1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

سورج کی طرح کوئی سلگنا بھی تو چاہے

میم الف نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 26, 2019

  1. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    294
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    نیکی و بدی ایک ہی سکے کے ہیں دو رخ
    رابن کی طرح ٹھگ کوئی ٹھگنا بھی تو چاہے
    سورج کی طرح سب کو چمکنے کی ہے خواہش
    سورج کی طرح کوئی سلگنا بھی تو چاہے
    کتنا نہیں چاہا کہ لگائیں کہیں دل کو
    یہ جان کا لاگو کہیں لگنا بھی تو چاہے

    ۲۰۱۸ء؁​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    294
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    میں کافی عرصے سے شاعری لکھ رہا ہوں لیکن اسے محفوظ رکھنے کا خیال اب آیا ہے۔
    عام طور پر کچھ نیا لکھا تو کبھی فیس بک پہ پوسٹ کر دیا، کبھی یوٹیوب پہ اور کبھی محفل پہ شیئر کر دیا۔
    لیکن کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں پہ میں بیٹھ کے آسانی سے نظر ڈال سکوں کہ کیا کچھ لکھ چکا ہوں۔
    اب ارادہ کیا ہے کہ جتنی چیزیں بھی موجود ہیں، انھیں اس محفل میں شیئر کرتا جاؤں کیونکہ یہاں دوسرے پلیٹ فارمز کی نسبت لکھنے پڑھنے میں بہت آسانی ہے۔
    لیکن ایک خیال میرے ذہن میں آتا ہے۔
    کیا اردو محفل پہ میری شاعری محفوظ رہے گی؟
    ایسا تو نہیں ہو گا کہ خدا نخواستہ کسی دن محفل ختم ہو جائے؟
    تو کیا یہاں بھی محنت سے شاعری جمع کرنا بے کار جائے گا؟
    کیا یہاں شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مجھے کہیں اور بیک اپ بھی کرنا چاہیے؟
    یہ کچھ سوالات میرے ذہن میں آ رہے تھے۔
    آپ دوستوں کی کیا رائے ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شیخ محمد نواز

    شیخ محمد نواز محفلین

    مراسلے:
    308
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    بہتر ہے کلاؤڈ پر محفوظ رکھیں۔
    آپ کی درج بالا غزل کس بحر میں یے؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. شیخ محمد نواز

    شیخ محمد نواز محفلین

    مراسلے:
    308
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    چیک کرنے پر پتہ چلا کہ آپ نے بحرِ ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف میں غزل لکھی ہے۔ بہت خوب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,637
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    کمپائل کر کے ای بک بنا کر مجھے بھیج دیں بزم اردو لائبریری میں شامل کر دوں گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    294
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    یہ تو بہت اچھا خیال ہے کہ ای بک بنا لی جائے۔
    بہت شکریہ، میں جلد ہی کمپائلنگ شروع کرتا ہوں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    294
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت شکریہ شیخ محمد نواز صاحب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    294
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    فرید العصر‘ وحید الدہر‘ علامۂ زماں‘ فہامۂ دوراں‘ عالی جناب‘ معلّی القاب‘ شمس الناقدین حضرت مولانا یاسر شاہ الراشدی الخیری دامت برکاتک و مد فیوضک
    آپ ہمارے اشعار پہ تبصرہ نہ فرما کر ہمیں غمگین کرتے ہیں :(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    863
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :D
    آپ ،وہ ،جی ،مگر، یہ سب کیا ہے
    تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں

    جون

    بھائی میرے! باقی سب کو تو صحیح سے ٹیگ کرو بندہ یاسر تو ویسے ہی بغیر ٹیگ کے آپ کی تحریر پہ کچھ نہ کچھ لکھ دیتا ہے -سو اس بار بھی سوچا تھا کہ چھٹی والے دن آپ کی غزل پر کچھ لکھوں گا -
    اچھے اشعار ہیں ،یہ بطور خاص پسند آیا :
    کتنا نہیں چاہا کہ لگائیں کہیں دل کو
    یہ جان کا لاگو کہیں لگنا بھی تو چاہے

    بہت خوبصورت شعر ہے -دونوں مصرعوں کی ابتدا نے بہت لطف دیا :<کتنا نہیں چاہا>،<یہ جان کا لاگو>

    باقی ایک بات بطور یاد دہانی عرض ہے کہ جس طرح بڑوں کو چھوٹا ٹھہرانا گستاخی ہے -کسی چھوٹے کو بڑا بنا دینا بھی مضحکہ خیز -سو میاں کیوں غیروں کی سلگا رہے ہو اور ہمیں چڑھا رہے ہو -ویسے ہی کیا کم رقیب ہیں کہ اور بڑھا رہے ہو -:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    294
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    آپ سے کچھ بے تکلفی ہے
    ورنہ سچ یہ ہے کہ میرے لیے تمام محفلین اور اساتذہ کرام محترم ہیں۔
    سب سے سیکھتا ہوں اور سب کو جید الاستعداد سمجھتا ہوں اور خود کو قلیل الاستعداد :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر