تعارف سلام

خضر

محفلین
السلام علیکم اردو محفل کے تمام ممبران کو سلام امید ہے کہ اس فورم پر بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
وعلیکم السلام۔ امید ہے کہ آپ کا وقت محفل میں اچھا گزرے گا۔ اپنے بارے میں کچھ بتانا چاہیں تو ہمیں خوشی ہوگی۔ کسی پریشانی کی صورت میں محفل انتظامیہ یا دیگر محفلین سے بلا تکلف رابطہ فرمائیں۔ :)
 

مغزل

محفلین
حضر صاحب محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید۔ آپ کے اس پہلے مراسلے سےقبل آپ کا ایک مراسلہ باصرہ نواز ہوا تھا۔۔ چوں کہ مجھ ناقص العقل کو آپ سے تعارف حاصل نہ تھا سو تیل اور تیل کی دھار دیکھنے میں منہمک ہوگیا۔ امید ہے آپ کے تفصیلی تعارف کے بعد آپ سے مکالمے کی صورت بہم رہے گی۔۔ (متذکرہ مکتوب کی رسید حاضر ہے ، ) چوں کہ پیشتر کچھ وقت کے کئی صاحبانِ کرم اس نوع کے سوال اٹھانے بعد سے غائب ہیں تو اس بار احتیاطا مراسلہ روک رکھا کہ۔ یہ نہ ہو اس بار بھی میں ہوا میں ہی باتیں کرتا رہ جاؤں ۔۔ مکالمہ کے لیے متکلم و مخاطب کا ہونا مجھ ناچیز کے مسلک میں شرط ہے سو بشرطِ استواری میں اپنی مقدور بھر رائے آپ کے پیش نظر کردوں گا۔ الخ
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

محمود بھائی اتنی مشکل اردو لکھ رہے ہیں، ایسا نہ خضر صاحب ڈر کے مارے واپس ہی نہ آئیں۔
 
Top