سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور ملالہ

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے میرے خیال میں ملالہ کی کتاب کی طرح یہ نپا تلا بیان ۔۔(Gaza-Israel conflict that has led to the death) ۔۔بھی اس کا معلوم نہیں ہوتا۔
 
سید ذیشان

محفلین
بس آپ کے جملے کے الفاظ ہی کافی ہیں آپ کے دعوے کی تصدیق کے لئے :)

جب جھوٹے پر خدا نے لعنت کی ہے تو ہم اور آپ کون ہوتے ہیں اس کے بارے میں کچھ کہنے والے۔ میں نے تو صاف حقیقت کا ذکر کیا ہے اپنی پوسٹوں میں۔ اگر اس پر اعتراض ہے تو میں اور کیا کہہ سکتا ہوں۔
 
ساجد

خدا نے جو کہا ہے وہ ہمیں اسی وقت یاد آتا ہے جب خود پر پھندہ فٹ ہو رہا ہو ۔ شاہ جی یہ آپ کا ہی نہیں سب کا مسئلہ ہے کہ مذہب کو اپنے دفاع کے لئے استعمال کرنے نہیں چوکتے ۔
 
سید ذیشان

محفلین
ویسے میرے خیال میں ملالہ کی کتاب کی طرح یہ نپا تلا بیان ۔۔(Gaza-Israel conflict that has led to the death) ۔۔بھی اس کا معلوم نہیں ہوتا۔

[Yusuf Ali 49:12]

O ye who believe! Avoid suspicion as much (as possible): for suspicion in some cases is a sin: And spy not on each other behind their backs. Would any of you like to eat the flesh of his dead brother? Nay, ye would abhor it...But fear Allah: For Allah is Oft-Returning, Most Merciful.
 
سید ذیشان

محفلین
خدا نے جو کہا ہے وہ ہمیں اسی وقت یاد آتا ہے جب خود پر پھندہ فٹ ہو رہا ہو ۔ شاہ جی یہ آپ کا ہی نہیں سب کا مسئلہ ہے کہ مذہب کو اپنے دفاع کے لئے استعمال کرنے نہیں چوکتے ۔

اللہ کا شکر ہے میرا ایسا کبھی بھی مسئلہ نہیں رہا۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اصولوں پر چلا جائے۔

بحرحال اس دھاگے کا عنوان ملالہ اور رشدی وغیرہ کی ملاقات کی تصویر ہے۔ جو کہ جھوٹ ثابت ہو چکی ہے۔ تو بہتر یہی ہے کہ ذاتیات پر آئے بغیر اس ایشو کو اپنا محور و مدار بنایا جائے۔
 
ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی بالکل آپ کے اصول ہم نے بڑی اچھی طرح دیکھ اور سمجھ لئے کہ جو کوئی آپ سے اختلاف رکھے وہ بے ہودہ بکواس کرتا ہے ۔ اور جب آپ کو احساس دلایا جائے تو آپ بھی روایتی پاکستانیوں کی طرھ مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر یہ فتوی بھی صادر فرما دیتے ہیں کہ آپ کی ذاتیات پر بات کہی گئی ہے۔ مزید کوئی تاویل پیش فرمانی ہو تو ہم ہمہ تن گوش ہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں ہر شخصیت پر دل کھول کر تنقید کی جاتی ہے بلکہ اب تو خیر سے بازاری زبان بھی استعمال کر دی جاتی ہے ۔ جب ہمہ قسم کی تنقید شہد سمجھ کر ہضم کر لی جاتی ہے ، فیس بکی فوٹو شاپ آرٹ پر بے سرو پا باتوں اور حقائق سے کوسوں دور جھوٹ پر بھی زبردست کی ریٹنگ کے ڈنگورے برسا دئیے جاتے ہیں لیکن پھر بھی ایسی تنقید کے بعد کسی کو کسی کی نظر میں سرخرو ہونے کا موقع نہیں ملتا تو پھر ملالہ کے بارے میں تنقید پر کوئی کیوں کر سرخرو ہو جائے گا ۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ معاملہ حقیقت میں اس کے برعکس ہو ۔ جنابان محترم ملالہ ایک انتہائی متنازعہ کردار ہے تو اگر اس پر کچھ لکھا جاتا ہے تو اس پر اتنی فکر مندی کیوں کہ کہنے والوں کو جاہل یا شیطان کہہ دیا جائے ۔
اس لئے یہ یہ صاحب جو شیئر کر رہے ہیں، قرآن و سنت کے بہت بڑے داعی ہیں اور اس طرح کی خبریں بغیر تصدیق کے بڑھا رہے ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی بالکل آپ کے اصول ہم نے بڑی اچھی طرح دیکھ اور سمجھ لئے کہ جو کوئی آپ سے اختلاف رکھے وہ بے ہودہ بکواس کرتا ہے ۔ اور جب آپ کو احساس دلایا جائے تو آپ بھی روایتی پاکستانیوں کی طرھ مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر یہ فتوی بھی صادر فرما دیتے ہیں کہ آپ کی ذاتیات پر بات کہی گئی ہے۔ مزید کوئی تاویل پیش فرمانی ہو تو ہم ہمہ تن گوش ہیں ۔
ساجد بھائی، معذرت کے ساتھ، اس طرح کی حرکت کو ٹرولنگ کہتے ہیں۔ غلط تصویر لگی تھی جس کی نشاندہی کی گئی۔ یہ تصویر پہلے بھی شیئر ہو کر اسی طرح عزت افزائی کرا چکی ہے۔ آپ نے اس تصویر کے بارے کچھ فرمانے کی بجائے دوسرے اراکین پر ذاتی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ اب اس کو آپ چاہیں تو لبرل ماڈرن کا نام دے کر طنز کریں یا کچھ اور، لیکن آپ کی سنجیدگی زرقا مفتی سے ہونے والی بحث سے کافی روشن ہو رہی ہے
 
اچھا واقعی، مجھے تو معلوم نہیں تھا۔
 
نایاب

لائبریرین
اس دھاگے میں تین انسانی کردار اپنے عمل سے مشہور ہوتےامت مسلمہ کے لیئے علامتی نشان کی صورت دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔
دو " مبینہ ملعون " تو اپنی ان تحاریر کے باعث " قابل گردن زنی " ٹھہرے ہیں ، جو کہ اسلام کو صرف اور صرف اس " سلامتی " کا دین قرار دیتے ہیں ۔ جو کہ بلا تفریق جنس و مذہب و رنگ و نسل ہر اک کا حق ہے ۔ اور اس " سلامتی " کی تبلیغ کے لیئے ا ن کے قلم قران و احادیث سے اپنی تحریر کو مستند کرنے کے دلائل ڈھونڈ لائے ہیں ۔ اب ہم سے تو یہ ممکن نہیں کہ ان کے دلائل کو اپنے اقلام سے قطع کریں ۔۔۔۔۔۔۔ سو قابل گردن زنی قرار دے " یہود و نصاری " کو نیکیاں کمانے کا موقع دے دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رہی " گل مکئی " جو کہ اس وقت ملال کا سبب ہے ۔ ان مسلمانوں کے لیئے جو کہ عورت کی تعلیم کے سراسر خلاف ہوتے قران و احادیث سے اس کے دلائل رکھتے ہیں ۔ ملالہ کو مارنے والوں نے اپنی جانب سے تو ملالہ کو عبرت کا نشان بنا کر صنف نازک کو تعلیم کی روشنی سے دور رکھنا چاہا ۔ مگر سچے علیم نے ان کا منصوبہ ان پر ہی الٹ ملالہ کو ملال بنا دیا ۔۔
کھسیانی بلی کھمبا نوچے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا پھر لومڑ کہتا پھرے " انگور کھٹے ہیں "
 
زیک

مسافر
یہاں ہر شخصیت پر دل کھول کر تنقید کی جاتی ہے بلکہ اب تو خیر سے بازاری زبان بھی استعمال کر دی جاتی ہے ۔ جب ہمہ قسم کی تنقید شہد سمجھ کر ہضم کر لی جاتی ہے ، فیس بکی فوٹو شاپ آرٹ پر بے سرو پا باتوں اور حقائق سے کوسوں دور جھوٹ پر بھی زبردست کی ریٹنگ کے ڈنگورے برسا دئیے جاتے ہیں
نیک اور مذہبی لوگ ہیں جو یہ بازاری زبان استعمال کرتے ہیں۔ کافی کوشش کے باوجود اس کا کچھ نہیں ہو سکا۔
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی، معذرت کے ساتھ، اس طرح کی حرکت کو ٹرولنگ کہتے ہیں۔ غلط تصویر لگی تھی جس کی نشاندہی کی گئی۔ یہ تصویر پہلے بھی شیئر ہو کر اسی طرح عزت افزائی کرا چکی ہے۔ آپ نے اس تصویر کے بارے کچھ فرمانے کی بجائے دوسرے اراکین پر ذاتی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ اب اس کو آپ چاہیں تو لبرل ماڈرن کا نام دے کر طنز کریں یا کچھ اور، لیکن آپ کی سنجیدگی زرقا مفتی سے ہونے والی بحث سے کافی روشن ہو رہی ہے
ایسی ٹرولنگ پر تو آپ زبردست کی ریٹنگیں تک دیتے رہے ہیں قیصرانی بھائی :)
 
ساجد

محفلین
نیک اور مذہبی لوگ ہیں جو یہ بازاری زبان استعمال کرتے ہیں۔ کافی کوشش کے باوجود اس کا کچھ نہیں ہو سکا۔
یہ بات مجھے کہنے کا فائدہ یوں بھی نہیں ہے کہ اس قسم کی زبان پر میں نے ہمیشہ سب سے آگے رہ کر آواز اٹھائی ہے ، خواہ کوئی مذہبی یہ کام کرے یا مذہب بیزار ۔
 
Top