سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

علی وقار

محفلین
کسوٹی کے لیے یہ اصول وضع کیا جا سکتا ہے کہ کسی شخصیت کے مقام پیدائش کو تعلق کا بنیادی حوالہ شمار کر لیا جائے۔ کم از کم کسوٹی کی حد تک یہ اصول وضع کرنے سے شاید زیادہ مسائل نہ بنیں۔
کیا بہتر نہیں کہ جہاں پیدا ہوا ، وہاں کا گنا جائے؟

یا پھر باقیوں سے مُک مُکا لیں۔ سید عاطف علی بھائی بھی موجود ہیں۔
زیک کی غیر متفق ریٹنگ کے لیے تیار رہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کسوٹی کے لیے یہ اصول وضع کیا جا سکتا ہے کہ کسی شخصیت کے مقام پیدائش کو تعلق کا بنیادی حوالہ شمار کر لیا جائے۔ کم از کم کسوٹی کی حد تک یہ اصول وضع کرنے سے شاید زیادہ مسائل نہ بنیں۔

زیک کی غیر متفق ریٹنگ کے لیے تیار رہیں۔
ہم ہٹوا لیں گے۔۔ زیک بھائی کو معلوم ہے کہ غیر متفق ریٹنگ نہیں دینی۔
اس طرح تو انھیں کئی ملیں گی کیونکہ ہم بھی تو ہو سکتے غیر متفق۔

ٹھیک نا زیک بھائی ؟ :ROFLMAO:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دراصل اگر میں سہیل رعنا کو کینڈین شہری گنتا تو شاید کوئی کسوٹی کھیلنے والا ان تک بوجوہ پہنچ نہ پاتا یا پندرہ سوالات کے بعد ان کے علم میں آتا کہ موصوف کی پیدائش پاکستان کی تھی۔ :)
جب سوال ہو گا پاکستان سے تعلق تو جواب تو ہاں میں ہو گا اور دوسری بات ان کی شہرت بطور پاکستانی موسیقار کے ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نہیں۔ یہ شدید کنفیوژن پیدا کرے گا۔ شہریت اور شہرت کو ملا کر فیصلہ کرنا ہو گا۔ ہاں اگر سوال ہی پیدائش کا ہو تو الگ بات ہے
یہ معاملہ سادہ نہیں ، اسے کسی سوال میں رمزیہ طریقے سے یا کسی کامن سینس سے اشارۃََ بیان کر دینا چاہیئے ،
 
عثمان

محفلین
میں نے ایک شخصیت کے متعلق پوچھا تھا، سہیل رعنا، وہ گزشتہ تیس برس سے کینیڈا میں مقیم ہیں، شہریت وہاں کی ہے، ادھر بھی موسیقی سے وابستہ ہیں، تو کیا وہ کینڈین کہلائیں گے؟ یہ اصول طے ہو جائے تو اچھا ہے بصورت دیگر ایشوز رہیں گے یا وضاحت خود سے پیش کرنا ایک حل ہے۔
کنیڈئین بھی ہیں۔ چونکہ شہرت پاکستان میں کام کے حوالے سے ہے اس لئے مزید سوالات میں پاکستان کا بھی بتانا ہوگا۔
اگر تمام کام کینیڈا میں ہے۔ تو کنیڈئین ہیں۔ پاکستان کا تذکرہ اضافی ہے۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
مجھے تو اس معاملہ میں کوئی ایسا ابہام محسوس نہیں ہوتا۔
یہ محض یہاں کچھ اراکین کا اصرار ہے کہ وہ شہریت کو نسل سے جوڑنا چاہتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
یہ معاملہ سادہ نہیں ، اسے کسی سوال میں رمزیہ طریقے سے یا کسی کامن سینس سے اشارۃََ بیان کر دینا چاہیئے ،
کچھ کیسز میں یقیناً مسئلہ ہو گا لیکن کچھ میں دہری شہریت کے باوجود واضح ہوتا ہے کہ شہرت کہاں سے تعلق رکھتی ہے
 
زیک

مسافر
کسوٹی کے لیے یہ اصول وضع کیا جا سکتا ہے کہ کسی شخصیت کے مقام پیدائش کو تعلق کا بنیادی حوالہ شمار کر لیا جائے۔ کم از کم کسوٹی کی حد تک یہ اصول وضع کرنے سے شاید زیادہ مسائل نہ بنیں۔
بوجھنے وقت آپ سوال پیدائش کے حوالے پوچھ سکتے ہیں اگر آپ کی یہ خواہش ہے۔ پھر آپ اس مشکل میں پڑ جائیں گے کہ جان میکین پاناما میں پیدا ہوا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ کیسز میں یقیناً مسئلہ ہو گا لیکن کچھ میں دہری شہریت کے باوجود واضح ہوتا ہے کہ شہرت کہاں سے تعلق رکھتی ہے
کیونکہ ہم کسوٹی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں تو ہماری ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ شخصیت کے انتخاب کی بنیاد پر اور اس کی نمایاں تر شہرت کے مطابق جواب کو متعین کر لیا جائے ۔ بہر حال ایسا ابہام صد فی صد ختم نہیں ہوگا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے تو اس معاملہ میں کوئی ایسا ابہام محسوس نہیں ہوتا۔
یہ محض یہاں کچھ اراکین کا اصرار ہے کہ وہ شہریت کو نسل سے جوڑنا چاہتے ہیں۔
بات تو ٹھیک ہے لیکن عثمان اس کے پیچھے ایک ناقابل انکار حقیقت یہ بھی ہے کہ شہریت تو مستقبل میں کئی مرتبہ بدل سکتی ہے ۔ جنم بھومی کبھی نہیں ۔ اب صرف سالوں کے اعتبار کرو تو بھی ابہام کا امکان برقرار رہتا ہے کیونکہ ممکن ہے کئی سال ایک جگہ ہوں اور کئی دوسری جگہ۔ اگر ہمارا فوکس شخصیت کی شہرت کے اعتبار سے ترجیح رکھتا ہے ۔ کیا خیال ہے ۔
 
جی وجہ شہرت کی طرح مقام شہرت کو بھی ترجیح دی جا سکتی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فہد بھائی کی طرف سے جواب میں تاخیر سے اندازا ہو رہا ہے کہ آم آج پھر سے تیار کئے جا رہے ہیں مٹھائی کے طور پر۔
مگر نتیجہ ابھی بہت دووووووووور ہے۔
 
Top