سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہاں جی یہ بات تو درست ہے ۔ وہ پہلے والے میں جو ایک ٹیم تھی اچھا تھا ۔۔۔ کئی ذھن مل کر کھلتے ہیں تو جواب تک پہنچنا آسان ہوتا ہے نا ۔۔۔
فرحین بہن یہ تقریباً ویسا ہی ہے کھلاڑی بظاہر تو ایک ہی ہو گا لیکن وہ اپنے ساتھ دوسروں کو شامل کر سکتا ہے، لیکن ارادہ ہے اگست میں فارمیٹ میں تبدیلی کی جائے گے، آپ بے فکر ہو کر کھیلیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ٹھیک ہے
زیک بھائی اور عاطف بھائی کل کھیلتے ہیں۔
کس ٹائم؟
میں کل کھیل لوں مگر شاید یہاں کے پانچ بج جائیں ۔ یعنی جی ایم ٹی کے 2 بجے دوپہر۔

یعنی میرے 10 بجے صبح۔ اچھا ٹائم ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ ویڈیو دیکھی ہے۔ کیسے بیوقوفی سے کھیلا گیا ہے۔ سترہویں سوال پر پوچھتا ہے کہ سیاست سے تعلق ہے؟ انیسویں صدی کا زمانہ معلوم ہونے پر پوچھتا ہے کہ شعبہ نیوکلیر فزکس ہے؟ جغرافیہ کا احاطہ کرنا آیا اور نہ شعبہ کا۔ ماڈریشن کا معیار بھی ایسے ہی ہے۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں کسوٹی کے تمام شرکا اور منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ماشااللہ ہم بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔
آفتاب اقبال کا دماغ حاضر نہیں تھا، ساتھ والے صاحب پھر بہتر تھے۔ کئی بار ذکر ہوا کہ انیسویں صدی کی شخصیت ہے اور موصوف پہلی جنگ عظیم میں بھی شخصیت ڈھونڈ رہے تھے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کون کھیل رہا ہے کل پھر؟
اگر عاطف اور میں تو 5 بجے شام سعودی ٹائم (10 بجے صبح ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم) شروع کریں گے۔
سید عاطف علی میں شخصیت پوچھوں یا آپ؟ (ویسے میں نے شخصیت تیار رکھی ہوئی ہے)
تیار ہے تو آپ ہی پوچھیے ۔ کل انشاءاللہ اسی ٹائم شروع کرتے ہیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کون کھیل رہا ہے کل پھر؟
اگر عاطف اور میں تو 5 بجے شام سعودی ٹائم (10 بجے صبح ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم) شروع کریں گے۔
سید عاطف علی میں شخصیت پوچھوں یا آپ؟ (ویسے میں نے شخصیت تیار رکھی ہوئی ہے)
اور ہاں اگر نیند نہ آرہی ہو تو سمجھ لیجیئے گا کہ میری ٹیلی پیتھی کے حملے ہیں ۔ :LOL: ۔
 
درست لیکن اگر محمّد احسن سمیع :راحل: اور علی وقار اور فہد اشرف بھی مقام والے معاملے پر رائے دے دیں تو بہتر ہو گا۔

کل اگلا راؤنڈ ہونا چاہیئے۔
سوال کرنا اور جواب دینا ہی کسوٹی کی حقیقی اسکلز ہیں... میرے خیال میں اس معاملے میں غیر ضروری پابندیاں کھیل کا مزا ختم کر دیں گی ... بس اتنی پابندی ہونی چاہیے کہ جواب میں کوئی فیکچوئل غلطی نہ ہو ... مثلا کوئی شخصیت اگر پاکستان اور برطانیہ کی دہری شہریت رکھتی ہو اور بوجھنے والے سوال کریں کہ کیا تعلق پاکستان سے تھا تو ایسی صورت میں یہ شخصیت پوچھنے والے کا استحقاق ہے کہ وہ کس طرح جواب دیتا ہے. اگر وہ محض ہاں بھی کہہ دے تو جواب میں کوئی فیکچوئل غلطی نہیں ہوگی ... اور ہر بطور اشارہ یہ کہے کہ پاکستان سے بھی تھا تو فبہا ...

ہم لوگ باریکیوں میں اتنا الجھ رہے ہیں کہ کھیل کا لطف جاتا جا رہا ہے. میری رائے میں بس اتنی گائیڈ لائن کافی ہونی چاہیے کہ ایسی شخصیات کو پوچھا جائے جن سے واقفیت کے لیے کسی مخصوص پس منظر کا حامل ہونا ضروری نہ ہو ... یاد رہے کہ یہ معلومات "عامہ" کا کھیل ہے :)
 
آ پہنچے ہم بھی بھائی۔
کل ان شاء اللہ گیم ہو گی کسوٹی کی۔
image.png
اس کو موم جامے میں لپیٹ کر گلے میں باندھنا ہے یا پانی میں گھول کا پینا ہے؟ :p:ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کو موم جامے میں لپیٹ کر گلے میں باندھنا ہے یا پانی میں گھول کا پینا ہے؟ :p:ROFLMAO:
پانی میں گھول کر پینا ہے راحل بھائی۔۔۔ تا کہ سب کے حصے میں آ سکے۔ گلے میں باندھا تو ایک ہی بندہ باندھ سکتا ہے۔
ویسے آئیڈیا مل گیا۔۔۔ جس کے پوائینٹ زیادہ ہوں گے نا تو اسے موم جامے میں لپیٹ کر اور سنہری حروف میں "ونر " لکھ کر تعویذ بنا کر ٹرافی کے طور پر دیں گے۔

ٹھیک نا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال کرنا اور جواب دینا ہی کسوٹی کی حقیقی اسکلز ہیں... میرے خیال میں اس معاملے میں غیر ضروری پابندیاں کھیل کا مزا ختم کر دیں گی ... بس اتنی پابندی ہونی چاہیے کہ جواب میں کوئی فیکچوئل غلطی نہ ہو ... مثلا کوئی شخصیت اگر پاکستان اور برطانیہ کی دہری شہریت رکھتی ہو اور بوجھنے والے سوال کریں کہ کیا تعلق پاکستان سے تھا تو ایسی صورت میں یہ شخصیت پوچھنے والے کا استحقاق ہے کہ وہ کس طرح جواب دیتا ہے. اگر وہ محض ہاں بھی کہہ دے تو جواب میں کوئی فیکچوئل غلطی نہیں ہوگی ... اور ہر بطور اشارہ یہ کہے کہ پاکستان سے بھی تھا تو فبہا ...

ہم لوگ باریکیوں میں اتنا الجھ رہے ہیں کہ کھیل کا لطف جاتا جا رہا ہے. میری رائے میں بس اتنی گائیڈ لائن کافی ہونی چاہیے کہ ایسی شخصیات کو پوچھا جائے جن سے واقفیت کے لیے کسی مخصوص پس منظر کا حامل ہونا ضروری نہ ہو ... یاد رہے کہ یہ معلومات "عامہ" کا کھیل ہے :)
آپ تو اندازہ ہی نہیں کر سکتے راحل بھائی کہ پچھلے دو دن میں جتنی ڈسکشن اس لڑی میں ہوئی۔۔ ہم بار بار بار بار بار بار کچن سے ہو کر آتے اور ہر بار کچھ کھانے کو لے آتے۔
اب آپ آ گئے ہیں نا تو سب ایک پرچم تلے جمع ہو جائیں گے۔
 
سید رافع

محفلین
محمد شکیل خورشید بھائی کسوٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔
ان کے مقابل ایک ٹیم میں یاسر شاہ ہیں اور دوسرے سید رافع
اگر ان کی طرف سے جواب آ جائے تو ٹیم منتخب سمجھئیے۔ ورنہ آپ میں سے جو بھی کھیلنا چاہے۔ ٹیمز میں رد وبدل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ وہ بھی صبح تک ہو جائے گا۔

بہت معذرت گل، میں کسوٹی میں شریک نہیں ہو پاوں گا۔:roll::)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور ساتھ میں "وٹہ سٹہ" بھی۔ :)
باوجود اس کے کہ بڑی "نا ہنجار" قسم کی رسم ہے یہ "وٹہ سٹہ" اور انجانے ہی میں لاگو ہو گئی "کسوٹی" پر۔ لیکن امید ہے کہ تعلقات پر نا خوشگوار اثرات نہیں آنے پائیں گے۔
اللہ پاک امن و امان سے انجام تک پہنچائیں اس ٹورنامنٹ کو ۔۔ آمین
 
علی وقار

محفلین
میں تو شروع دن سے ایک موقف رکھتا ہوں کہ اس کھیل کو ٹورنامنٹ کی شکل نہ دی جاتی تو مناسب تھا کہ اس سے خواہ مخواہ کی الجھن پیدا ہوئی ہے۔ جو کھلاڑی موجود ہوں اُن کا پیچ لڑوا دیا جائے اور اگر موجود نہ ہوں تو اُس روز ناغہ کر لیا جائے۔ :)

یوں دیگر محفلین کی آمد کا بھی امکان ہے کہ روزانہ ایک سے کھلاڑی دیکھ دیکھ کر تماشائی بھی اکتا سکتے ہیں۔ ان نئے محفلین کی غیر متوقع آمد یا اُن کو بطور مہمان مدعو کرنے سے اس کھیل کو مزید 'مقبولیت' حاصل ہو سکتی ہے۔

ممکن ہے کہ یوں ایک آدھ بار الف عین محترم، وارث بھائی و دیگر بھی کسوٹی کا حصہ بن جائیں!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دیگر محفلین آئیں تو۔۔۔۔
سب کے لئے کسوٹی میں شرکت کے لئے "موسٹ ویلکم" کا بینر تھامے بیٹھے ہیں وقار بھائی۔
جو کھلاڑی موجود ہوتے ہیں، ان کا پیچ لڑانے سے بسنت یاد آ گئی ۔۔۔ آسمان پر پتنگیں اڑ رہی ہیں ، جس سے پیچ لڑا لیا جائے اور پھر "بو کاٹا" کے نعروں سے آسمان گونگنے لگے۔

جیسا کہ اب یہ طے ہوا ہے کہ آئندہ سے ہفتے میں دو کسوٹی گیمز ہی ہوں گی تو زیادہ بہتر یہی ہے کہ اس دن کے لئے کھلاڑی منتخب کئے ہوں۔ البتہ کسی کے غیر حاضر ہونے کی صورت میں کوئی دوسرا اس کی جگہ کھیل سکتا ہے۔
اور شہریت وغیرہ کے حوالے سے بھی کافی بات ہو چکی ہے۔ اب اسی کے مطابق چلتے ہیں مگر
یہ ٹورنامنٹ تو پورا کریں گے ہی جتنی بھی رکاوٹیں آئیں، بس آپ سب ساتھ رہئیے گا بھائی لوگو :D
 
علی وقار

محفلین
یہ ٹورنامنٹ تو پورا کریں گے ہی جتنی بھی رکاوٹیں آئیں، بس آپ سب ساتھ رہئیے گا بھائی لوگو :D
جو جیتے گا، اُس کی جیت متنازعہ ہونے کا امکان رہے گا۔ :) فی الوقت میں ٹاپ اسکورر ہوں۔ سوچ لیجیے۔ اب بھی وقت ہے۔ :)

سنجیدہ نوٹ پر عرض ہے کہ بہتر ہو گا کہ اس ٹورنامنٹ کے جھمیلے سے نکلا جائے تاکہ کسوٹی کی بزم کو نت نئے محفلین کی آمد سے مزید پُر رونق بنایا جا سکے۔ :)

جب سے یہ ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے، خواہ مخواہ کی الجھن سی پیدا ہو گئی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جو جیتے گا، اُس کی جیت متنازعہ ہونے کا امکان رہے گا۔ :) فی الوقت میں ٹاپ اسکورر ہوں۔ سوچ لیجیے۔ اب بھی وقت ہے۔ :)
کوئی بات نہیں۔
جیت کے متنازعہ ہونے کا امکان سہی مگر سفر لمبا ہے ابھی۔ اور مقابلہ سخت۔
گیم میں مقابلہ کا انجام جیسا بھی رہے۔۔۔ سب اپنی ذہانت کا بہترین مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہمیں آپ سمیت اپنے تمام بھائیوں کی ذہانت پر فخر ہے۔
 
Top