سودی مصائب اور ان کا حل

زیک

تقریباً غائب
یہی تو ابتدا میں میں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کی معیشت چند ہاتھوں میں ہے اور سات ارب میں سے فی کس آدمی کئی ہزار کا مقروض بنایا جا چکا ہے ۔
ملکی قرض ایک لمبی بحث ہے۔ صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ ملکی اور ذاتی قرض میں بہت فرق ہے۔
 
آخری تدوین:

عادل اسحاق

محفلین
سونا جیسا کہ زیک نے کہا ایک دھات ہے۔ جسکی مدد سے تیار ہونے والے سکے انسانی تخلیق ہیں۔ ہر کرنسی انسانی تخلیق ہے۔
سونے کو آپ شائد اسٹور آف ویلیو کے استعمال کر سکیں لیکن بطور کرنسی ہرگز نہیں۔

بھائی آپ کو ٹائم ویلیو آف منی کو بھی دیکھنا ہے کرنسی وقت گزرنے کے ساتھ اپنی قدر کم کرتی ہے اور دھاتی کرنسی وقت کے ساتھ اپنی قدر بڑھاتی ہے ۔
 

arifkarim

معطل
بھائی آپ کو ٹائم ویلیو آف منی کو بھی دیکھنا ہے کرنسی وقت گزرنے کے ساتھ اپنی قدر کم کرتی ہے اور دھاتی کرنسی وقت کے ساتھ اپنی قدر بڑھاتی ہے ۔
نہیں وہ دھات کی قیمت عدم دستیابی کی وجہ سے بڑھتی ہے۔ یہی اگر اسکی دستیاب بڑھا دی جائے تو طلب کم ہونے کی وجہ سے اسکی قیمتیں بھی گر جائیں گی۔ سونا افراط زر کے حصاب سے ۱۹۸۰ کے اوائل میں مہنگا ترین تھا۔ پھر۔ ۲۰۰۸ کے مالیاتی بحران کے بعد اس ریکارڈ کے بہت قریب پہنچ گیا۔ تب سے کافی اسٹیبل ہے۔
 

زیک

تقریباً غائب
مگر بھائی کرنسی وہ چیز ہونی چاہیے جس کی تخلیق انسان کے ہاتھ میں نا ہو اس لیے گولڈ زیادہ اہم سمجھا گیا ۔
Spanish Empire کے سونے اور چاندی سے متعلق مسائل پر غور و فکر کریں۔

سوچا، چاندی، تانبا، دھاتیں، سیپیاں یہ سب کرنسی کے لئے استعمال ہوئی ہیں اور یہ سب انسانی تخلیق ہیں۔
 

عادل اسحاق

محفلین
Spanish Empire کے سونے اور چاندی سے متعلق مسائل پر غور و فکر کریں۔

سوچا، چاندی، تانبا، دھاتیں، سیپیاں یہ سب کرنسی کے لئے استعمال ہوئی ہیں اور یہ سب انسانی تخلیق ہیں۔


ان کے سکے انسانی تخلیق ہو سکتے ہیں بذات خود دھات نہیں
اگر آپ زرگری کا دعوی نا کردیں تو ۔
 

زیک

تقریباً غائب
پچھلے چند دہائیوں میں افراط زر کی تعریف بھی تبدیل ہوئی ہے۔ اسلئے سی پی آئی انڈیکس اگر ۶۰ اور ۷۰ کی دہائی والا آج کے دور میں استعمال کیا جائے تو نتائج زیادہ مختلف نہیں ہوں گے۔
افراط زر کے کئی ٹیکنیکل ماپ ہیں۔ باسکٹ کو اس لئے تبدیل کیا جاتا ہے کہ ہم کیا خریدتے ہیں اس میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی ہوتی ہے۔
 

زیک

تقریباً غائب
بھائی آپ کو ٹائم ویلیو آف منی کو بھی دیکھنا ہے کرنسی وقت گزرنے کے ساتھ اپنی قدر کم کرتی ہے اور دھاتی کرنسی وقت کے ساتھ اپنی قدر بڑھاتی ہے ۔
یہ درست نہیں ہے۔ ہسپانیہ کو جب امریکہ میں سونا اور چاندی ملے تو اس کا کیا نتیجہ نکلا؟

جب سونے کی مقدار فکسڈ ہو تو افراط زر نہیں ہوتا مگر deflation کا کافی خطرہ رہتا ہے اور deflation معیشت کے لئے بہت خراب ہے۔
 
Top