سورج کی طرح کوئی سلگنا بھی تو چاہے

میم الف

محفلین
نیکی و بدی ایک ہی سکے کے ہیں دو رخ
رابن کی طرح ٹھگ کوئی ٹھگنا بھی تو چاہے
سورج کی طرح سب کو چمکنے کی ہے خواہش
سورج کی طرح کوئی سلگنا بھی تو چاہے
کتنا نہیں چاہا کہ لگائیں کہیں دل کو
یہ جان کا لاگو کہیں لگنا بھی تو چاہے

۲۰۱۸ء؁​
 

میم الف

محفلین
میں کافی عرصے سے شاعری لکھ رہا ہوں لیکن اسے محفوظ رکھنے کا خیال اب آیا ہے۔
عام طور پر کچھ نیا لکھا تو کبھی فیس بک پہ پوسٹ کر دیا، کبھی یوٹیوب پہ اور کبھی محفل پہ شیئر کر دیا۔
لیکن کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں پہ میں بیٹھ کے آسانی سے نظر ڈال سکوں کہ کیا کچھ لکھ چکا ہوں۔
اب ارادہ کیا ہے کہ جتنی چیزیں بھی موجود ہیں، انھیں اس محفل میں شیئر کرتا جاؤں کیونکہ یہاں دوسرے پلیٹ فارمز کی نسبت لکھنے پڑھنے میں بہت آسانی ہے۔
لیکن ایک خیال میرے ذہن میں آتا ہے۔
کیا اردو محفل پہ میری شاعری محفوظ رہے گی؟
ایسا تو نہیں ہو گا کہ خدا نخواستہ کسی دن محفل ختم ہو جائے؟
تو کیا یہاں بھی محنت سے شاعری جمع کرنا بے کار جائے گا؟
کیا یہاں شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مجھے کہیں اور بیک اپ بھی کرنا چاہیے؟
یہ کچھ سوالات میرے ذہن میں آ رہے تھے۔
آپ دوستوں کی کیا رائے ہے؟
 

میم الف

محفلین
فرید العصر‘ وحید الدہر‘ علامۂ زماں‘ فہامۂ دوراں‘ عالی جناب‘ معلّی القاب‘ شمس الناقدین حضرت مولانا یاسر شاہ الراشدی الخیری دامت برکاتک و مد فیوضک
آپ ہمارے اشعار پہ تبصرہ نہ فرما کر ہمیں غمگین کرتے ہیں :(
 

یاسر شاہ

محفلین
فرید العصر‘ وحید الدہر‘ علامۂ زماں‘ فہامۂ دوراں‘ عالی جناب‘ معلّی القاب‘ شمس الناقدین حضرت مولانا یاسر شاہ الراشدی الخیری دامت برکاتک و مد فیوضک
آپ ہمارے اشعار پہ تبصرہ نہ فرما کر ہمیں غمگین کرتے ہیں :(
:D
آپ ،وہ ،جی ،مگر، یہ سب کیا ہے
تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں

جون

بھائی میرے! باقی سب کو تو صحیح سے ٹیگ کرو بندہ یاسر تو ویسے ہی بغیر ٹیگ کے آپ کی تحریر پہ کچھ نہ کچھ لکھ دیتا ہے -سو اس بار بھی سوچا تھا کہ چھٹی والے دن آپ کی غزل پر کچھ لکھوں گا -
نیکی و بدی ایک ہی سکے کے ہیں دو رخ
رابن کی طرح ٹھگ کوئی ٹھگنا بھی تو چاہے
سورج کی طرح سب کو چمکنے کی ہے خواہش
سورج کی طرح کوئی سلگنا بھی تو چاہے
کتنا نہیں چاہا کہ لگائیں کہیں دل کو
یہ جان کا لاگو کہیں لگنا بھی تو چاہے

۲۰۱۸ء؁​
اچھے اشعار ہیں ،یہ بطور خاص پسند آیا :
کتنا نہیں چاہا کہ لگائیں کہیں دل کو
یہ جان کا لاگو کہیں لگنا بھی تو چاہے

بہت خوبصورت شعر ہے -دونوں مصرعوں کی ابتدا نے بہت لطف دیا :<کتنا نہیں چاہا>،<یہ جان کا لاگو>

باقی ایک بات بطور یاد دہانی عرض ہے کہ جس طرح بڑوں کو چھوٹا ٹھہرانا گستاخی ہے -کسی چھوٹے کو بڑا بنا دینا بھی مضحکہ خیز -سو میاں کیوں غیروں کی سلگا رہے ہو اور ہمیں چڑھا رہے ہو -ویسے ہی کیا کم رقیب ہیں کہ اور بڑھا رہے ہو -:)
 

میم الف

محفلین
:D
آپ ،وہ ،جی ،مگر، یہ سب کیا ہے
تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں

جون

بھائی میرے! باقی سب کو تو صحیح سے ٹیگ کرو بندہ یاسر تو ویسے ہی بغیر ٹیگ کے آپ کی تحریر پہ کچھ نہ کچھ لکھ دیتا ہے -سو اس بار بھی سوچا تھا کہ چھٹی والے دن آپ کی غزل پر کچھ لکھوں گا -

اچھے اشعار ہیں ،یہ بطور خاص پسند آیا :
کتنا نہیں چاہا کہ لگائیں کہیں دل کو
یہ جان کا لاگو کہیں لگنا بھی تو چاہے

بہت خوبصورت شعر ہے -دونوں مصرعوں کی ابتدا نے بہت لطف دیا :<کتنا نہیں چاہا>،<یہ جان کا لاگو>

باقی ایک بات بطور یاد دہانی عرض ہے کہ جس طرح بڑوں کو چھوٹا ٹھہرانا گستاخی ہے -کسی چھوٹے کو بڑا بنا دینا بھی مضحکہ خیز -سو میاں کیوں غیروں کی سلگا رہے ہو اور ہمیں چڑھا رہے ہو -ویسے ہی کیا کم رقیب ہیں کہ اور بڑھا رہے ہو -
آپ سے کچھ بے تکلفی ہے
ورنہ سچ یہ ہے کہ میرے لیے تمام محفلین اور اساتذہ کرام محترم ہیں۔
سب سے سیکھتا ہوں اور سب کو جید الاستعداد سمجھتا ہوں اور خود کو قلیل الاستعداد :)
 
Top