سوال

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب اہل علم و فضل اساتذہ کرام
یہ جو لفظ ہیں
"داد " "توصیف '"مدح سرائی" "حوصلہ افزائی "
کیا ان سب کا معنی و مطلب ایک ہی ہے ۔ ؟/
ان کا انسانی شخصیت پر کیا اثر ہوتا ہے ۔ ؟؟
کیا یہ لفظ اور انسانی عمل لازم و ملزوم ہیں ۔ ؟/
کیا یہ انسان کو اک مہمیز عطا کرتے ہیں ۔؟؟
یقین ہے محترم اساتذہ توجہ سے نواز کر
میرے علم میں اضافہ کریں گے
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 

مغزل

محفلین
بھئی ایک سوال کہہ کر کئی سوال اٹھا لائے ہیں آپ تو۔۔
اساتذہ ہی صحیح رہنمائی فرمائیں گے۔
والسلام
 

نایاب

لائبریرین
بھئی ایک سوال کہہ کر کئی سوال اٹھا لائے ہیں آپ تو۔۔
اساتذہ ہی صحیح رہنمائی فرمائیں گے۔
والسلام
السلام علیکم
میرے محترم م م مغل جی
سدا خوش رہیں آمین
میرے لیے تو آپ بھی بمنزلہ استاد کے ہیں ۔
لیکن آپ ٹال گئے نا ۔
(کیا اچھا کیا )؟
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سدا سجی رہے یہ اردو محفل آمین
پہلا سوال تو ابھی اہل علم و فضل کی توجہ سے محروم ہے ۔
انشااللہ توجہ مل ہی جائے گی ۔
اک اور سوال اسی توجہ طلبی کے تناظر میں ۔۔
کیا کسی گروپ میں شمولیت سے توجہ ملنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں ؟؟
سدا خوش و آباد رہیں آپ سب آمین
نایاب
 

الف عین

لائبریرین
داد، مدح اور توصیف تو ہم معنی ہیں تقریباً۔(مدح سرائی نہیں، یوں کہا جائے تو داد دہی کہنا پڑے گا)۔
لیکن حوصلہ افزائ تو بہت مختلف ہے معنی کے لحاظ سے۔ اس کے معنی تو سمجھتے ہی ہوں گے۔
حواصلہ افزائ چھوٹوں یا جونیرس کی کی جاتی ہے، یہ بزرگوں کی نہیں کر سکتے۔ جبکہ باقی مدح وغیرہ سب کی کی جا سکتی ہے۔
 
Top