سلسلہ: محفل کے سنہرے اصول

محفل کے سنہرے اصول نمبر 7

دوران گفتگو موضوع پر رہتے ہوئے رواداری، شائستگی، مروت اور حسب مراتب کا لحاظ کرنا ایک سلجھے ہوئے معاشرے کے افراد کی نمایاں خصوصیت ہے۔ وہیں ہر بات کو موضوع سے ہٹا کر غیر سنجیدہ رخ پر ڈال دینا اور باہمی استہزا کا بازار گرم کرنا ایک نا پسندیدہ فعل ہے جس میں اکثر محفلین دانستہ یا غیر دانستہ ملوث پائے جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بارہا تلخیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور موضوعات مستقبل کے لیے تقریباً بے مصرف ہو کر رہ جاتے ہیں کیونکہ بعد میں آنے والے اس دھاگے سے کوئی کام کی بات اخذ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ توقع ہے کہ احباب نہ صرف موضوع بلکہ متعلقہ زمرے کے دائرے میں رہ کر گفتگو کر کے محفل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ گپ شپ اور تفریحی گفتگو کے لیے متفرقات کا زمرہ اپنی تمام تر رعنائیوں سمیت ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔
متعلقہ زمرے کے مدیران کہیں بھی گفتگو کو موضوع سے ہٹتا ہوا پائیں تو ان پیغامات کو علیحدہ دھاگے میں منتقل کرنے یا حذف کرنے سے گریز نہ کریں۔ وہیں محفلین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ غیر متعلقہ پیغامات کو رپورٹ کر کے بروقت انتظامہ کی توجہ اس جانب مبذول کرا کے اس کام میں اپنا تعاون ضرور پیش کریں گے۔ :) :) :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

اس اصول کی شدت سے ضرورت تھی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
متعلقہ زمرے کے مدیران کہیں بھی گفتگو کو موضوع سے ہٹتا ہوا پائیں تو ان پیغامات کو علیحدہ دھاگے میں منتقل کرنے یا حذف کرنے سے گریز نہ کریں۔ وہیں محفلین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ غیر متعلقہ پیغامات کو رپورٹ کر کے بروقت انتظامہ کی توجہ اس جانب مبذول کرا کے اس کام میں اپنا تعاون ضرور پیش کریں گے۔ :) :) :)

ساتویں سنہری اصول کو اردو محفل کے کچھ مدیران کو پڑھوانے بلکہ ازبر کروانے کی ازحد ضرورت ہے۔ مدیران خود اگر دھاگے کے موضوع سے ہٹیں گے تو محفلین کو کون سمجھائے گا؟
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ اصول تو بہت پہلے سامنے آجانا چاہیئے تھا۔۔
میں جب محفل میں آئی تھی تو ہر موضوع کے مراسلوں کو دیکھ کر سوچتی یہاں اتنے زیادہ تبصرے کیئے گئے ہیں ۔۔لیکن جب وہ پڑھنا شروع کریں تو پتا چلتا ہے کہ اصل موضوع کو تو شروع میں دفن کرکے عجیب سی کھچڑی بنادی گئی ہے۔۔
یہ تو باقاعدہ محفلین کی عادت بنا دی گئی ہے۔۔۔شاید ہی یہاں کوئی ایسا مراسلہ موجود ہو جہاں غیر متعلقہ گفتگو نہ کی گئی ہو۔
 
ساجد

محفلین
ہاہاہاہاہا
میں تو روئی بندھے پاؤں دیکھ کر محظوظ ہو رہا ہوں۔:laugh:
Take it easy معزز اراکین ، تھوڑا بہت مارجن سب کو دینا پڑتا ہے لیکن حد سے بات بڑھے تو رپورٹ کا بٹن بھی آپ کے اختیار میں ہے۔
 
یہ اصول تو بہت پہلے سامنے آجانا چاہیئے تھا۔۔
میں جب محفل میں آئی تھی تو ہر موضوع کے مراسلوں کو دیکھ کر سوچتی یہاں اتنے زیادہ تبصرے کیئے گئے ہیں ۔۔لیکن جب وہ پڑھنا شروع کریں تو پتا چلتا ہے کہ اصل موضوع کو تو شروع میں دفن کرکے عجیب سی کھچڑی بنادی گئی ہے۔۔
یہ تو باقاعدہ محفلین کی عادت بنا دی گئی ہے۔۔۔ شاید ہی یہاں کوئی ایسا مراسلہ موجود ہو جہاں غیر متعلقہ گفتگو نہ کی گئی ہو۔
یہ اصول نیا نہیں ہے بٹیا۔ عموماً ایسا مانا جاتا ہے کہ احباب خود اتنی سمجھ رکھتے ہیں کہ ایسی باتوں کو بتانے کی ضرورت نہ محسوس ہو پھر بھی وقفے وقفے سے ایسی یاد دہانی کرائی جاتی رہی ہے۔ بطور محفلین ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ کہیں کوئی دھاگہ موضوع سے ہٹتا محسوس ہو تو ایسے پیغامات کو رپورٹ کر کے مدیران کے علم میں بات لائیں! :)
 
ہاہاہاہاہا
میں تو روئی بندھے پاؤں دیکھ کر محظوظ ہو رہا ہوں۔:laugh:
Take it easy معزز اراکین ، تھوڑا بہت مارجن سب کو دینا پڑتا ہے لیکن حد سے بات بڑھے تو رپورٹ کا بٹن بھی آپ کے اختیار میں ہے۔

جب خود خادمین ہا ہا ہا ہی ہی ہی ہو ہوہو کے قائل ہوں تو کیا کیجیے؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میری تجویز یہ ہے کہ جس طرح مزاح کا زمرہ الگ ہے۔ اسی طرح سڑو خانہ یا پھر سنجیدہ خانہ بھی الگ ہونا چاہیئے۔ یا پھر سیاست و مذہب کے زمرہ جات جہاں کم کم ہی کوئی بہتر بات سننے کو ملتی ہے۔ اس کا نام تبدیل کر کے اخلاقیات کا ذبح خانہ کر دینا چاہیئے۔

پس نوشت: اسی طرح بلا ضرورت تنقید سے بھی محفلین کو حتی الوسع گریز کرنا چاہیئے۔ اور اگر ضرورت بھی ہے تنقید کی تو نرم الفاظ و زبان استعمال کرنی چاہیئے نہ کہ لٹھ لے کر سدھارنا شروع کر دینا چاہیئے۔
 
چلیں سبھی مل کر ایسا کرتے ہیں کہ اس دھاگے کو شکایت، اعتراض، شغل اور طنز وغیرہ کی طرف نہ لے جا کر محفل کو مزید خوبصورت، مفید اور معیاری بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ احباب کے لیے تجاویز اور شکایات کے الگ الگ زمرے موجود ہیں ان سے استفادہ کریں۔ :) :) :)
 
ساجد

محفلین
کچھ لوگ جو غیر ضروری ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں انھیں کچھ عرصہ کے لیے بین کردینا چاہیے
جب خود خادمین ہا ہا ہا ہی ہی ہی ہو ہوہو کے قائل ہوں تو کیا کیجیے؟
ہمت بھیا ، آپ نے تو بھری محفل میں ، سب کے سامنے ، پاؤں سے روئی باندھنے کا شاندار مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ :D
حضور والا ، بالاتفاق آپ کے 80 فیصد مراسلے ایسے ہوتے ہیں جو صرف اور صرف مارجن دئے جانے کی وجہ سے محفل پر موجود رہتے ہیں ورنہ کسی بھی بات کا رُخ ہمیشہ ایک خاص طرف کو کرنے میں آپ کو کوئی ثانی نہیں۔
ابھی تو ایک برس مکمل نہیں ہوا جب آپ کی گڑگڑاہٹ سنائی دیتی تھی کہ میرے فلاں فلاں مراسلہ جات دل آزاری پر مبنی ہیں انہیں حذف کر دیا جائے ۔ تبھی نو سو چوہے اور بلی کا ذکر ہوا اور آپ بھی اس بلی چوہے کے ذکری کھیل کا حصہ بنے تھے۔ تب بھی یہی محفل تھی اور یہی قوانین تھے ، اگر ایسی باتوں پر آپ کے تجویز کردہ Ban کی حاجت ہوتی تو آپ کو اب تک کیا جا چکا ہوتا۔ اگر نہیں کیا گیا تو دوسروں پر تلوار سونتنے کی بجائے اپنی چارپائی کے نیچے کی صفائی کرو باقی صحن کی صفائی خود ہی ہو جائے گی۔
 
بیٹے میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ وہ لوگ جو بات بے بات ہنسی مذاق کرتے ہیں ان کو کچھ عرصہ کے لیے بین کردیا جاوے۔ چاہے میں ہی کیوں نہ ہوں۔

جو مراسلے میں نے حدف کرنے کو کہے تھے اس کی وہ وجہ نہ تھی جو اپ نے بیان کی تھی۔
نو سو چوہے کھانے کے بات میں نے اپنے پہلے حج پر جانے پر کی تھی۔ وہ تو صرف مذاق تھا۔ ہنسی نہیں تھی۔

باقی اپ میرے تمام مراسلے حدف کردیں ۔ مجھے خوشی ہوگی۔
 
ہمت بیٹے ، میرے لال آپ کے کھیلنے کھانے کے دن ہیں اتنی مشکل باتوں میں نہ پڑو کہیں نیلے پیلے ہی نہ پڑ جاؤ۔ اتنی سی بالی عمر میں اتنا ہی سمجھ لو کہ مذاق ہنسی کے ساتھ ہوتا ہے بَین کے ساتھ نہیں ۔ بَین انگریزی کا ہو یا اردو کا اس سے دور ہی رہو۔
 
ہمارا خیال ہے کہ اتنے شدید اقدامات انتہائی صورتوں میں ہی اٹھائے جانے چاہئیں۔
میں اپ کی بات سے متفق ہوں
غیر ضروری ہنسی مذاق مکالمے کی سنجیدگی ختم کردیتی ہے۔
سب سے پہلے میں اپنی پوسٹز کو پیش کرتا ہوں۔ اگر کہیں بھی غیر ضروری ہنسی مذاق نظر ائے تو بلاتاخیر اس کو ڈیلیٹ کردیں
 
نایاب

لائبریرین
ساتویں سنہری اصول کو اردو محفل کے کچھ مدیران کو پڑھوانے بلکہ ازبر کروانے کی ازحد ضرورت ہے۔ مدیران خود اگر دھاگے کے موضوع سے ہٹیں گے تو محفلین کو کون سمجھائے گا؟
اس بات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے!
کہتے ہیں کہ اصول اک ڈھونڈو ہزار مل جاتے ہیں ۔
مگر خال خال ملتے ہیں ایسے ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ جو اصول بنائیں بھی اور خود عمل بھی کریں ۔
کچھ یہ بھی کہتے ہیں کہ " اصول گئے بھاڑ میں " لاٹھی کام میں لاؤ ۔
اور یہ چلن تو ہم سے ہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساجد

محفلین
مجھے شک ہے کہ محفل پہ پاؤں زیادہ ہیں اور روئی کم پڑ جائے گی۔:)
ارے بھئی کون لکھتا ہے یہ ”غیر متعلقہ“ مراسلات؟۔ اراکین ہی لکھتے ہیں نا!!!۔ اب وہ رکن سامنے آئے جس نے یہ کام کبھی بھی نہ کیا ہو ۔ فرشتے تو یہاں مراسلات ارسال نہیں کرتے نا!!!۔
خوامخواہ بات کو بڑھاوا دینے کا کیا فائدہ۔
مدیران اندھے نہیں ہیں انہوں نے بھی وہی کچھ یہاں پڑھا جو یہاں لکھا گیا اور ویسا ہی سمجھا جیسا معزز اراکین نے ۔ اور اسی کے مطابق چند روز سے عمل بھی کیا جا رہا ہے پھر خوامخواہ کے اعتراضات اٹھا کر کیا ثابت کرنے کی کوشش جاری ہے؟۔ جب بار بار درخواست کر دی گئی کہ ”غلط ہوتے دیکھیں تو رپورٹ کر دیا کریں“ اس کے بعد اصول اور لاٹھی کی بحث کی کیا تُک؟۔ رپورٹ کیا کریں اور لمبی تان کر سکون کریں۔ انتظامیہ جانے یا رپورٹ۔
اردو محفل کوئی ماہرین کا پینل نہیں کہ یہاں سپاٹ انداز میں معلومات ملیں ، کام کی باتیں بھی خوشگوار انداز میں کی جاتی ہیں اور تجربات سانجھے کئے جاتے ہیں۔ جہاں بات ڈگر سے ہٹتی ہے وہاں توجہ دی جاتی ہے۔ شمشاد اور محمد وارث بھائی اس سلسلہ میں میرے کئے گئے کام اور سلسلوں سے آگاہ ہیں ۔ اب اگر اراکین کو پس منظر میں کی جانے والی کوششوں کا ہی علم نہیں تو میری سمجھ میں نہیں اتا کہ اس بحث کو یہاں کیوں شروع کروا دیا گیا کہ جس کا جی چاہے مدیران پر چڑھ دوڑے۔
 
نایاب

لائبریرین
مجھے شک ہے کہ محفل پہ پاؤں زیادہ ہیں اور روئی کم پڑ جائے گی۔:)
ارے بھئی کون لکھتا ہے یہ ”غیر متعلقہ“ مراسلات؟۔ اراکین ہی لکھتے ہیں نا!!!۔ اب وہ رکن سامنے آئے جس نے یہ کام کبھی بھی نہ کیا ہو ۔ فرشتے تو یہاں مراسلات ارسال نہیں کرتے نا!!!۔
خوامخواہ بات کو بڑھاوا دینے کا کیا فائدہ۔
مدیران اندھے نہیں ہیں انہوں نے بھی وہی کچھ یہاں پڑھا جو یہاں لکھا گیا اور ویسا ہی سمجھا جیسا معزز اراکین نے ۔ اور اسی کے مطابق چند روز سے عمل بھی کیا جا رہا ہے پھر خوامخواہ کے اعتراضات اٹھا کر کیا ثابت کرنے کی کوشش جاری ہے؟۔ جب بار بار درخواست کر دی گئی کہ ”غلط ہوتے دیکھیں تو رپورٹ کر دیا کریں“ اس کے بعد اصول اور لاٹھی کی بحث کی کیا تُک؟۔ رپورٹ کیا کریں اور لمبی تان کر سکون کریں۔ انتظامیہ جانے یا رپورٹ۔
اردو محفل کوئی ماہرین کا پینل نہیں کہ یہاں سپاٹ انداز میں معلومات ملیں ، کام کی باتیں بھی خوشگوار انداز میں کی جاتی ہیں اور تجربات سانجھے کئے جاتے ہیں۔ جہاں بات ڈگر سے ہٹتی ہے وہاں توجہ دی جاتی ہے۔ شمشاد اور وارث بھائی اس سلسلہ میں میرے کئے گئے کام اور سلسلوں سے آگاہ ہیں ۔ اب اگر اراکین کو پس منظر میں کی جانے والی کوششوں کا ہی علم نہیں تو میری سمجھ میں نہیں اتا کہ اس بحث کو یہاں کیوں شروع کروا دیا گیا کہ جس کا جی چاہے مدیران پر چڑھ دوڑے۔
محترم مدیر اعلی
آپ کا لکھا سر آنکھوں پہ
کیوں نہ ہو آخر مدیر ہیں آپ ۔۔۔
جسے چاہیں پاؤں قرار دے دیں جسے چاہیں فرشتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو محفل فورم صرف ایک فورم نہیں بلکہ ایک تحریک اور ایک ادارہ ہے۔ اردو محفل کا قیام اور اس کا ارتقاء کسی فرد واحد کا کارنامہ نہیں بلکہ یہ اردو سے محبت کرنے والوں اور اردو کی ترویج کا عزم رکھنے والوں کی مشترکہ اور عظیم کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

یہ ادارہ ہے کوئی تھرڈ کلاس فورم نہیں جہاں کوئی با اختیار جسے چاہے اسے سرعام رسوا کر دے ۔
یہ سنہرے اصول آپ کے بھاشن پر استوار نہیں میرے محترم
اور نہ ہی ان کوئی ان سے بالاتر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top