سود کے بارے میں؟

arifkarim

معطل
دعویٰ تو کرتے ہیں کہ "اسلامی" ہے۔ پہلے یہ طے کر لیں کہ "انشورنس" از خود اسلامی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ زندگی کی انشورنس کروانا جائز ہے یا نہیں۔

علما حضرات اس کو نہیں مانتے اور انشورنس ایجنٹ جو ہوتے ہیں وہ اپنی ساتھ حدیث کی کتابیں اٹھائے پھرتے بھی دیکھے گئے ہیں کہ یہ جائز ہے۔
 

arifkarim

معطل
مغرب سے آنے والی ہر چیز کو اسلام کا حصہ بنانا بہت آسان ہو گیا ہے۔ یورپ میں تو آجکل "حلال" سود قرض بھی مل رہا ہے!:rollingonthefloor:
 

ساقی۔

محفلین
کیا آج کے زمانہ کے حساب سے لائف انشورنس پالیسی نکالنا صحیح ہے؟ اسی طرح سے کیا گاڑی کا اور بچوں کے اسکول کا بھی انشورنس نکال سکتے ہیں؟


فتوی: 638=534/د



لائف انشورنس سود وقمار (جوے) پر مشتمل ہوتی ہے، جس کی حرمت قرآن پاک میں منصوص ہے، اس لیے اس کی پالیسی لینا جائز نہیں ہے، حرام ہے۔ البتہ گاڑی کا انشورنس کرائے بغیر گاڑی قانوناً سڑک پر چلانا جرم ہے اس لیے بدرجہٴ مجبوری گاڑی کا انشورنس کرانے کی گنجائش ہے، لیکن حادثہ کی صورت میں اپنی جمع کردہ رقم سے زاید لینا جائز نہ ہوگا، بلکہ زائد رقم کو بلانیت ثواب غرباء و مساکین پر صدقہ کرنا واجب ہے۔ بچوں کے اسکول کا انشورنس اس کی تفصیل لکھیں تو اس کا حکم لکھ دیا جائے گا۔


واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند


مزید کے لیئے یہاں دیکھیئے
 

سعود الحسن

محفلین
اگر آپ اسلامی بینکینگ کو درست مانتے ہیں تو انہی اصولوں پر اسلامی انشورنس بھی ہے جسے تکافل کہتے ہیں ، پاکستان کی پہلی اسلامک انشورنس کمپنی پاک کویت تکافل تھی اب اور بھی کمپنیز میدان میں آچکی ہیں ۔۔

ویسے میں نہ بینکینگ کو اسلامی مانتا ہو نہ انشورنس کو دونوں میں سود کا عنصر شامل ہے۔۔۔
 

faqintel

محفلین
سعود الحسن میں آپ کی بات سے متفق ہوں
اور ہاں ساقی بھائی نے بھی بہت مفید لنک دیا آپ کا بھی شکریا
 
Top