو گیا جینا
مرے چراغ تو سورج کے ہم نسب نکلے
غلط تھا اب کے تری آندھیوں کا تخمینہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
قابلِ تحسین۔۔۔ ۔۔۔
بقول فراز

کُچھ تو فراز اپنے قصے بھی ایسے ہی تھے
کون سے قصے؟
اور کُچھ کہنے والوں نے بھی رنگ بھرا ہے۔
کہیں آپ @چھوٹاغالب کی بات تو نہیں کر رہے؟

جیتے رہو اویس میاں

یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ

مجھ سے پہلے اُس گلی میں میرے افسانے گئے
 

احمد علی

محفلین
بہت شکریہ یار
آپ کا نام انگریجی میں ہے اور مجھے ٹیگ کرنا نہیں آتا
اللہ آپ کا بھلا کرے آپ خود میری تحریر ڈھونڈ لیتے ہو
جزاک اللہ
یار یہ انگریزی والا واقعی بہت مسئلہ ہے
میں دراصل فیس بُک سے لاگ ان ہو کر آیا تھا اردو محفل میں۔۔۔
سو یہ انگریزی میں پکا ہی ہو گیا ہے:atwitsend:
کوئی طریقہ ہے نام بدلنے کا یا ہمیں ساری عمر انگریزی میں ہی گُزارا کرنا ہو گا؟:(

یار تو لکھتا ہی ایسا ہے کہ بنا ٹیگ کے بھی مجھے آنا پڑتا ہے

سالامت رہو
 

احمد علی

محفلین
یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ

مجھ سے پہلے اُس گلی میں میرے افسانے گئے

’’دغا رپیٹر زماں فائر د بارہ بور فراز
لقا دشمن دغا ’’ڈز ڈز‘‘ ولہ وئی وئی‘‘
یہ قصے بلال میں ۔۔۔۔۔

رنگ بھرنے میں چھوٹاغالبؔ واقعی کمال ہے محمد بلال اعظم میاں۔۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یار یہ انگریزی والا واقعی بہت مسئلہ ہے
میں دراصل فیس بُک سے لاگ ان ہو کر آیا تھا اردو محفل میں۔۔۔
سو یہ انگریزی میں پکا ہی ہو گیا ہے:atwitsend:
کوئی طریقہ ہے نام بدلنے کا یا ہمیں ساری عمر انگریزی میں ہی گُزارا کرنا ہو گا؟:(
سالامت رہو
ایک اپنے بڑے بھیا ہوتے ہیں ادھر (نبیل یا پھر ابن سعید)
ان سے درخواست کرو ، اور اپنا مطلوبہ آئی ڈی بھی بتا دو
وہ تبدیل کر دیں گے
 

الف عین

لائبریرین
زبردست چھوٹے میاں۔ لیکن یار ذرا بہت زیادہ مقامیت سے پرہیز کرو تو بہتر ہے، کچھ ہم جیسے ہندوستانیوں کو بھی مکمل بات سمجھ میں آ جائے۔ ویسے جو سمجھ میں آ سکا ہے، وہ تو زبردست ہے ہی
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
زبردست چھوٹے میاں۔ لیکن یار ذرا بہت زیادہ مقامیت سے پرہیز کرو تو بہتر ہے، کچھ ہم جیسے ہندوستانیوں کو بھی مکمل بات سمجھ میں آ جائے۔ ویسے جو سمجھ میں آ سکا ہے، وہ تو زبردست ہے ہی
ارے اتنا سارا زبردست

ویسے مقامیت والا خیال اب آیا۔ اس لیے اب والی تو معذرت آئندہ خیال رکھوں گا

پی ٹی وی:۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پاکستان میں صرف یہی ایک چینل ہوتا تھا، پھر 2000ء سے پہلے تک صرف تین چینل تھے، مگر پرویز مشرف صاحب کے دور میں تو چینل ہی چینل ہوگئے)

انکل سرگم:۔ یہ دراصل ایک پتلی (پپٹ) کردار ہے جس کے خالق جناب فارق قیصر صاحب ہیں۔ بہت اچھے کالم نگار ، اور اس سے بھی زیادہ اچھے مزاحیہ شاعر ہیں ، اور اس سے بھی زیادہ اچھے کارٹونسٹ بھی ہیں۔

ڈاکٹر انیس ناگی:۔ اردو ادب میں پی ایچ ڈی ہیں۔ اور بہت ہی سخت قسم کے نقاد ہیں۔ ان کا تفصیلی تعارف انشاءاللہ جلد ہی آپ کیلئے پوسٹ کروں گا

وصی شاہ:۔ ایک ڈرامہ نگار ہے۔ پتہ نہیں کیسے نئے نئے جوان ہونے والوں کو اس کی تک بندی پسند آ گئی۔ اور یہ خواہ مخواہ میں مشہور ہو گیا۔ اس کی شاعری سن کے(پڑھنے سے اللہ نے ابھی تک محفوظ رکھا ہے) میرا تو سر پیٹنے کو دل کرتا ہے، پتا نہیں لوگ کیسے اسے پڑھ لیتے ہیں۔ بس یوں سمجھ لیں کہ فارغ اور ٹھرکی قسم کے ٹین ایجرز کا پسندیدہ شاعر ہے

باقی کوئی بات قضاحت طلب رہ گئی ہو، تو بلا جھجھک بتا دیجئے گا

پسندیدگی کا اور بہترین تبصرے کا بہت شکریہ
آپ کی داد میرے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور مزید اچھا لکھنے کی مہمیز ثابت ہوتی ہے
 

الف عین

لائبریرین
ابھی دیکھ رہا ہوں کہ میرا پیغام پانچ بار پوسٹ ہو گیا!!!، ہر بار ’سرور server سُرور میں ہے‘ کا پیغام دے رہا تھا، اور اس نشے میں ہمارا پیغام بار بار پوسٹ بھی کرتا گیا سَروَر!!!
تمہاری وضاحت کا شکریہ ادا نہیں کرتا، یہ تو تمہارا فرض تھا نا!!!
 

رانا

محفلین
وصی شاہ:۔ ایک ڈرامہ نگار ہے۔ پتہ نہیں کیسے نئے نئے جوان ہونے والوں کو اس کی تک بندی پسند آ گئی۔ اور یہ خواہ مخواہ میں مشہور ہو گیا۔ اس کی شاعری سن کے(پڑھنے سے)اللہ نے ابھی تک محفوظ رکھا ہے) میرا تو سر پیٹنے کو دل کرتا ہے، پتا نہیں لوگ کیسے اسے پڑھ لیتے ہیں۔ بس یوں سمجھ لیں کہ فارغ اور ٹھرکی قسم کے ٹین ایجرز کا پسندیدہ شاعر ہے
اس بات کی اگر کچھ وضاحت ہوجائے تو مجھ جیسوں کا بھلا ہوجائے گا۔ اس سے پہلے بھی کچھ لوگوں سے وصی شاہ کے بارے میں اسطرح کے کمنٹس سنے ہیں۔ لیکن سمجھ نہیں آیا کہ اسے ایسا کیوں کہاجاتا ہے۔ مجھے کیونکہ شاعری کی الف بے سے بھی واقفیت نہیں اس لئے پوچھ رہا ہوں۔ ورنہ ان باتوں سے صرف اتنا ہی اندازہ ہوپایا ہے کہ شائد اس کی شاعری میں کچھ ٹیکنیکل فالٹ ہے۔:) لیکن وہ کیا فالٹ ہے اس کے بارے میں تجسس ہے۔ پلیز وضاحت ضرور کریں ورنہ مجھے موسٹ سینئرز کو ٹیگ کرکے تنگ کرنا پڑے گا۔:) کیا کوئی عروضی فالٹ ہے یا بحری یا معنوی یا کوئی لوفرانہ اندازہے یا کچھ اور؟آخر ہے کیا؟ (کتنا زبردست قسم کا ٹیکنیکل سوال کیا ہے نا:applause:
مذاق برطرف لیکن جواب کا بے تابی سے انتظار ہے تاکہ آخر یہ تجسس تو دور ہو۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مجھے کیونکہ شاعری کی الف بے سے بھی واقفیت نہیں اس لئے پوچھ رہا ہوں۔ ورنہ ان باتوں سے صرف اتنا ہی اندازہ ہوپایا ہے کہ شائد اس کی شاعری میں کچھ ٹیکنیکل فالٹ ہے۔:) لیکن وہ کیا فالٹ ہے اس کے بارے میں تجسس ہے۔ پلیز وضاحت ضرور کریں ورنہ مجھے موسٹ سینئرز کو ٹیگ کرکے تنگ کرنا پڑے گا۔:) کیا کوئی عروضی فالٹ ہے یا بحری یا معنوی یا کوئی لوفرانہ اندازہے یا کچھ اور؟آخر ہے کیا؟ (کتنا زبردست قسم کا ٹیکنیکل سوال کیا ہے نا:applause:
قسم لے لو جو مجھے شاعری کی الف بے بھی آتی ہو تو
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اسے واقعی آج تک نہیں پڑھا
میرا ایسا لکھنے کا مطلب تو واضح ہے
کہ جو بندہ چاچے غالب کے دیوان سے بریانی اڑاتا ہو، اسے یہ پھیکا پھیکا گونگلو کا سالن کہاں اچھا لگتا ہے
نیرنگ خیال وضاحت کر دے گا
نین یار اپنے رانا جی کو وضاحت سے جواب دے دو
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس بات کی اگر کچھ وضاحت ہوجائے تو مجھ جیسوں کا بھلا ہوجائے گا۔ اس سے پہلے بھی کچھ لوگوں سے وصی شاہ کے بارے میں اسطرح کے کمنٹس سنے ہیں۔ لیکن سمجھ نہیں آیا کہ اسے ایسا کیوں کہاجاتا ہے۔ مجھے کیونکہ شاعری کی الف بے سے بھی واقفیت نہیں اس لئے پوچھ رہا ہوں۔ ورنہ ان باتوں سے صرف اتنا ہی اندازہ ہوپایا ہے کہ شائد اس کی شاعری میں کچھ ٹیکنیکل فالٹ ہے۔:) لیکن وہ کیا فالٹ ہے اس کے بارے میں تجسس ہے۔ پلیز وضاحت ضرور کریں ورنہ مجھے موسٹ سینئرز کو ٹیگ کرکے تنگ کرنا پڑے گا۔:) کیا کوئی عروضی فالٹ ہے یا بحری یا معنوی یا کوئی لوفرانہ اندازہے یا کچھ اور؟آخر ہے کیا؟ (کتنا زبردست قسم کا ٹیکنیکل سوال کیا ہے نا:applause:
مذاق برطرف لیکن جواب کا بے تابی سے انتظار ہے تاکہ آخر یہ تجسس تو دور ہو۔
مجید امجد صاحب کا نام جدید اردو نظم کے لیئے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ان کی بہت سی نظموں کی زمین کو مختلف شعراء نے استعمال کیا ہے۔ مگر جناب محترم وصی شاہ صاحب کے صدقے جاؤں کے انکی نظم کی زمین تو زمین اس پر اگی فصل بھی اپنے نام سے منسوب کروا کر داد کے مستحق ٹھہرے۔ اسی طرح چوری کے کچھ اور الزامات بھی ہیں ان پر واللہ اعلم۔ آپکے لیئے مجید امجد اور وصی شاہ دونوں کی نظم پیش کر دیتا ہوں۔
مجید امجد
کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا
رات کو بے خبری میں جو مچل جاتامیں
تو ترے کان سے چپ چاپ نکل جاتا میں
صبح کو گرتے تری زلفوں سے جب باسی پھول
میرے کھو جانے پہ ہوتا ترا دل کتنا ملول
تو مجھے ڈھونڈتی کس شوق سے گھبراہٹ میں
اپنے مہکے ہوئے بستر کی ہر اک سلوٹ میں
جونہی کرتیں تری نرم انگلیاں محسوس مجھے
ملتا اس گوش کا پھر گوشہ مانوس مجھے
کان سے تو مجھے ہر گز نہ اتارا کرتی
تو کبھی میری جدائی نہ گوارا کرتی
یوں تری قربت رنگیں کے نشے میں مدہوش
عمر بھر رہتا مری جاں میں ترا حلقہ بگوش
کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا

اور اب محترم وصی شاہ صاحب کی اصل نظم جسکو مجید امجد صاحب نے کوئی 40 یا 45 برس پہلے چوری کر لیا۔
کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا
تو بڑے پیار سے چاؤ سے بڑے مان کے ساتھ
اپنی نازک سی کلائی میں چڑھاتی مجھ کو
اور بے تابی سے فرصت کے خزاں لمحوں میں
تو کسی سوچ میں ڈوبی جو گھماتی مجھ کو
میں تیرے ہاتھ کی خوشبو سے مہک سا جاتا
جب کبھی موڈ میں آ کر مجھے چوما کرتی
تیرے ہونٹوں کی میں حدت سے دہک سا جاتا
رات کو جب بھی نیندوں کے سفر پر جاتی
مرمریں ہاتھ کا اِک تکیہ بنایا کرتی
میں تیرے کان سے لگ کر کئی باتیں کرتا
تیری زُلفوں کو تیرے گال کو چوما کرتا
جب بھی تو بندِ قبا کھولنے لگتی جاناں
اپنی آنکھوں کو تیرے حسن سے خیرہ کرتا
مجھ کو بے تاب سا رکھتا تیری چاہت کا نشہ
میں تیری روح کے گلشن میں مہکتا رہتا
میں تیرے جسم کے آنگن میں کھنکتا رہتا
کچھ نہیں تو یہی بے نام سا بندھن ہوتا
کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا

باقی آپکو انٹرنیٹ پر شاعری بہت پڑھنے کو مل جائے گی۔ یہ دھاگہ فراز سے متعلق ہے تو راہ سے نہیں ہٹتے۔ لیکن موصوف کا اک اور شعر بھی سنتے جایئے۔ جو مجھے اب چائے دیکھ کر یاد آگیا
دو کی بجائے چائے بنائی اک کپ
افسوس آج تو بھی فراموش ہو گیا


قسم لے لو جو مجھے شاعری کی الف بے بھی آتی ہو تو
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اسے واقعی آج تک نہیں پڑھا
میرا ایسا لکھنے کا مطلب تو واضح ہے
کہ جو بندہ چاچے غالب کے دیوان سے بریانی اڑاتا ہو، اسے یہ پھیکا پھیکا گونگلو کا سالن کہاں اچھا لگتا ہے
نیرنگ خیال وضاحت کر دے گا
نین یار اپنے رانا جی کو وضاحت سے جواب دے دو
شکریہ جناب آپ نے اس قابل سمجھا۔ اب کسی زیادہ اہم موضوع پر آواز نہ دینا۔ ناقص کی معلومات ناقص ہی ہوتی ہیں۔:p

نوٹ: مجھے بھی شاعری کی الف بے نہیں آتی۔:D
 
Top