سلسلہ: محفل کے سنہرے اصول

اگر ایسا ہی معاملہ ہے جیسا کہ آپ نے کہا تو یہ اصول سب کے لیے ہو۔۔۔۔ اور بہتر ہے کہ اردو محفل سے باہر کھلنے والے ربط بند کراۓ جائیں
مزید یہ کہ دوسری سائیڈوں پر ایسا نہیں ہوتا بلکہ ہماری محفل سے زیادہ وہاں ان چیزوں کی بھرمار نظر آتی ہیں اب وہ حفاظت کا کون سا طریقہ اختیار کرتے ہیں اسے بھی دیکھا جائے

سرور کی ٹریفک ویب سائٹ ربط اور ای میل پتہ دونوں ہی کی موجودگی میں باٹس کا شکار ہوتی ہے۔ لیکن لنک تلاش کرنے والے باٹس عموماً سرچ انجن کی جانب سے ہوتے ہیں اور وہ مفید ہوتے ہیں کیوں کہ بدلے میں وہ سائٹ کی رینک بڑھاتے ہین اور ویب سائٹ کا مواد قابل تلاش بناتے ہیں۔ ان کا نتیجہ عموماً دو طرفہ فائدہ کی شکل میں ہوتا ہے۔ جبکہ ای میل ہارویسٹر باٹس عموماً اسپیمنگ کی نیت سے ہی بنائے جاتے ہیں لہٰذا سائٹیں جن میں زیادہ تر ای میل پتے موجود ہوتے ہوں ان پر ان کا اٹیک زیادہ ہوتا ہے۔ اگر ہزاروں صفحات کھنگالنے کے بعد ان باٹس کو ایک بھی ای میل پتہ نہ ملے تو شاید وہ آئندہ کبھی اپنا وقت ضائع کرنے کے لئے ایسی ویب سائٹوں کا رخ نہ کریں۔

ایسی سائٹیں جہاں ای میل پتہ کی بھر مار ہو وہ یا تو نسبتاً کم ٹریفک کی سائٹیں ہوتی ہیں، یا پھر ان کا ہوسٹنگ پلان ایسا ہوتا ہے جو اس بڑھی ہوئی ٹریفک ہو ہینڈل کر سکے۔ جبکہ محفل میں استعمال ہونے والے بے شمار ہیک اور فیچرز بسا اوقات سرور پر اس قدر اثر انداز ہوجاتے ہیں کہ احباب کو محفل کی رفتار کی شکایت ہو جاتی ہے۔ لہٰذا ہم اضافی بلا مقصد ٹریفک کے متحمل نہیں ہیں۔
 
جزاک اللہ خیر۔ نظامی بھائی آپ نے بالکل درست نشاندہی کی ہے۔ ایسی الفاظ کو ہم چیٹنگ کی زبان کا نام دیتے ہیں۔ اس میں اور بھی کئی الفاظ آتے ہیں مثلاً نہییییںںں، ہممممم اور لول وغیرہ۔ لیکن اس قسم کی خامیوں کو محفل کے بجائے عمومی گڈ رائٹنگ پریکٹسیز کی ذیل میں جمع کیا جائے تو بہتر ہوگا کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ محفل کا اصول نامہ اتنا ضخیم ہو جائے کہ لوگ پڑھنا ہی گوارہ نہ کریں۔
 
محفل کے سنہرے اصول نمبر 3

سافٹوئیر پائریسی کے تئیں اردو محفل کا رویہ انتہائی سخت ہے۔ عمومی فورم پیغامات، دستخط اور پروفائل ویزیٹر پیغامات میں ایسی چیزوں کی حوصلہ افزائی یا پائریٹیڈ فائلوں کے روابط وغیرہ کے تبادلہ سے اجتناب برتیں۔ کسی اور کو ایسا کرتے ہوئے پائیں تو ایسے پیغامات کی رپورٹنگ ضرور کریں۔

محفل کو ایسی آلائشوں سے پاک رکھنے میں احباب نے ہمیشہ تعاون کیا ہے لیکن نئے اراکین عموماً نادانستگی میں ایسی لغزشیں کر بیٹھتے ہیں۔
 
محفل کے سنہرے اصول نمبر 4

اردو محفل کسی مخصوص قومیت، مخصوص سیاسی یا مذہبی مکتب فکر کا ترجمان، حامی یا مخالف نہیں ہے۔ اس کا بنیادی مقصد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل دنیا میں یونیکوڈ اردو اور معیاری ادب کی حفظ و ترویج ہے۔ لہٰذا محفلین سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ اس نصب العین کو ذہن میں رکھتے ہوئے کسی فرد، قوم یا جماعت کی دل آزاری نیز مباحثوں میں بد کلامی سے اجتناب برتیں گے اور اپنی بات منوانے کی خاطر اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کسی جانبداری کی توقع نہیں رکھیں گے۔

اس معاملے پر محفلین سے انتہائی توجہ کی امید رکھی جاتی ہے۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جذبات میں آ کر محفلین کا اختلاف اس حد تک بڑھ جاتا ہے جب انتہائی اقدامات اٹھانے کی نوبت آ جاتی ہے۔
 

عثمان

محفلین
جی ہاں۔۔
اور جو لوگ بدکلامی سے اجتناب نہیں برت سکتے نیز خوش کلامی سے قاصر ہیں انھیں چاہیے کہ میری طرح خودکلامی کی کوشش کریں۔ :)
 

عثمان

محفلین
کیا اصول صرف چار ہی تھے؟
یا منتظمین بھی اکتا گئے ہیں ؟:confused:

چلیں میں بھی ایک "اصول" کی درخواست کئے دیتا ہوں۔:praying:
اگر کوئی رکن چند سال مسلسل غیر حاضر رہے تو اس کی رکنیت معطل کرکے رکنیتی نام کسی ضرورت مند کو دے دیا جائے گا۔ جیسے ایک عثمان صاحب پچھلے پانچ برس سے میرے نام کی رکنیت ضبط کئے بیٹھے ہیں۔ لیکن مجال ہے جو اتنے عرصے میں یہاں کا رخ کیا ہو۔:mad:
 
محفل کے سنہرے اصول نمبر 5

ہم اردو محفل میں یونیکوڈ اردو کی وکالت کرتے ہیں۔ آزاد معیاروں پر مبنی یونیکوڈ اردو نہ صرف مواد میں تلاش کو سہل بناتا ہے، صفحات کا حجم کم رکھتا ہے بلکہ مواد کا نقل حمل بھی آسان ہوتا ہے۔ اس فورم میں رومن اردو ناپسندیدہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ مزین تصویری اردو کے لئے علیحدہ گوشہ موجود ہے۔

یہ بات تو ہر محفلین کے علم میں ہے کہ محفل کا بیشتر مواد یونیکوڈ متن پر مبنی ہے۔ حالانکہ ماضی میں رومن اردو کو لیکر بعض نا پسندیدہ ابحاث میں الجھنا پڑ گیا تھا۔
 
کیا اصول صرف چار ہی تھے؟
یا منتظمین بھی اکتا گئے ہیں ؟:confused:

چلیں میں بھی ایک "اصول" کی درخواست کئے دیتا ہوں۔:praying:
اگر کوئی رکن چند سال مسلسل غیر حاضر رہے تو اس کی رکنیت معطل کرکے رکنیتی نام کسی ضرورت مند کو دے دیا جائے گا۔ جیسے ایک عثمان صاحب پچھلے پانچ برس سے میرے نام کی رکنیت ضبط کئے بیٹھے ہیں۔ لیکن مجال ہے جو اتنے عرصے میں یہاں کا رخ کیا ہو۔:mad:

عثمان بھائی در اصل یہ سلسلہ ہمارا شروع کردہ تھا اور ہم امتحانات میں مصروف ہوئے تو اس کے لئے وقت نہ نکال سکے۔ رہا سوال آپ کے بیان کردہ اصول کا تو یہ مشورہ ناظمین میں زیر بحث ضرور لایا جائے گا۔ چونکہ یہ انتظامی امور سے متعلق بات ہے اس لئے منظوری مل جانے کے بعد بھی شاید اسے بطور نوٹس شائع نہ کیا جائے۔ کیوں کہ عام محفلین کا اس سے کچھ خاص لینا دینا نہیں۔ :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ہم اردو محفل میں یونیکوڈ اردو کی وکالت کرتے ہیں۔ آزاد معیاروں پر مبنی یونیکوڈ اردو نہ صرف مواد میں تلاش کو سہل بناتا ہے، صفحات کا حجم کم رکھتا ہے بلکہ مواد کا نقل حمل بھی آسان ہوتا ہے۔ اس فورم میں رومن اردو ناپسندیدہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ مزین تصویری اردو کے لئے علیحدہ گوشہ موجود ہے۔
یہ بات تو ہر محفلین کے علم میں ہے کہ محفل کا بیشتر مواد یونیکوڈ متن پر مبنی ہے۔ حالانکہ ماضی میں رومن اردو کو لیکر بعض نا پسندیدہ ابحاث میں الجھنا پڑ گیا تھا۔
بھائی یہ گوشہ کس طرف کو ہے؟
 

سویدا

محفلین
بکہ مزین تصویری اردو کے لئے علیحدہ گوشہ موجود ہے۔

مزین تصویری اردو سے کیا مراد ہے ؟
 

تعبیر

محفلین
بہت زبردست سلسلہ شروع کیا ہے
کافی نئی باتیں بھی سمجھ آئی ہیں
ویسے اصول نمبر 1 والی حرکت تو میں بھی کرتی ہوں :noxxx:
رنگ،گل بوٹے بنانے کا مقصد صرف سجاوٹ ہوتا ہے ویسے
 

کاشف منیر

محفلین
اسلام وعلیکم
میں یہاں نیا ہوں۔ میں ایک ویب ڈیویلوپر ہوں۔ اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی کہ انٹرنیٹ پر اردو کا مستقبل برا نہیں ہے۔
 
برادرم کاشف منیر، اردو محفل میں بہت بہت خوش آمدید۔ آپ تعارف کے زمرے مین اپنا تعارف کرا دیں تو دیگر محفین کو آپ کے بارے میں جاننے میں سہولت رہے گی۔ امید ہے کہ اردو محفل میں آپ کا وقت اچھا گذرے گا اور ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع میسر آئے گا ان شاء اللہ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
کاشف صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
“تعارف“ کے زمرے میں اپنا تعارف تو دیں۔
 
محفل کے سنہرے اصول نمبر 6

محفل کو معیاری، مفید اور خوشگوار بنائے رکھنے میں بیدار محفلین کا کردار ادا کریں اور کچھ بھی غیر مناسب ہوتا ہوا پائیں تو بلا تکلف مناسب وضاحت کے ساتھ معاملے کو رپورٹ کریں۔ محفلین کے شامل کردہ کم و بیش تمام مواد کے ساتھ رپورٹ کا ربط ہوجود ہوتا ہے۔ رپورٹنگ کا استعمال املا کی درستگی، غلط زمرے کی نشاندھی، عنوان کی تبدیلی سے لے کر پائریسی، غیر مناسب زبان یا محفل کے کسی بھی اصول کی خلاف ورزی کو محفل کے عملے کی نگاہوں میں لانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ رپورٹنگ ایک مستحسن عمل ہے جس کی مدد سے ہر محفلین اپنی محفل کے نظم و ضبط میں معاون ہو سکتا ہے نیز ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
رپورٹنگ کرتے ہوئے حسب مراتب کا خیال رکھنا ضروری نہیں خواہ وہ محفل اسٹاف کا ارسال کردہ مواد کیوں نہ ہو۔ لیکن رپورٹنگ کرتے ہوئے مناسب زبان کا استعمال بہر کیف ضروری ہے۔ رپورٹ میں اتنی تفصیل ضرور فراہم کریں کہ اسٹاف کو رپورٹنگ کا سبب سمجھنے میں دقت نہ پیش آئے۔ کوئی اکسانے، مشتعل کرنے یا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا نظر آئے تو بجائے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے کر ترکی بترکی جواب دے کر معاملات کو مزید خراب کرنے کے اسے رپورٹ کر دیں۔ متعلقہ اسٹاف رپورٹ ٹکٹ پر اولین فرصت میں توجہ دیتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر رپورٹ ٹکٹ کو رپورٹ کنندہ کے حسب منشا ہی حل کیا جائے لہٰذا متعلقہ مدیران و ناظمین پر اعتماد بحال رکھیں کہ وہ حتیٰ المقدور مناسب ترین اقدامات اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ عام حالات میں اسٹاف کو عام محفلین کی نسبت زیادہ معلومات دستیاب ہوتی ہیں لہٰذا ان کا فیصلہ عام محفلین کی توقعات کے بر عکس ہونا عین ممکن ہے۔ :)
 
Top