تعارف سلام

صرف علی

محفلین
سلام آپ سب لوگوں کو۔

مجھے اعجاز اختر صاحب نے کہا کے اپنا تعارف یہاں کرادو اس لیے میں یہاں حاضر ہوا ہوں ویسے تو تمام تعارف اس ذات کی جس نے اس عالم کو خلق کیا مجھ ناچیز کو علی رضآ کہتے ہیں ۔
 
صرف علی

محفلین
باقی تعارف کچھ اس طرح ہے :

نک: صرف علی :cool:
تعلیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی جاری ہے پتانہں ابھی اور کتنا پڑھنا ہے
حال مقیم۔۔۔۔۔۔۔ایران قم
عمر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔26 سال
دلچسپیاں۔۔۔۔۔۔قرآن، حدیث، ناول، تاریخ، دیگر اسلامی موضوعات
 
خوش آمدید علی!
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ایران میں مقیم ہیں۔ امید ہے کہ اردو محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
ویسے آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ ایران میں مستقل رہائش ہے؟ اردو محفل کے بارے میں کس طرح پتا چلا؟
 
زیور

محفلین
خوش آمدید

خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھکر بس اسی اپنا گھر سمجھ لیجئے اور آپ بیتی اور
جگ بیتی سناتے جائیے
یہ کہ پردیس میں ھو تو لیکن بحرحال اچھے مقصد کے لیے ...علامہ فرماتے ہیں

عیش منزل ہے غریبانِ محبت پہ حرام
سب مسافر ہیں بظاہر نظر آتے ہیں مقیم

فیروز باشید
 
حسن علوی

محفلین
علی ہم آپکو دل کی گہرایئوں سے محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں، آتے جاتے رہیئے گا امید ھے یہاں بتایا ہوا ہر لمحہ آپکے لیئے باعثِ افتخار ہوگا (انشاءاللہ)
 
صرف علی

محفلین
السلام علیکم
آپ سب لوگوں کا شکر گزار ہوں کے آپ سب نے مجھ خوش آمدید کہا۔
ویسے میرا تعلق اسی جگہ سے ہے جو آج تک پاکستان میں شامل نہیں ہوسکا ہے یعنی شمالی علاقہ جات سے ہے اور میں پیدا کراچی میں ہوا ہوں ۔بھائی اسی تکلوفانہ گفتگو سے مجھ الرجی ہے اس لیے کراچی کے اسٹائل میں بات کرتے ہیں ۔:grin::grin::grin:

ایران تو تعلیم کے چکر میں ہوں اور اردو محفل میں تو عمران سیریز کے چکر میں آتا ہوں

اور وارث شعر اچھے ٹائپ کیے ہوئے ہیں ۔
 
ساجد

صرف علی صاحب ،
اردو محفل میں ، مَیں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
آپ کی تحریر بہت شگفتہ اور سلیس ہے۔
بھیا ، آپ کراچی کے لہجہ میں بات کیجئیے یا پشاوری لہجہ میں ، اردو محفل پہ سب چلتا ہے کہ یہ سب کی محفل ہے۔
جان کر اچھا لگا کہ آپ ایران میں تعلیم کے " چکر" میں ہیں اور اردو محفل پہ عمران سیریز کے " چکر " میں چکر کاٹتے ہیں۔ ابھی سے بتا دیجئیے کہ آپ نے مزید کہاں کہاں چکر چلا رکھے ہیں تا کہ آپ کی شخصیت کے جملہ محاسن سے بخوبی آگاہی ہو سکے۔;)
 
بھائی اسی تکلوفانہ گفتگو سے مجھ الرجی ہے اس لیے کراچی کے اسٹائل میں بات کرتے ہیں ۔:grin::grin::grin:
جی بالکل۔۔۔۔ ویسے آپ کو پتا ہے کہ یہاں کچھ لوگوں کے خیال میں کراچی والے زیادہ بے تکلف نہیں ہوتے۔۔۔ ;) چلئے، مل کر اس خیال کو غلط ثابت کردیں گے۔ :)
بھیا ، آپ کراچی کے لہجہ میں بات کیجئیے یا پشاوری لہجہ میں ، اردو محفل پہ سب چلتا ہے کہ یہ سب کی محفل ہے۔
جان کر اچھا لگا کہ آپ ایران میں تعلیم کے " چکر" میں ہیں اور اردو محفل پہ عمران سیریز کے " چکر " میں چکر کاٹتے ہیں۔ ابھی سے بتا دیجئیے کہ آپ نے مزید کہاں کہاں چکر چلا رکھے ہیں تا کہ آپ کی شخصیت کے جملہ محاسن سے بخوبی آگاہی ہو سکے۔;)
یہ ہے بے تکلفی ہمارے بڑے بھائی کی۔۔۔۔۔ :grin:
 
صرف علی

محفلین
کیا کرے میں نے پہلے ہی بول دیا تھا کے کراچی کے اسٹایل میں بات کرے گے لیکن کچھ لوگوں نے میرے تعلیم کے چکر پر کوما لگا کر مجھ ہی چکر دینے لگے ہیں ساجد صاحب اسی کوئ بات نہیں ہے یہ صرف خالی چکر ہیں آپ پریشان ناہو تو بہتر ہے۔اور جن "چکر" میں آپ ہیں اس "چکر" میں میں نہیں ہوں کیوںکہ یہ "چکر" مجھے ھاضم نہیں ہوتے ہیں اور نا میں ان "چکر" میں پڑنا چہتاہوں ۔:rolleyes::rolleyes::rolleyes:

زینب اور شمشاد شکریہ آپ لوگوں کا:):):)
 
اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت اچھے بچے ہیں۔ :)
 
واہ واہ! آپ نے تو کراچی والے ہونے کا حق ادا کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
 
صرف علی

محفلین
سلام علیکم

بھائی سب کچھ تو تحریر کردیا ہے اپنے بارے میں اور آپ کیا معلوم کرنا چہتئے ہیں مجھ نہیں پتا ۔
 
صرف علی

محفلین
سلام علیکم

شمشاد صاحب شاید ابھی تک آپ بڑے نہیں ہوئے ہیں اسلئے ہرکسی سے پوچھتے رہتے ہیں کے بڑے ہوکر کیا بنے گئے ویسے بڑے ہوکر کچھ بنے یا نہ بنے مگر انسان سالم ضرور بنا چاہیے ۔

اعجاز اختر صاحب آپ تو بڑے ہیں اردو کا بیڑاگرگ تو نا کرے یہ سواگت جیسے الفاظ استعمال کرکے ۔
 
Top