سلام از سید نصیر الدین نصیر

محمد وارث نے 'ادبی ملٹی میڈیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 23, 2010

  1. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,487
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    سلام از سید نصیر الدین نصیر مرحوم

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 4
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,487
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    سلام

    تڑپ اٹھتا ہے دل، لفظوں میں دہرائی نہیں جاتی
    زباں پر کربلا کی داستاں لائی نہیں جاتی

    حسین ابنِ علی کے غم میں ہوں دنیا سے بیگانہ
    ہجومِ خلق میں بھی میری تنہائی نہیں جاتی

    اداسی چھا رہی ہے روح پر شامِ غریباں کی
    طبیعت ہے کہ بہلانے سے بہلائی نہیں جاتی

    کہا عبّاس نے افسوس، بازو کٹ گئے میرے
    سکینہ تک یہ مشکِ آب لے جائی نہیں جاتی

    جتن ہر دور میں کیا کیا نہ اہلِ شر نے کر دیکھے
    مگر زھرا کے پیاروں کی پذیرائی نہیں جاتی

    دلیل اس سے ہو بڑھ کر کیا شہیدوں کی طہارت پر
    کہ میّت دفن کی جاتی ہے، نہلائی نہیں جاتی

    طمانچے مار لو، خیمے جلا لو، قید میں رکھ لو
    علی کے گُل رُخوں سے بُوئے زھرائی نہیں جاتی

    کہا شبّیر نے، عبّاس تم مجھ کو سہارا دو
    کہ تنہا لاشِ اکبر مجھ سے دفنائی نہیں جاتی

    حُسینیّت کو پانا ہے تو ٹکّر لے یزیدوں سے
    یہ وہ منزل ہے جو لفظوں میں سمجھائی نہیں جاتی

    وہ جن چہروں کو زینت غازۂ خاکِ نجف بخشے
    دمِ آخر بھی ان چہروں کی زیبائی نہیں جاتی

    نصیر آخر عداوت کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں
    کسی بیمار کو زنجیر پہنائی نہیں جاتی

    (سید نصیر الدین نصیر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 7
  3. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی محفلین

    مراسلے:
    27
    بہت خوب وارث بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,964
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    وہ جن چہروں کو زینت غازۂ خاکِ نجف بخشے
    دمِ آخر بھی ان چہروں کی زیبائی نہیں جاتی

    سبحان اللہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,964
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    یہ تھریڈ بھی اسی سلام پر مبنی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. سیدہ سارا غزل

    سیدہ سارا غزل معطل

    مراسلے:
    292
    موڈ:
    Daring
    سبحان اللہ ، اولاد حضرت مہر علیشاہ رح ، سلسلہ ء گولڑویہ پر اللہ کی رحمت ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    سبحان اللہ ۔ بہت ہی خوب !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. نجم الحسن کاظمی

    نجم الحسن کاظمی محفلین

    مراسلے:
    24
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    واہ، کمال عقیدت سے سلام کہا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
    سبحان اللہ
    حُسینیّت کو پانا ہے تو ٹکّر لے یزیدوں سے
    یہ وہ منزل ہے جو لفظوں میں سمجھائی نہیں جاتی

    شراکت پر جزاک اللہ خیراء محترم محمد وارث بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,964
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    نایاب
    اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    جزاک اللہ خیراء محترم بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. حسیب نذیر گِل

    حسیب نذیر گِل محفلین

    مراسلے:
    7,241
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    جزاک اللہ۔بہت زبردست
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,487
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ آپ سب دوستوں کا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,964
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  15. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,852
    بہت خوبصورت کلام!!! شریک محفل کرنے پر شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  16. عطاء اللہ جیلانی

    عطاء اللہ جیلانی محفلین

    مراسلے:
    191
    موڈ:
    Amused
    لاجواب بہت اعلی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    5,322
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
    حُسینیّت کو پانا ہے تو ٹکّر لے یزیدوں سے
    یہ وہ منزل ہے جو لفظوں میں سمجھائی نہیں جاتی

    بہت اعلیٰ۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر