سوشل میڈیا اور ہماری فطرت

محمد فہد

محفلین
جب ہم کسی اسپتال میں جائیں تو لگتا ہے، سب لوگ بیمار اور مریض ہیں،جب کسی بازار جائیں تو لگتا ہے کہ ساری دُنیا ہی شاپنگ کرنے نکلی ہے۔۔

بلکل اسی طرح جب ہم "سوشل میڈیا" پر ہوں اور بڑے لوگوں کی تلاش میں نکلتے ہیں، تو لگتا ہے یہاں سب لوگ ہی بڑے ہیں لیکن اگر ہم

"سوشل میڈیا" پر نیک سیرت اور بااخلاق لوگوں کی تلاش میں نکلیں تو لگتا ہے، سب لوگ ہی اچھے اور نیک ہیں ۔۔۔
مطلب یہ کہ اگر ہم اچھی نیت اور نیک فطرت کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کریں گئے، تو ہمیں اللہ تعالیٰ اچھے اور نیک لوگوں سے ضرور ملوادیتا ہے۔۔۔۔
آپ سب کی کیا رائے ہے۔۔۔۔۔؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پھر جب ہم ہسپتال میں رہتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ مریض ایک ہے لیکن اس کا پورا خاندان اور رشتے دار وہاں عیادت کے لیے موجود ہیں۔
بازار کا اندازہ ہوتا ہے کہ ایک آدھا سنجیدہ خریدار اور بقیہ سب یوں ہی شوق میں ساتھ چلے ہیں۔
اور پھر اسی طرح
اور اسی طرح
اور۔۔۔۔
و علی ہذا القیاس
 
ہادیہ

میری رائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلے باقی کچھ لکھیں پھر میں لکھتی ہوں۔۔
فی الحال تو یہی کہوں گی جب آپ اچھے تو سب اچھے ۔۔۔ لیکن ضروری بھی نہیں کہ سب اچھے ہی ملیں اگر ہم اچھے ہی ہوں۔۔۔
 
ہادیہ

محفلین
پھر جب ہم ہسپتال میں رہتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ مریض ایک ہے لیکن اس کا پورا خاندان اور رشتے دار وہاں عیادت کے لیے موجود ہیں۔
بازار کا اندازہ ہوتا ہے کہ ایک آدھا سنجیدہ خریدار اور بقیہ سب یوں ہی شوق میں ساتھ چلے ہیں۔
اور پھر اسی طرح
اور اسی طرح
اور۔۔۔۔
و علی ہذا القیاس
آپ پہلے ہی آگئے سر جی میں ابھی آپ کو ہی ٹیگ کرنے لگی تھی ۔۔۔مطلب نام کو۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
سولہ آنے سچ بات
اگر ہم اچھی نیت اور نیک فطرت کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کریں گئے، تو ہمیں اللہ تعالیٰ اچھے اور نیک لوگوں سے ضرور ملوادیتا ہے۔۔۔۔
آٹھ سال میں مجھے تو خود سے برا کوئی نہ ملا ۔ سب ہی اچھے نیک حساس دل ملے ۔
اگر کوئی برا ملا بھی تو اس کی برائی کو جب اپنے اندر تلاشا تو اس سے کہیں بڑھ کر خود میں پائی ۔
دعا اس کو دی کہ اس نے مجھے میری برائی تک پہنچایا اور مجھے اپنی اصلاح کی فکر کرنے میں مبتلا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اک اچھی پوسٹ
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بھیا
کیسے ہیں آپ اور کہاں ہوتے ہیں۔۔ مس یو بھیا
وعلیکم السلام
جیتی رہیں سدا خوش و شاد و آباد رہیں آمین
کرم ہے اللہ سوہنے کا ۔
بس بٹیا رانی وقت کا قرض چکانا پڑتا ہے
آپ سب سے دور مگر آپ سب دعاؤں میں شامل میرے پاس ۔
صحرا میں رزق لکھا ہوا ہے سو تلاش کرنے میں مصروف
طلحہ شہزادہ اور تیمور کیسے ہیں ۔ ؟
آپ سب کے لیے بہت دعائیں
 
مقدس

الحمدللہ بھیا سب اچھے ہیں۔۔۔ یہی دعائیں مس کرتی ہوں بہت۔۔ آپ دعائیں دیتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ سب ٹھیک ہو گیا ہے۔۔ جزاک اللہ خیر بھیا۔۔۔
 
محمد فہد

محفلین
بازار کا اندازہ ہوتا ہے کہ ایک آدھا سنجیدہ خریدار اور بقیہ سب یوں ہی شوق میں ساتھ چلے ہیں۔
اور پھر اسی طرح
اور اسی طرح
اور۔۔۔۔
و علی ہذا القیاس
بہت عمدہ میری توجہ ایک جگہ دوسری جگہ دلانے لیئے بہت بہت شکریہ۔ ۔۔۔ :)
اللہ تعالیٰ آپ کو سدا اپنے حفظ و امان میں رکھے اور عمر دراز کرے آمین۔۔۔۔
 
محمد فہد

محفلین
فی الحال تو یہی کہوں گی جب آپ اچھے تو سب اچھے ۔۔۔ لیکن ضروری بھی نہیں کہ سب اچھے ہی ملیں اگر ہم اچھے ہی ہوں۔۔۔

آپ کا نقطہ نظردرست ہے اور آپ کی بات میں سبق بھی بہت اہم ہے، اور میرے اظہار خیال کا مطلب آپ سے اختلاف نہیں، بلکہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اچھا بننا سُننے کی حد تک تو بہت اچھا لگتا ہے مگر حقیقت کی دُنیا میں اچھا بننا بہت مشکل کام ہے۔۔۔۔۔کٹھن اور جان جوکھوں کا کام ہے۔۔ اچھا بننے میں دُنیاوی حد تک نقصان ہی نقصان ہے۔۔۔کیوں کے جو اچھا ہوگا اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا۔۔۔۔۔اور ساری دُنیا اسے ہی نقصان پہنچائے گی،تو اسے صبر سے کام لینا چاہیے۔۔۔۔۔۔تو ایسےمیں خود کو اچھا بنانے میں فائدہ ہی کیا ہے نرا نقصان، البتہ ایک بات ہے اگر ایسا اچھا کوئی اور ہو تو فائدہ ہی فائدہ اس کے ساتھ ہم جو کچھ کریں وہ بیچارہ برداشت ہی کرتا رہے۔۔۔۔اور آخر میں ہم نے اس پر جگتیں اور طنز و استہزا بھی تو کرنا ہے نا کے کتنا بےوقوف تھا جو ہماری چالاکی نہیں سمجھ سکا، ایسے لوگوں کو ذندہ ہی نہیں رہنا چاہیے۔۔۔۔۔بچارے سادہ دلیت وقوف آدمی،تو بہت مشکل ہے ایسا اچھا آدمی خود کو بنانا، ہاں اگر کوئی ایسا اچھا آدمی ہمارے حلقہ میں ہو تو فائدہ ہی فائدہ ۔۔۔۔​
اللہ تعالی، ہم سب کو ھدایت و دروستگی عطاء فرمائے آمین۔۔۔۔۔
 
محمد فہد

محفلین
نایاب بھائی، بہت شکریہ لاجواب بات کہی آپ نے اور آپ کی بات سے میں سو فیصد متفق ہوں ۔۔۔۔

آٹھ سال میں مجھے تو خود سے برا کوئی نہ ملا ۔ سب ہی اچھے نیک حساس دل ملے ۔
لیکن ہمارے معاشرے میں اچھے لوگ اس لیئے بھی نہیں پائے جاتے کیونکہ ہم اُنہیں پسند نہیں کرتے، ہم اُنہیں پسند نہیں کرتے تو اُن جیسے لوگ بھی نہیں بنتے۔۔۔
اگر کوئی برا ملا بھی تو اس کی برائی کو جب اپنے اندر تلاشا تو اس سے کہیں بڑھ کر خود میں پائی ۔
اپنے اندر کی بڑائیاں ہمیں اچھی لگتی ہیں۔۔۔۔اس لیئے ہم اُن بڑائیوں کو تسلیم کر لیتے ہیں،یا ہم خود پسند ہوجاتے ہیں۔۔۔ پھر جیسے بھی ہم ہوں ہم خود کو اچھے ہی لگتے ہیں۔۔۔لیکن جیسے ہی وہ بڑائی کسی اور میں نظر آئے تو ایک دم ہمارا انصاف کا ترازو حرکت میں آجاتا ہے، اور پھر حق اور سچ کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔۔۔لیکن یہ لڑائی اُس وقت تک نہیں ہوتی جب ہم میں بھی وہ بڑائی ہوتی ہے۔۔
دعا اس کو دی کہ اس نے مجھے میری برائی تک پہنچایا اور مجھے اپنی اصلاح کی فکر کرنے میں مبتلا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر انسان کے اندر ہی ایک نیک اور ایک برا انسان موجود ہے، یہ انسان کی اپنی منشا ہے کہ وہ اپنے باطن کے برے انسان کو اپنے اُوپر حاوی کرلے یا پھر خود اپنے باطن کے نیک انسان پر حاوی ہو جائے، اتنا تو انسان کو اللہ تعالی، نے اختیار دیا ہے پھر اگر اُسکی خواہش اچھی ہوتی ہےتو اللہ تعالی بھی اُسکی مدد فرماتے ہیں۔۔۔۔۔اللہ تعالی، ہم سب کو معاملات کو درست سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔۔۔آمین۔۔۔
 
محمد فہد

محفلین
اور یہ سب فیملی پلاننگ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے
سوداگروں کے سودے اب ایسے ہی تو چل رہے ہیں۔۔۔یہاں تک کے سب جانتے بوجھتے ہوئے بھی کیئے جارہیے ہیں۔۔مگر خود میں کوئی تبدیلی لائے بغیر اور رونا بھی یہی ہے آج کل کے دور میں کہ صرف باتیں ہی کیے جاؤ اچھے اچھوں کی اور ان کی اوٹ میں خود کو چھپائے جاؤ، اور المیہ تو یہ ہے کہ ہم انکے ناموں اور کاموں کو بھی اپنی تشہیر، تسکین، اور ستائش، میں استعمال کرتے کیئے دیتے ہیں اور خود میں اگر جانکھیں صرف عقل اور عباری ملے اور عمل کہ لیئے دوسروں کو وعظ کیئے جائیں۔۔۔۔۔ واہ رے انسان تیری بونگیاں ۔۔۔۔
 
Top