سوات ڈیل مبارک ہو

فرخ

محفلین
ابھی ابھی جیوپر طالبان کے نمائندے ًمسلم خان سے اسی موضوع پر بات کی گئی اور انہوں‌نے بتایا کہ یہ وڈیو دراصل طالبان کے جنگ کے زمانے کی ہے اور تقریباً ایک سال پرانی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سزا تو بہرحال ملنا ہی تھی، مگر یہ طریقہ بالکل غلط ہے۔
اور یہ بھی کہ جن مردوں نے اس لڑکی کو پکڑ رکھا تھا، وہ اسکے اپنے گھر کے محرم لوگ تھے۔
انکا کہنا تھا کہ گو کہ طریقہء کار غلط تھا، مگر یہ اسوقت کے طالبان نے تحقیق کر کے سزا دی۔ اگر یہی کام موجودہ وقت کے قاضی عدالتوں کے ذریعے ہوا ہوتا تو شائید اس لڑکی کو سنسار کر دیا جاتا۔
اسکے ساتھ ساتھ انہوں‌نے یہ بھی بتایا کہ یہ لڑکی اپنے سسر کے ساتھ باہر پھرتی رہی جو کہ اسکے لئے نامحرم ہے۔ اور اس کے سُسسر کو بھی سزا دی گئی جس کی وڈیو نہیں‌دکھائی گئ اور چھُپا لی گئی۔
یہ یاد رہے کہ یہ وڈیو موبائیل کیمرہ کے ذریعے بنائی گئی ہے اور خود طالبان نے نہیں‌بنائی۔

اب امن معاہدے اور قاضی عدالتوں کے قیام کے بعد، طالبان ان عدالتوں کے فیصلوں‌کے پابند ہیں اور خود سے ایسی حرکت نہیں‌کرتے۔
 
فرخ

محفلین
صاحب یہ لڑی دو بار پہلے بن چکی ہے ابھی ابھی کا یہ کہنا کہ جیو نے نشر کیا غلط ہے
ربط یہ ہے

ناظمین اسے بھی شامل کرلیں مذکورہ لڑی میں​

بات لڑی کی نہیں،د راصل یہ وڈیو آج جیو پر چلی اور پھر دیگر دوسرے چینلز پر یوں نشر کی گئی جیسے یہ آج کے سوات میں امن معاہدے کے بعد ہوا۔
اور اسی سلسلے میں تفصیلات جاننے کے لئے طالبان کے نمائندے سے رابطہ کیا گیا اور انہوں‌نے اس بارے میں‌وضاحت کی کہ یہ کافی پرانی وڈیو ہے۔اور تقریبا ایک سال پرانی ہے
یوں‌لگتا ہے جیسے یہ امن معاہدے ہمارے دشمنوں‌کو ہضم نہیں‌ہو پا رہا اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقوں میں شورش برپا رہے، تبھی اتنی پرانی بات کو یو ں پیش کیا گیا جیسے یہ آج کے امن معاہدے کے بعد ہوا ہو۔
ً
 
سبحان اللہ ایک لڑکی کو اسکے سسر کے ساتھ جانے پر کوڑے ۔۔۔ سبحان اللہ جزاک اللہ یا ایھا المومنین الوحیدین فی العالم الحالی ۔ سزا دی بھی تو کس بات پر ۔۔۔ لعنت اللہ علی الظالمان
 
نبیل

تکنیکی معاون
واہ کیا منطق ہے، یعنی یہ طالبان کی رحمدلی تھی کہ اسے صرف کوڑوں کی سزا دی، ورنہ آج کی قاضی کورٹس ہوتیں تو اپنے سسر کے ساتھ پھرنے کے جرم میں شریعت کے مطابق سنگسار کر دی جاتی۔ اور یہ بھی اچھی بات ہے کہ اس لڑکی کو اس کے محرموں نے قابو کیا ہوا تھا۔
میرے خیال میں طالبان کے حامیوں کو اب سوات منتقل ہو جانا چاہیے۔ وہاں انہیں ایسا بے مثال عدل نصیب ہو جائے گا جس کا وہ خواب دیکھتے آئے ہیں۔
 
فرخ

محفلین
سبحان اللہ ایک لڑکی کو اسکے سسر کے ساتھ جانے پر کوڑے ۔۔۔ سبحان اللہ جزاک اللہ یا ایھا المومنین الوحیدین فی العالم الحالی ۔ سزا دی بھی تو کس بات پر ۔۔۔ لعنت اللہ علی الظالمان
جو بات میں نے جیو پر طالبان کے نمائندے کی گفتگو میں‌سُنی تھی، وہ یہ تھی کہ یہ خاتون اپنے سُسر کے ساتھ 3 مہینے سے رہ رہی تھیں یا پھر ا کرتی تھیں۔اپنے خاوند کے ساتھ نہیں۔ اور انکا یہ کہنا تھا کہ اسوقت کی تحقیقات کے مطابق اسے یہ سزا دی گئی۔ یہ صرف سسر کے ساتھ جانے پر نہیں ہوا ۔ البتہ انہوں‌نے یہ بھی کہا‌کہ یہ طریقہ کا ر غلط تھا، مگر سزا بہر حال اسے ملنی ہی تھی۔

ا ب اللہ ہی حقیقت بہتر جانتا ہے۔

مجھے تو تکلیف اس بات کی ہے، کہ ایک سال پرانی وڈیو کو اسطرح دکھایا جا رہا ہے گویا یہ آجکل ہوا ہے۔ جیو پر غالبا ایک سماجی تنظیم کی نمائیدہ نے یہ بات کہدی کہ یہ ایک دن پرانی لگ رہی ہے۔
بہرحال ایک سال پہلے جو بھی ہوا، اسے اب امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کیونکہ جیو کے ساتھ ہی یہ دوسرے انٹرنیشنل چینلز پر بھی موجود پائی گی۔
 
عسکری

معطل
اصل کہانی کچھ یوں ہے یہ ویڈیو 10 دن پرانی ہے اور مٹہ کی ہے مقامی کمانڈر جو کہ اس کو مار اہو ہے نے لڑکی سے شادی کی درخواست کی جو لڑکی نے نہیں مانی تھی۔وہ لوگ تاک میں رہے جیسے ہی لڑکی اپنے رشتے دار کے ساتھ باہر نکلی پکڑ لی گئی بغیر کسی عدالت کے اسی کمانڈر نے اسے کوڑؤ کیہ سزا سنائی اور عمل کیا اس کو پکڑنے والے تمام نامحرم تھے سزا سے کچھ دیر پہلے اس نا مراد نے 15 سے 20 اور ظالمان منوا لیے اے کے 47 کے ساتھ اور بھری بازار میں اسے یہ سزا دی ۔لڑکی کو کوڑے مارنے کے بعد اٹھانے والا لڑکی کا بھائی ہے۔اور یہ جھوٹ طالبان کی خصلت ہے چوکیدارون کے کان کاٹ دینے والے اور اپنی فوج کی گردنیں کاٹنے والے یہ جانور ناسور ہیں۔
 
یعنی بقول آپ کے ایک سال پہلے ہونے والا ظلم ظلم نہیں ہے اور سامنے آنے پر اس پر بات کرنا بھی غلط ہے ۔۔؟ وہ سسر کے ساتھ رہے یا باہر جائے یہ بات طے ہے کہ خدانخواستہ اس کے اس کے ساتھ کوئی ناجائز تعلقات نہیں تھے کیونکہ ایسا ہونے کی صورت میں یہ معاملہ کہیں اور طے ہوتا یہاں نہیں ۔ اگر ایک عورت کو اسکے خاوند کے گھر میں پناہ نہ ملے ۔ اسکے والدین اسے نہ رکھیں یا نہ رکھ سکیں تو وہ اپنےسسر کی پناہ میں ہی آئے گی یا کہ کسی اور کی پناہ میں جاتی ۔ دوسرے انہیں ان تعزیرات کو نافذ کرنے کا اختیار کس نے دیا ۔
 
اور آپ کی اس اصل کہانی کی بنیاد اور وسیلہ کیا ہے؟
 
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ ظالمان انسانیت کے کی بھی درجے سے گرے ہوئے لوگ ہیں ۔ اللہ تو گواہ رہنا
 
فرخ

محفلین
یعنی بقول آپ کے ایک سال پہلے ہونے والا ظلم ظلم نہیں ہے اور سامنے آنے پر اس پر بات کرنا بھی غلط ہے ۔۔؟ وہ سسر کے ساتھ رہے یا باہر جائے یہ بات طے ہے کہ خدانخواستہ اس کے اس کے ساتھ کوئی ناجائز تعلقات نہیں تھے کیونکہ ایسا ہونے کی صورت میں یہ معاملہ کہیں اور طے ہوتا یہاں نہیں ۔ اگر ایک عورت کو اسکے خاوند کے گھر میں پناہ نہ ملے ۔ اسکے والدین اسے نہ رکھیں یا نہ رکھ سکیں تو وہ اپنےسسر کی پناہ میں ہی آئے گی یا کہ کسی اور کی پناہ میں جاتی ۔ دوسرے انہیں ان تعزیرات کو نافذ کرنے کا اختیار کس نے دیا ۔

جناب، آپ نے یہ کس کے قول کے بارے میں کہا؟ اور کہا ں ایسا کہا گیا ہے؟
 
فرخ

محفلین
ابھی میاں افتخار حسین صاحب بتا رہے تھے کہ یہ واقعہ 3جنوری کاہے۔
میڈیا پر یہ رپورٹ‌سب سے پہلے گارجین نے دی تھی اور انہی کی رپورٹ کا لنک میں نے سب سے اوپر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ واقعہ امن معاہدے کے بعد کا ہے۔

مہوش ، بہت شکریہ ۔ میں نے دراصل "گارڈین " کا لنک نہیں‌دیکھا تھا۔
انکی دی گئی خبر میں بھی اختلاف موجود ہے۔ گارڈین کے مطابق جس خاتون صحافی نے یہ وڈیو انہیں دی ہے اس نے کہا ہے کہ یہ دس دن پہلے کی ہے، جبکہ اسی آرٹیکل میں یہ بھی لکھا ہے کہ طالبان کے ترجمان کے مطابق یہ امن معاہدے سے پہلے کی ہے۔
یہ وڈیو اس خاتون صحافی تک بھی موبائیل فونز کے ذریعے ٹرانسفر ہوتے ہوئے پہنچی، یعنی گارڈین پر دئے گئے اس خاتون صحافی کے بیان کے مطابق یہ وڈیو طالبان نے خود بنائی اور لوگوں میں‌پھیلائی اور یوں‌وہاں‌کے رہائیشی لوگوں میں موبائیل فون کے ذریعے ٹرانسفر ہوتے ہوئے پہنچی۔ اور یقینا اس ٹرانسفر میں کچھ وقت لگا ہوگا۔

دوسرے یہ کہ گارڈین کے مطابق بھی لڑکی کو قابو کرنے والا خود اسکا بھائی تھا۔

اب یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ دس دن پہلے کی ہے یا ایک سال پہلے یا امن معاہدے سے پہلے کی۔
ایک بات تو طے ہے، جس کا اعتراف خود طالبان کے نمائندے نے بھی آج جیو میں‌کیا کہ یہ طریقہ بہرحال غلط تھا۔

مگر یہ کہانی
اصل کہانی کچھ یوں ہے یہ ویڈیو 10 دن پرانی ہے اور مٹہ کی ہے مقامی کمانڈر جو کہ اس کو مار اہو ہے نے لڑکی سے شادی کی درخواست کی جو لڑکی نے نہیں مانی تھی۔وہ لوگ تاک میں رہے جیسے ہی لڑکی اپنے رشتے دار کے ساتھ باہر نکلی پکڑ لی گئی بغیر کسی عدالت کے اسی کمانڈر نے اسے کوڑؤ کیہ سزا سنائی اور عمل کیا اس کو پکڑنے والے تمام نامحرم تھے سزا سے کچھ دیر پہلے اس نا مراد نے 15 سے 20 اور ظالمان منوا لیے اے کے 47 کے ساتھ اور بھری بازار میں اسے یہ سزا دی ۔لڑکی کو کوڑے مارنے کے بعد اٹھانے والا لڑکی کا بھائی ہے۔اور یہ جھوٹ طالبان کی خصلت ہے چوکیدارون کے کان کاٹ دینے والے اور اپنی فوج کی گردنیں کاٹنے والے یہ جانور ناسور ہیں۔

کہاں سے آئی ہے۔ اس میں‌لکھی گئی باتیں تو گارڈین کے آرٹیکل پر بھی نظر نہیں‌آئیں۔۔:confused:

َ
 
arifkarim

معطل
ہاہاہاہاہہہااہاہاہاہاہاہاہاہا
ہاہاہااہہاہاہاہا
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ
اس وقت میرے پاس سوائے ہنسنے کو کچھ کہنے کو دل نہیں کر رہا ہے۔ کیا بات ہے۔ شریعت اسلامی کی عملی داستان!
 
اب ظاہر ہے، تم اور کر بھی کیا سکتے ہو؟;)
 
Top