تعارف سلام عرض ہے

نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ مسعود نے کہا:
نبیل نے کہا:
جویریہ، میں آپ کو لائبریری ٹیم میں شامل کر لیتا ہوں۔ اس کے بعد آپ تصحیح کا کام بہتر طور پر کر سکیں گی۔
شکریہ نبیل۔ مگر میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتی۔۔۔۔کہاں میں اور کہاں دیوانِ غالب کی تصحیح

جویریہ، آپ پلیز اپنے آپ کو کسی قابل سمجھیں۔ میں آپ سے غالب کے کلام کی تصحیح کے لیے نہیں بلکہ اس کی کتابت یا کمپائلیشن میں تصحیح کی درخواست کر رہا ہوں۔ لائبریری ٹیم کی ممبر ہونے کی وجہ سے اب آپ ان پوسٹس کو خود ایڈٹ کر سکتی ہیں۔ یا آپ چاہیں تو اعجاز اختر صاحب کو ان غلطیوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ یہ ہمارے لیے بھی اہم ہے کہ یہاں اکٹھا کیا گیا مواد اغلاط سے پاک ہو۔
 
ماشاءللہ جویریہ یہ کس نے آپ پر ہرا رنگ ڈالا

بہت بہت مبارک ہو ، نبیل نے آپ کو ہمارے جیسا ہرا بنا دیا ، کیا کہنے ، اتنی جلدی یہ عہدہ میں نے کم ہی کسی کو ملتے دیکھا ہے۔
اس پر تو کوئی دعوت یا جشن ہونا چاہیے :wink:
 
ماوراء

محفلین
میں ابھی کسی کو کہتی ہوں کہ آ کر یہاں ممبر بنے اور آتے ساتھ ہی پہلی پوسٹ یہ کرے کہ میں لائبریری پروجیکٹ میں حصہ لینا چاہتا، چاہتی ہوں۔ ذرا سی بھی دیر نہیں لگنی کہ اس کا نام ہرا ہو جائے گا۔ :p :D
 
جیہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
نبیل نے کہا:
جویریہ، میں آپ کو لائبریری ٹیم میں شامل کر لیتا ہوں۔ اس کے بعد آپ تصحیح کا کام بہتر طور پر کر سکیں گی۔
شکریہ نبیل۔ مگر میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتی۔۔۔۔کہاں میں اور کہاں دیوانِ غالب کی تصحیح

جویریہ، آپ پلیز اپنے آپ کو کسی قابل سمجھیں۔ میں آپ سے غالب کے کلام کی تصحیح کے لیے نہیں بلکہ اس کی کتابت یا کمپائلیشن میں تصحیح کی درخواست کر رہا ہوں۔ لائبریری ٹیم کی ممبر ہونے کی وجہ سے اب آپ ان پوسٹس کو خود ایڈٹ کر سکتی ہیں۔ یا آپ چاہیں تو اعجاز اختر صاحب کو ان غلطیوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ یہ ہمارے لیے بھی اہم ہے کہ یہاں اکٹھا کیا گیا مواد اغلاط سے پاک ہو۔

نبیل صاحب اب آپ مجھے مجبور کر رہے ہیں۔۔ مگر مجھے کیا کرنا ہوگا ، از راہ کرم مجھے تفصیل سے بتایئں کہ مجھے کیا کرنا ہوگا۔۔۔

دوسرے یہ کہ جیسا کہ میں عرض کیا کہ دیواں غالب کے مختلف نسخوں میں اختلاف ہیں، تو مجھے کس نسخے کے ساتھ اس چیک کرنا ہوگا؟
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
میں نے ثبوت پیش کردئے ہیں۔۔ اب آپ کی سب کی سزا یہ ہے کہ فرداّ فرداّ مجھ سے معفی مانگیں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ویسے میرے پاس دیواںِ غالب کے باقی جتنے نسخے ہیں، ان میں ‘بدلیں‘ ہے۔ مثلاّ نسخہ حمیدیہ، نسخہ آسی، نسخہ مہر۔۔ مگر مجھے یاد ہی ایسا تھا جیسا کہ پوسٹ کیا)

اطلاعاّ عرض ہے کہ میرے دیوان غالب کے کل 9 مختلف نسخے ہیں۔۔۔۔

میری تو معافی بالکل نہیں بنتی وہ اس لیئے کہ میری بحث نے آپ کو اتنا بڑا عہدہ دلوا دیا، الٹا آپ کو میرا مشکور ہونا چاہیے۔ اور شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ تاکہ سند رہے اور مستقبل میں کام آئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جویریہ

کہاں جرمانہ کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں اور کہاں اتنی زبردست ترقی۔ اس کو کہتے ہیں چھپر پھاڑ کر ملنا (ویسے آپ کے گھر میں کوئی چھپر ہے بھی)

ایک دفعہ پھر مبارک
 
جیہ

لائبریرین
ما نہ بودیم بہ ایں مرتبہ راضی غالب۔۔۔

یہ ذمہ داری مجھ سے کبھی بھی نہیں اٹھائی جاسکی گی
مجھ میں نہ اتنی ہمت ہے اور نہ اتنی سکت۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
میں نے ثبوت پیش کردئے ہیں۔۔ اب آپ کی سب کی سزا یہ ہے کہ فرداّ فرداّ مجھ سے معفی مانگیں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ویسے میرے پاس دیواںِ غالب کے باقی جتنے نسخے ہیں، ان میں ‘بدلیں‘ ہے۔ مثلاّ نسخہ حمیدیہ، نسخہ آسی، نسخہ مہر۔۔ مگر مجھے یاد ہی ایسا تھا جیسا کہ پوسٹ کیا)

اطلاعاّ عرض ہے کہ میرے دیوان غالب کے کل 9 مختلف نسخے ہیں۔۔۔۔

میری تو معافی بالکل نہیں بنتی وہ اس لیئے کہ میری بحث نے آپ کو اتنا بڑا عہدہ دلوا دیا، الٹا آپ کو میرا مشکور ہونا چاہیے۔ اور شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ تاکہ سند رہے اور مستقبل میں کام آئے۔

گستاخی معاف بھائی جان۔۔۔ مگر مشکور لفظ غلط ہے۔۔۔ مشکور اسم مفعول ہے، یعنی جس کا شکریہ ادا کیا جائے وہ مشکور اور جو ادا کرے وہ شکرگزار۔۔۔۔ ایک دفعہ پھر معافی کی خواست گزار ہوں،،،، ج۔م۔
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ
اللہ کرئے زورِ قلم اور زیادہ

نبیل بھائی نے آخر کچھ سوچ سمجھ کے ہی آپکو عہدہ دیا ہے۔

چلیں اب میرا شکریہ ادا کریں۔ :wink:
 
جیہ

لائبریرین
نبیل صاحب میں نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔ انشاءاللہ دیوانِ غالب کو شروع سے دیکھونگی اور اگر کوئی غلطی نظر آئی تو اس کی اصلاح کرونگی۔ فی الحال وہ شعر درست کرلیا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ نے مجھے یہ ذمہ واری سونپی۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے مختلف نسخوں سے جو فائل بنائی تھی وہ عرصے سے شگفتہ کے پاس ہے۔ شگفتہ نے کچھ اضافہ کیا ہو تو بتا دیں۔ ورنہ میں اپنی فائل جویریہ کو بھیج دیتا ہوں۔
یہ بات اگر چہ یہاں غلط ہے لیکن ذکر جب چھڑ گیا اس پری وش کا یہاں ہی تو کیا کیا جائے۔
 
جیہ

لائبریرین
زہے نصیب عز و شرف

مجھ تک کب ان کی بزم میں آتا تھا دورِ جام
ساقی نے ‘کچھ‘ ملا نہ دیا ہو شراب میں

دیکھتے ہیں، شگفتہ کیا گل کھلاتی ہے۔۔۔؟
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
ما نہ بودیم بہ ایں مرتبہ راضی غالب۔۔۔

یہ ذمہ داری مجھ سے کبھی بھی نہیں اٹھائی جاسکی گی
مجھ میں نہ اتنی ہمت ہے اور نہ اتنی سکت۔۔۔

بادام کھایا کرو ہمت بھی آ جائے گی اور سکت بھی،

(اب یہ نہ کہہ دینا کہ بادام بھی میں ہی بھیجوں)
 
جویریہ مسعود نے کہا:
نبیل نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
نبیل نے کہا:
جویریہ، میں آپ کو لائبریری ٹیم میں شامل کر لیتا ہوں۔ اس کے بعد آپ تصحیح کا کام بہتر طور پر کر سکیں گی۔
شکریہ نبیل۔ مگر میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتی۔۔۔۔کہاں میں اور کہاں دیوانِ غالب کی تصحیح

جویریہ، آپ پلیز اپنے آپ کو کسی قابل سمجھیں۔ میں آپ سے غالب کے کلام کی تصحیح کے لیے نہیں بلکہ اس کی کتابت یا کمپائلیشن میں تصحیح کی درخواست کر رہا ہوں۔ لائبریری ٹیم کی ممبر ہونے کی وجہ سے اب آپ ان پوسٹس کو خود ایڈٹ کر سکتی ہیں۔ یا آپ چاہیں تو اعجاز اختر صاحب کو ان غلطیوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ یہ ہمارے لیے بھی اہم ہے کہ یہاں اکٹھا کیا گیا مواد اغلاط سے پاک ہو۔

نبیل صاحب اب آپ مجھے مجبور کر رہے ہیں۔۔ مگر مجھے کیا کرنا ہوگا ، از راہ کرم مجھے تفصیل سے بتایئں کہ مجھے کیا کرنا ہوگا۔۔۔

دوسرے یہ کہ جیسا کہ میں عرض کیا کہ دیواں غالب کے مختلف نسخوں میں اختلاف ہیں، تو مجھے کس نسخے کے ساتھ اس چیک کرنا ہوگا؟

فکر نہ کریں جویریہ ، تفصیل دینے کے لیے نبیل کا ہونا ہی ضروری نہیں ہے۔ :lol:

ویسے تو آپ کو وہ بتا گئے ہیں کہ اصلاح کرنی ہے اور غالب کا دیوان تو لکھا جاچکا ہے اور اس کے لیے ہمارا طریقہ کار عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ تبصرے اور تجاویز کے نام سے ہم ایک پیغام شروع کر لیتے ہیں اور پھر اس میں تنقید ، تبصرے اور تجاویز سب شامل ہوتا ہے۔ آپ اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ تبصرے والی تھریڈ میں بتاتی بھی جائیں اور باقی لوگ بھی دیکھ سکیں گے۔ شگفتہ لائبریری ٹیم کی سربراہ ہیں ، وہ بھی جلد ہی آ کر اپنی رائے سے آگاہ کریں گی۔ میں اور رضوان ترغیب و تحریک ٹیم کے رکن کی حیثیت سے تمام لوگوں کو متحرک اور مرغوب بنائے رکھتے ہیں :lol:

اس کے علاوہ جو کتابیں لکھی جاچکی ہیں ان میں سے کافی کی پروف ریڈنگ کی بھی ضرورت ہے ، اس طرف بھی کافی کام پڑا ہے۔ کام بہت ہے بس کرنے والی بنیں آپ :wink:
 
جیہ

لائبریرین
یعنی آپ سب لوگوں کی سازش بالآخر کامیاب ہو ہی گئی۔۔۔

یہ محفل میرے لئے ‘پیرِ تسمہ پا‘ بن گیا ہے۔۔۔

پیر تسمہ پا، کی کہانی تو آپ لوگوں نے سنی ہوگی۔۔۔ خیر

تاب لاتے ہی بنے گی غالب
واقعہ سخت ہے اور جاں عزیز
 
شمشاد

لائبریرین
بچپن میں شاید نانی یا دادی نے سنائی ہو تو ہو، آپ پھر سنا دیں۔

اور ہاں ہم لوگ سازشوں میں ہی تو ماہر ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
یعنی آپ سب لوگوں کی سازش بالآخر کامیاب ہو ہی گئی۔۔۔

یہ محفل میرے لئے ‘پیرِ تسمہ پا‘ بن گیا ہے۔۔۔

پیر تسمہ پا، کی کہانی تو آپ لوگوں نے سنی ہوگی۔۔۔ خیر

تاب لاتے ہی بنے گی غالب
واقعہ سخت ہے اور جاں عزیز

مذاق برطرف، اس محفل کو آپ جیسی رکن کی بہت ضرورت ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس محفل کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسی ہستی اس محفل کی رکن بنی۔
 
Top