سفرِ سوات۔ 2016

ربیع م

محفلین
سفر کا دورانیہ تو مختصر تھا لیکن آپ کی غیر موجودگی کا دورانیہ کافی لمبا تھا ہم تو اسی خوش فہمی میں تھے کہ اتنی لمبی چھٹی کے بعد کافی ساری تصاویر دیکھنے کو ملیں گی ، لیکن یہ کیا ابھی آنکھیں پوری طرح سیراب بھی نہ ہوئی تھیں کہ اختتام کا اعلان بھی ہو گیا۔
 
ماشاء اللہ کیا بات ہے ، اپنے " گل گل وطن سوات " سے 31 جنوری 2013 کو واپسی ہوئی تھی۔ ساڑھے تین سال ہوگئے دوبارہ کا پروگرام نہیں بن سکا ہے اب تک لیکن آپ نے اپنے سفر کی تصاویر اپلوڈ کی جس سے دل خوش ہوگیا ۔۔۔ بہت شکریہ یاز صاحب
 
پہلے سر سری تصاویر دیکھی رہا نہ گیا دوبارہ ساری تصاویر نہ صرف دیکھی بلکہ محفوظ بھی کرلی۔سفری تصاویر دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور کچھ افسوس بھی کہ کہاں اس جنت نظیر وادی جہاں پیدا ہوئے، پچپن گزرا اور اب 1700 کلومیٹر دور ایک گنجان آباد شہر کراچی میں آباد ہوگئے ۔ اگر چہ اب بھی سوات
( بریکوٹ ، گورتئی ) میں اپنا گھر ہے ، رشتہ دار ہیں، دوست احباب ہیں لیکن زندگی کب کس ڈگر پر چل پڑے کچھ کہا نہیں جا سکتا، اپنوں سے دور اس انجان شہر میں 15 سال گزار دیے، لیکن دل اب بھی اپنے گاؤں سوات کے ساتھ ہی دھڑکتا ہے۔۔۔ اور اب تو یہ سفر پڑھ کر اسکی تصاویر دیکھ کر دل کی دھڑکن اور بھی تیز ہوگئ ۔۔۔

ایک بار پھر آپکا شکریہ ادا کرنا چاہونگا یاز صاحب کہ آپ نے گاؤں کی سیر کروادی ڈیرہ ڈیرہ مننہ ۔۔۔
 
یاز

محفلین
یاز بھائی
اتنی خوبصورت سیر کرائی ہے کہ دل کو چھو لیا ہے آپ نے ۔
بلاشبہ بہترین تصویریں اور قدرت کا شاندار شاہکار
swat099.jpg

ہیں یہ جگہیں۔
اللہ سب کو ان جگہ پر جانے کی اور اپنی حمد و ثنا ء کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔
آمین، اور پسند فرمانے پہ بہت شکریہ بھائی۔

swat099.jpg

اس شاہکار تصویر میں اللہ نے آسمان، بادل، پہاڑ ،درخت ،دریا ،سبزہ،غرض ہر چیز سمو دی ہے ۔
جزاک اللہ جناب۔ کیا ہی شاندار لفظی منظرکشی کی ہے۔
 
یاز

محفلین
پورا ٹائپ ہونے سے پہلے سینڈ کا بٹن ٹچ ہوگیا..
اصل عبارت یہ ہے کہ الپوری میں قیام ہوتا تو وہاں کی تصاویر بهی دیکھنے کو ملتیں..
الپوری کو دیکھنے کا موقع پہلی بار ملا، اور یہ جگہ میرے اندازوں سے زیادہ خوبصورت ثابت ہوئی۔ اگر کبھی دوبارہ موقع ملا تو انشاءاللہ الپوری میں بھی ایک دن یا کم از کم آدھے دن کا قیام ضرور پلان میں شامل کروں گا۔ اور تصویر بھی تبھی شیئر ہو پائیں گی۔
 
یاز

محفلین
بہت عمدہ یاز بھائی. زبردست. مزا آ گیا. کچھ جگہوں پر جانا ہوا تھا تو یاد بھی تازہ ہوئی اور کئی نئی جگہوں کا تعارف بھی ہوا.
بہت شکریہ تابش بھائی۔ آپ کی تجویز نے ہی اتنی ساری تصاویر بنانے اور ان کو یہاں شامل کرنے کی تحریک پیدا کی۔
 
یاز

محفلین
سفر کا دورانیہ تو مختصر تھا لیکن آپ کی غیر موجودگی کا دورانیہ کافی لمبا تھا ہم تو اسی خوش فہمی میں تھے کہ اتنی لمبی چھٹی کے بعد کافی ساری تصاویر دیکھنے کو ملیں گی ، لیکن یہ کیا ابھی آنکھیں پوری طرح سیراب بھی نہ ہوئی تھیں کہ اختتام کا اعلان بھی ہو گیا۔
شکریہ جناب۔
اب یہی ہو سکتا ہے کہ انہی تصاویر کو دوبارہ اور سہہ بارہ دیکھ کر آنکھیں سیراب کئے جائیں۔
ویسے میرے پاس سالِ گزشتہ کے کاغان و ہنزہ ٹرپ کی تصاویر بھی پڑی ہیں اور بہت سے سابقہ ٹرپس کی بھی۔ انشاءاللہ وقتاً فوقتاً ان کو بھی فورم پہ شامل کرتا رہوں گا۔
 
یاز

محفلین
زبردست تصاویر اور سفرنامہ
دیکھ کر مزہ آ گیا
بہت نوازش جناب۔

چلیں کچھ دنوں تک میری طرف سے وادی نیلم کی تصاویر بھی آئیں گی ان شاء اللہ
ارے واہ جناب۔ زبردست۔
میرا اگلا پروگرام بھی انشاءاللہ وادیء نیلم کا ہی ہو گا۔ الحمدللہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زیادہ تر جگہوں کی زیارت کا موقع نصیب ہو چکا ہے، تاہم وادیء نیلم ابھی تک نہیں جا سکا۔
 
یاز

محفلین
یعنی میں جو اگست میں مالم جبہ اور کنڈول جھیل کا پروگرام بنا کر بیٹھا ہوں میں پھر نہ جاؤں ، ساری سیر تو کروا دی ہے آپ نے :ROFLMAO:
لو جی! یہی سوچ کے تو ہم نے مالم جبہ اور کنڈول جھیل کو چھوڑ دیا کہ ان کی تصاویر تو آپ شیئر کر ہی دیں گے۔
ویسے مالم جبہ کی بجائے کنڈول جھیل کے ساتھ سپن خوڑ یا خڑخڑی جھیل شامل کر لیں تو زیادہ عمدہ رہے گا۔ مالم جبہ تو بس گزارہ سی جگہ ہے۔ اور اگر کچھ ایڈونچر کر سکیں تو بدوائی پاس سے کمراٹ اور دیر کی راہ لیں۔ مجھے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کے بعد آپ خاکسار کو اس تجویز پہ دعائیں دیں گے۔
 
arifkarim

معطل
یعنی میں جو اگست میں مالم جبہ اور کنڈول جھیل کا پروگرام بنا کر بیٹھا ہوں میں پھر نہ جاؤں ، ساری سیر تو کروا دی ہے آپ نے :ROFLMAO:
مالم جبہ سردیوں میں جائیں۔ ساتھ میں اسکینگ کا سامان بھی لیتے جائیں۔ خوب مزہ آئے گا جب گرتے پڑتے واپس آئیں گے :)
 
یاز

محفلین
ماشاء اللہ کیا بات ہے ، اپنے " گل گل وطن سوات " سے 31 جنوری 2013 کو واپسی ہوئی تھی۔ ساڑھے تین سال ہوگئے دوبارہ کا پروگرام نہیں بن سکا ہے اب تک لیکن آپ نے اپنے سفر کی تصاویر اپلوڈ کی جس سے دل خوش ہوگیا ۔۔۔ بہت شکریہ یاز صاحب
پہلے سر سری تصاویر دیکھی رہا نہ گیا دوبارہ ساری تصاویر نہ صرف دیکھی بلکہ محفوظ بھی کرلی۔سفری تصاویر دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور کچھ افسوس بھی کہ کہاں اس جنت نظیر وادی جہاں پیدا ہوئے، پچپن گزرا اور اب 1700 کلومیٹر دور ایک گنجان آباد شہر کراچی میں آباد ہوگئے ۔ اگر چہ اب بھی سوات
( بریکوٹ ، گورتئی ) میں اپنا گھر ہے ، رشتہ دار ہیں، دوست احباب ہیں لیکن زندگی کب کس ڈگر پر چل پڑے کچھ کہا نہیں جا سکتا، اپنوں سے دور اس انجان شہر میں 15 سال گزار دیے، لیکن دل اب بھی اپنے گاؤں سوات کے ساتھ ہی دھڑکتا ہے۔۔۔ اور اب تو یہ سفر پڑھ کر اسکی تصاویر دیکھ کر دل کی دھڑکن اور بھی تیز ہوگئ ۔۔۔

ایک بار پھر آپکا شکریہ ادا کرنا چاہونگا یاز صاحب کہ آپ نے گاؤں کی سیر کروادی ڈیرہ ڈیرہ مننہ ۔۔۔
پسندیدگی کا شکریہ جناب۔ یہ جان کے خوشی ہوئی کہ آپ کا تعلق سوات سے ہے۔ اگرچہ میری جیہ بہن سے فورم پہ بھی کبھی بات چیت نہیں ہوئی، لیکن ایک لڑی سے علم ہوا تھا کہ ان کا تعلق بھی مینگورہ سے ہے۔
کیا یہ وہی بریکوٹ ہے جہاں شاموزئی برج ہے۔ ہم اسی پل سے دریا کی دوسری جانب والی سڑک پہ ہو گئے تھے۔ اور پھر سیدو شریف کے مقام پر واپس مینگورہ شہر کی جانب مڑے تھے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
بہت نوازش جناب۔

ارے واہ جناب۔ زبردست۔
میرا اگلا پروگرام بھی انشاءاللہ وادیء نیلم کا ہی ہو گا۔ الحمدللہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زیادہ تر جگہوں کی زیارت کا موقع نصیب ہو چکا ہے، تاہم وادیء نیلم ابھی تک نہیں جا سکا۔
آپ وادی نیلم نہیں گئے ابھی تک تو پھر کہیں نہیں گئے۔ جب جائے گے تو اڑنگ کیل اور تاو بٹ کے علاقے ضرور دیکھئیے گا ایسا لگے گا کہ جنت میں قدم رکھ دیا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ ہمت مارنی ہوئی تو رتی گلی بھی ہو ائیے گا۔
 
Top