سویڈن میں رمضان

سید رافع

محفلین
وہاں سوئیڈن میں خیال سے کہ پڑوسی نہ جاگ جائے تو برتن سحری میں نہیں دھوتے اور یہاں کنستر پر ڈھول پیٹنے والا چاند رات سو دو سو ہر رات ڈھول پیٹا اس کے لیتا ہے۔ :) خوبصورت ویڈیو۔
 

جاسم محمد

محفلین
لندن میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہے آج کل؟
سورج کے حساب سے ناروے میں بعض مقامات پر گرمیوں میں روزے ۲۳ گھنٹے اور سردیوں میں ۱ گھنٹے تک چلے جاتے ہیں۔ ظاہر ہے یہ قابل عمل نہیں۔ اس لئے مجبوراً یہاں مسلمان یورپی مرکز لندن یا کسی اور مرکز کو فالو کرتے ہیں
C28461-AB-A8-CF-418-B-A000-2-B517-E9-C4-B90.jpg
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی بالکل ایسا ہی ہے۔
ناروے، سویڈن، ڈنمارک، اٹلی، جرمنی سب جگہ ایسا ہی ہے۔ آنے والے سالوں میں روزے کا دورانیہ کم ہوتا جا رہا ہے ۔ جون جولائی میں تو نماز تراویح اور سحری کے درمیان صرف تین گھنٹے ہوتے ہیں۔
واقعی میں ٹائم ٹیبل پورے رمضان میں ایسا بن جاتا ہے کہ روٹین لائف ہی تبدیل ہو جاتی ہے ایک ماہ کے لئے۔
ہمسایوں کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ خاس طور پر اس صورت میں جب کہ آپ کے ہمسائے غیر مسلم ہوں۔ کیونکہ فلیٹس اس طرح سے ہیں کہ رات میں اگر پانی کھولیں تو آواز ہسایہ گھر میں بھی جاتی ہے۔
الحمد للہ کہ ہمارا فلیٹ جس بلڈنگ میں ہے وہاں 4 گھر ہیں۔ جن میں صرف ایک جوڑا غیر مسلم ہے جو اپریل سے اکتوبر تک وہاں ہوتے ہی نہیں۔ اس کا فائدہ اس طرح اٹھاتے ہیں کہ اگر کسی ایک گھر سے کھٹ پٹ کی آواز نہیں آ رہی تو انھیں بھی جگا دیا جاتا ہے کہ ان کا سحری کا ٹائم نکل نہ جائے۔
افطاری کے لوازمات کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے اکثر۔ جو خوشی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ وطن سے دوری کی کمی کا احساس بھی قدرے کم کرنے میں معاون ہے۔
حال ہی میں ایک ترکی دکان دریافت ہوئی ہے جہاں بیسن ،بھنڈی مطلب کہ ہر چیز کے ساتھ ساتھ املی تک مل جاتی ہے۔ ( یاد رہے کہ اسی شاپ سے ہمارے سر پہ پہلی چوٹ لگی) یہ ہم ڈنمارک کا ذکر کر رہے کیونکہ گھر مکمل ہونے کے بعد ہم یہاں واپس آ چکے ہیں۔
اس سال اور پچھلے سال میں کووڈ کی وجہ سے مسجد میں سحری اور افطاری کا انتظام تھوڑا بدل دیا ہے۔ 2019 تک یہ ہوتا تھا کہ مسلم مل جل کر مسجد میں افطاری کا انتظام کرتے تھے۔ اور جو لوگ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھتے تھے، ان کے لئے سحری کا انتظام مل جل کر کرنا بہت اچھا تھا۔ گھر سے قریب ترین مسجد 6 کلو میٹر اور دوسری بڑی مسجد 15 کلو میٹر ہے۔ وہیں پاس ایک پناہ گزین سینٹر ہے تو اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ وہاں رہنے والے مسلمانوں کے لئے سحری و افطاری کی آسانی رہے۔ وطن سے بھلے دور ہیں، مقدور بھر کوشش رہتی ہے ہم سب لوگوں کی کہ مل جل کر اس ماہ کی برکتیں سمیٹ سکیں۔
اس سال کا ٹائم ٹیبل یہ ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سویڈن اور ناروے میں اس سال سحر و افطار ٹائم کیا ہیں ؟

لیکن ایسا صرف ان کے ساتھ ہوتا ہوگا جو غیر مسلموں کے ساتھ مل کر رہتے ہوں ۔
جی اگر ہمسائے میں یا اسی بلڈنگ میں غیر مسلم ہیں تو احتیاط کرنی پڑتی ہے تا کہ ان کے آرام میں خلل نہ پڑے۔
اس سال کا ٹائم ٹیبل ہم نے اوپر والے جواب میں دیا ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ہمارا فلیٹ جس بلڈنگ میں ہے وہاں 4 گھر ہیں۔ جن میں صرف ایک جوڑا غیر مسلم ہے
آپ کے سارے پالتو جانور آپ کے ساتھ فلیٹ میں رہتے ہیں؟

کیا وہاں مسلمان segregated ہیں؟ دوسروں کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے؟ یا دوسرے ان کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے؟


جو خوشی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ وطن سے دوری کی کمی کا احساس بھی قدرے کم کرنے میں معاون ہے۔
کیا وہاں کوئی مقامی مسلمان نہیں ہیں؟ کیا وہاں پیدا ہوئے مسلمان بھی خود کو غیر وطن میں سمجھتے ہیں؟

یہ ہم ڈنمارک کا ذکر کر رہے کیونکہ گھر مکمل ہونے کے بعد ہم یہاں واپس آ چکے ہیں۔
آپ کیا سویڈن میں نہیں؟ ڈنمارک واپسی چوٹ سے پہلے ہوئی یا بعد؟ کیا ڈنمارک آپ کا وطن ہے؟


اس سال اور پچھلے سال میں کووڈ کی وجہ سے مسجد میں سحری اور افطاری کا انتظام تھوڑا بدل دیا ہے۔
کیا تبدیلی آئی ہے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سورج کے حساب سے ناروے میں بعض مقامات پر گرمیوں میں روزے ۲۳ گھنٹے اور سردیوں میں ۱ گھنٹے تک چلے جاتے ہیں۔ ظاہر ہے یہ قابل عمل نہیں۔ اس لئے مجبوراً یہاں مسلمان یورپی مرکز لندن یا کسی اور مرکز کو فالو کرتے ہیں
میرا ایک دوست سینٹ پیٹرزبرگ (روس) میں رہتا ہے جس کا عرض البلد سویڈن اور ناروے جیسا ہی ہے فن لینڈ تو شاید بہت قریب ہے ۔ وہاں بھی افطاری کا ٹائم نو بجے اور سحری کا صبح ڈھائی بجے ہے۔
وہ لوگ اسی ٹائم سے کرتے ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
مطلب سحری کے ٹائم برتن دھونے سے گریز کہ اوروں کی نیند خراب نہ ہو کیونکہ کوئی اپنے گھر میں کبھی بھی برتن دھوئے اس سے کسی کو کیا ۔۔۔ ویسے یہ میرا خیال ہے غلط بھی ہو سکتا ہے ۔
بھیا یورپ میں یہ بہت ہے ہمارے بیٹے کے پڑوسی بھی دس بجے کے بعد بالکل کھٹ پٹ پسند نہیں کرتے تھے ویسے اخلاقاً بے حد اچھے لوگ تھے !!!!!ہم بھی بہت خیال رتے تھے کے دس بجے رات کے بعد کچھ چیز زور سے نہ رکھی جائے!!!!!!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کے سارے پالتو جانور آپ کے ساتھ فلیٹ میں رہتے ہیں؟
کیا وہاں مسلمان segregated ہیں؟ دوسروں کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے؟ یا دوسرے ان کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے؟
کیا وہاں کوئی مقامی مسلمان نہیں ہیں؟ کیا وہاں پیدا ہوئے مسلمان بھی خود کو غیر وطن میں سمجھتے ہیں؟
آپ کیا سویڈن میں نہیں؟ ڈنمارک واپسی چوٹ سے پہلے ہوئی یا بعد؟ کیا ڈنمارک آپ کا وطن ہے؟
کیا تبدیلی آئی ہے؟
بھئی ان سوالات سے ایسا لگ رہا ہے کہ گُلِ یاسمیں بٹیا تو بیچاری سہمی ہوئی کٹہرے میں کھڑی ہیں اور آپ کٹہرے سے باہر چند کاغذ ہاتھ میں تھامے، کالا کوٹ پہنے ٹہل ٹہل کر سولات ( کی بوچھار) کر رہے ہیں ۔
بٹیا! گھبرانا نہیں ہے ۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
 
Top