سفرِ سوات۔ 2016

یاز

محفلین
اور جب شانگلہ ٹاپ سے بشام اور الپوری کی جانب اترائی کا سفر شروع ہوا تو بہت ہی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے۔
swat128.jpg

swat129.jpg

swat130.jpg
 

یاز

محفلین
الپوری کا بازار کافی مختصر سا تھا اور نسبتاً صاف ستھرا محسوس ہوا۔
swat138.jpg


الپوری سے کچھ آگے
swat137.jpg
 

یاز

محفلین
ایک چیز جو ہمیں اس پورے سفر میں بہت شاندار لگی کہ سب جگہوں یعنی سوات اور شانگلہ میں گھروں کی چھتوں کو بہت خوبصورت رنگوں میں پینٹ کیا گیا تھا۔ یہ چیز پہلے نہیں ہوتی تھی۔ عموماً بغیر پینٹ کے سلور رنگ کی چھتیں ہی دیکھنے کو ملتی تھیں۔
swat140.jpg

swat139.jpg
 

یاز

محفلین
بشام سے تقریباً پندرہ بیس کلومیٹر پہلے سڑک پہ چند مقامات آئے جہاں سیلاب کی وجہ سے سڑک کا کچھ حصہ کٹاؤ کا شکار ہو گیا تھا۔ تاہم یہاں بھی گاڑیاں آسانی سے گزر رہی تھیں
swat143.jpg

swat144.jpg

swat145.jpg
 

یاز

محفلین
کچھ آگے چلے تو ایک درمیانے سائز کا ہائیڈرو پاور ڈیم دکھائی دیا۔ گھر جا کے گوگل ارتھ پہ سرچ کیا تو علم ہوا کہ یہ خان خواڑ ہائیڈروپاور پراجیکٹ ہے، جو چند سال قبل مکمل ہوا تھا اور 100 میگا واٹ سے کچھ زیادہ کیپسٹی کا ہے۔
چونکہ ایسی جگہوں کی تصویرکشی ہمارے ہاں ممنوعات میں سے ہوتی ہے، تو ہم نے چلتی گاڑی سے ہی دو تین تصاویر بنائیں۔
swat146.jpg

swat147.jpg
 

یاز

محفلین
بشام سے کھانا کھا کے چلے تو شام سے کچھ ہی پہلے چھترپلین نامی جگہ پہ چائے کا وقفہ کیا۔ اس ٹرپ کی آخری تصاویر اسی جگہ کی ہیں۔ اس کے بعد ساڑھے پانچ گھنٹے کی مسلسل ڈرائیو کے بعد رات کو ایک بجے راولپنڈی پہنچے۔
swat150.jpg

swat151.jpg
 

سید عمران

محفلین
بشام سے کھانا کھا کے چلے تو شام سے کچھ ہی پہلے چھترپلین نامی جگہ پہ چائے کا وقفہ کیا۔ اس ٹرپ کی آخری تصاویر اسی جگہ کی ہیں۔ اس کے بعد ساڑھے پانچ گھنٹے کی مسلسل ڈرائیو کے بعد رات کو ایک بجے راولپنڈی پہنچے۔
swat150.jpg

swat151.jpg
چھتر پلین بهی خوبصورت جگہ ہے..
الپوری میں قیام ہوتا تو مضافات کی تصاویر بهی دیکھنے کو مل جاتیں...
ہہ جگہیں بهی زبردست ہیں!!!
 

نوشاب

محفلین
یاز بھائی
اتنی خوبصورت سیر کرائی ہے کہ دل کو چھو لیا ہے آپ نے ۔
بلاشبہ بہترین تصویریں اور قدرت کا شاندار شاہکار
swat099.jpg

ہیں یہ جگہیں۔
اللہ سب کو ان جگہ پر جانے کی اور اپنی حمد و ثنا ء کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔
 
Top