1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

سوئی گیس کا زیاں

زیک نے 'ماحولیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 9, 2019

  1. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,304
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    آجکل پاکستان میں گیس کے زیادہ بلوں کا کافی شور ہے۔

    New gas price, pressure factor causing unrest among consumers - Newspaper - DAWN.COM

    جس پاکستانی سے بھی بات ہوئی اس نے سردیوں میں گیس کے بل کے انتہائی بڑھ جانے کا ذکر کیا۔ اس کی وجہ زیادہ گیس استعمال کرنے والوں کے ریٹ میں کئی گنا اضافہ ہے۔

    گیس کا ریٹ کیا ہونا چاہیئے اس سے مجھے کوئی غرض نہیں لیکن اس گفتگو سے تجسس پیدا ہوا کہ پاکستانی کتنی گیس استعمال کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد وغیرہ میں اکثر لوگوں نے کہا کہ وہ سردیوں میں مہینے میں 300 کیوبک میٹر سے زیادہ استعمال کرتے ہیں اور کئی تو 500 سے بھی زیادہ۔

    پاکستان کے اکثر علاقوں میں سردی زیادہ نہیں ہوتی۔ اسلام آباد بھی انہی علاقوں میں سے ہے۔ اسلام آباد کا موسم ہمارے ہاں اٹلانٹا کے موسم سے کئی ڈگری گرم ہوتا ہے۔ جنوری میں ان دو شہروں کے اوسط درجہ حرارت میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ کا فرق ہے۔

    میں نے اپنا نیچرل گیس کا آخری بل دیکھا تو 20 کیوبک میٹر تھا۔ میرے گھر میں سینٹرل ہیٹنگ بھی ہے جو پاکستان میں کم ہی ہوتی ہے۔ خیر اس سال شدید سردی نہیں پڑی اور ابھی تک برفباری نہیں ہوئی۔ پچھلے سال جنوری کافی سرد تھا اور تقریباً 100 کیوبک میٹر گیس استعمال ہوئی۔

    امریکہ اور یورپ میں کچھ اور لوگوں سے پتا کیا تو ان کا گیس کا استعمال بھی پاکستان سے کم تھا حالانکہ سردی زیادہ۔

    اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک اپر مڈل کلاس پاکستانی گھرانہ اتنی زیادہ گیس استعمال کر رہا ہے؟

    کیا وہاں گیس بہت زیادہ لیک ہوتی ہے؟

    کیا گیزر، چولہے اور ہیٹرز کی ایفیشنسی وہاں بہت کم ہے؟

    کیا گھروں کا ڈیزائن ایسا ہے کہ انسولیشن بہت خراب ہے اور گھر اپنا درجہ حرارت مینٹین نہیں کر سکتے؟ اس سلسلے میں میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں سردیوں میں گھر باہر کی نسبت زیادہ ٹھنڈے اور گرمیوں میں گھر زیادہ گرم ہوتے ہیں۔ اس سے لگتا ہے کہ گھروں کا ڈیزائن صحیح نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,860
    جھنڈا:
    Pakistan
    مختصراً آپ نے جتنے بھی سوال کئے ہیں سب کا جواب " ہاں، جی، آھو " ہے۔

     
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,224
    اس بار گیس کا بل بہت زیادہ آنے کی ایک اہم وجہ تحریک انصاف حکومت کی نا اہلی ہے۔ جس نے سلیبز ریفارم کرنے کے چکر میں ایک فاش غلطی یہ کی کہ سردیوں میں زیادہ استعمال پر سلیب بدلتے ہی یونٹ کی قیمت دگنی کردی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں اس خراب سسٹم کا از خود نوٹس لیا ہے اور متعلقہ اداروں کو بلوں کے نظام میں بہتری کی ہدایت کی ہے۔
    نیز پاکستان میں گیس لیک بھی ہوتی ہے اور چوری بھی۔
     
  4. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,304
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    اس کا کیا مطلب ہے؟ پہلے از خود قیمت بڑھائی تھی۔

    ویسے بھی نوٹ کریں کہ یہ لڑی ماحولیات کے زمرے میں ہے۔ قیمتوں سے اسے کوئی لینا دینا نہیں۔ ایفیشنسی کا موضوع ہے۔
     
  5. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہمارا گیس کا کنیکشن چار فیملیاں استعمال کرتی ہیں اور ماہانہ بل سردیوں تقریباً 1500 تک اور گرمیوں میں 1000 سے کم آتا ہے۔ گیس کی مقدار پر ابھی تک غور نہیں کیا۔ اب دیکھوں گا۔
     
  6. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,304
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    کیا اس سلسلے میں پاکستان میں کوئی کام ہو رہا ہے کہ اپلائنسز کی ایفیشنسی بڑھائی جائے اور گھروں میں انسولیشن کا خیال رکھا جائے
     
    آخری تدوین: ‏فروری 9, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,224
  8. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    9,860
    جھنڈا:
    Pakistan
    ایک دفعہ پھر مختصراً عرض ہےکہ 'ککھ وی نہیں' ہو ریا۔

     
  9. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,720
    گیزر دو ہیں اور مسلسل چلتے رہتے ہیں
    جینیریٹر گیس پر چلتا ہے
    لیکچ بھی ہوتی ہوگی مگر نئے گھر میں شاید نہ ہوتی ہو
    روٹی پکتے ہوئے توا کافی موٹا استعمال ہوتا ہے
    یہی حال دیگر برتنوں کا ہے
    مائکروویو بہت کم استعمال ہوتا ہے اور زیادہ تر گیس پر کھانا پکتا ہے
    گھر والے الگ الگ کھانا کھاتے ہیں اور کئی ڈشیں بھی بنتی ہیں
    فاسٹ فوڈ پر اتنا گزارہ نہیں ہوتا جتنا ویسٹ میں ہوتا ہے
    الیکٹرک برنر نہ ہونے کے برابر ہیں
    اور بھی وجوہات ہیں
     
  10. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,224
    اینج تے فیر اینج سہی
     
  11. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    سردیوں میں نہاری پائے خوب بنتے ہیں۔
    باہر کھانا کم ہی کھاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
     
  12. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,720
    ہمارے ملک میں سینٹرل لائن losses بھی عوام میں تقسیم کردیئے جاتے ہیں
    اسی طرح اگر آپ کے محلے میں چوری ہو رہی ہے تو وہ بھی پورے محلے پر تقسیم کردی جاتی ہے
    الغرض چوری کرکے مملکت خداداد پاکستان کو نہیں ہم اپنے بھائیوں کو ہی نقصان پہنچاتے ہیں
    چوروں کی اطلاع فوری طور پر گورمنٹ کو دیجئے ورنہ یہ حکومت آپ کو نچوڑتی رہے گی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    ہمارے ہاں گھروں کو گرم رکھنے کے لیے انتہائی گھٹیا ہیٹرز ہوتے ہیں جن میں سیدھی سیدھی گیس کو آگ لگا دی جاتی ہے اور یہی حال چولہوں اور واٹر ہیٹنگ وغیرہ کا ہے۔ ہم گیس کے بہتر استعمال والے ہیٹرز اور چولہے اس لیے نہیں لیتے کہ وہ مہنگے ہوتے ہیں لیکن یہ حساب نہیں لگاتے کہ ایک سال میں وہ اپنی اضافی قیمت نکال دیتے ہیں۔
    کھڑکیوں اور دروازوں میں سے سردیوں میں گرمی باہر جاتی ہے اور ٹھنڈ اندر آٹی رہتی ہے اور گرمیوں میں ٹھنڈک باہر نکل رہی ہوتی ہے اور گرمی اندر داخل ہوتی رہتی ہے۔ڈبل گلیزڈ گلاس اور انسولیشن کا ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں۔
    واٹر ہیٹر (گیزرز) کا عالم تو یہ ہے کہ ایک بہت بڑے ٹینک کے نیچے مسلسل آگ جل رہی ہے جو اس ٹینک کے پانی کو مسلسل گرم کیے جا رہی ہے۔ انسٹنٹ گیزرز اور سولر گیزرز کا رواج بہت عام نہیں۔
    چولہوں کی ایفیشنسی کا بھی وہی حال ہے کہ آگ سے پیدا ہونے والی حرارت کا ایک بہت بڑا حصہ برتن کو گرم کرنے کی بجائے ارد گرد کے ماحول میں حرارت پھیلا رہا ہوتا ہے۔
    اور یہ بات کر رہا ہوں میں بحریہ ٹاؤن کی جہاں کے گھر پاکستان کی دیگر آبادیوں کے گھروں کی نسبت جدید ہیں۔
     
    • متفق متفق × 2
  14. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,238
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    یہاں سعودیہ میں ہر باتھ روم کا ایک الیکٹرک گیزر الگ ہوتا ہے اور چھوٹا ہوتا ہے ۔ میں نے سنا ہے اس طرح کے چھوٹے گیزر (لیکن گیس والے) اب پاکستان میں بھی عام ہورہے ہیں ۔ بڑے گیر میں پائلٹ ہر وقت جلتا ہے جو بڑے چولہے کو تھرموسٹیٹ سے جلاتا رہتا ہے ۔ اگر گیزر کو ہر وقت نہ جلایا جائے اور چھوٹے گیزروں کو استعمال کرنے کےاوقات کار اس طرح کے سیٹ کرلیے جائیں جو گھریلو کام کے کاموں کے اوقات کے مطابق اور ہم آہنگ ہوں تو اس سے بھی توانائی کی کھپت پر فرق پڑسکتا ہے ۔ہم تو یہاں بھی اسی طرح بجلی والے گیزر استعمال کرتے ہیں اگرچہ بجلی یہاں قدرے سستی ہے لیکن چند ماہ قبل بجلی کی قیمت ایک دم تین گنا کر دی گئی ہے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,720
    ماحولیات کی وجہ سے شاید گیس گیزر کی بنسبت الیکٹرک گیزر زیادہ بہتر ہے
     
  16. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شاید انھی چھوٹے گیزرز کو ہی انسٹنٹ گیزرز کہا جاتا ہے جن میں ٹونٹی کھولنے پر فوری گرم ہو کر پانی ملتا ہے اور یہ توانائی کی بہت بچت کرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,224
    بہت افسوس ناک صورت حال ہے :(
     
  18. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,224
    سعودیہ نے معاشی و اقتصادی بحران کے باعث سبسڈیاں ختم کرنی شروع کر دی ہیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  19. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,720
    اب گفتگو کا رخ جلد ہی حج کی طرف مڑنے والا ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  20. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    12,224
    قومی خزانہ ختم ہونے پر مختلف مقامات میں دی جانے والی حکومتی سبسڈی ختم کرنا کوئی بری بات نہیں۔ پاکستان میں بجلی، گیس، حج آنے والے دنوں میں مزید مہنگے ہوں گے
     

اس صفحے کی تشہیر