سفرِ سوات۔ 2016

یاز

محفلین
مٹلتان نامی گاؤں کے نزدیک کا علاقہ بہت ہی خوبصورت ہے۔
swat043.jpg

swat044.jpg
 

یاز

محفلین
مٹلتان میں ندی کنارے ڈرائیور صاحب نے چائے کا وقفہ کیا، جس دوران ہم نے جی بھر کے تصویرکشی کی۔
swat045.jpg

swat046.jpg

swat047.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی! کچھ تفصیل درج ذیل ہے۔
راولپنڈی سے مینگورہ: تقریباً ساڑھے چار گھنٹے۔ سوائے تخت بھائی کے (سالوں سے) زیرِ تعمیر فلائی اوور کے باقی تمام سڑک کی حالت بہت اچھی ہے۔ صرف کچھ جگہوں پہ رش کی وجہ سے مسئلہ ہو سکتا ہے جیسے مینگورہ، بٹ خیلہ، مردان وغیرہ میں۔
مینگورہ سے بحرین: تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ۔ سڑک زیادہ تر جگہوں پہ بہترین حالت میں ہے۔
بحرین سے کالام: تقریباَ اڑھائی سے پونے تین گھنٹے۔ سڑک کی حالت بدترین ہے۔ تاہم کوئی بھی گاڑی اس پہ جا سکتی ہے۔ فور وہیل ڈرائیو کی خاص ضرورت نہیں ہے۔ سوزوکی ڈبہ تک بآسانی جا سکتا ہے۔
کالام سے مہوڈنڈ: اڑھائی سے تین گھنٹے۔ ٹریک کی حالت سیزن کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جاتی ہے۔ جب راستے کے گلیشیئر پگھل جاتے ہیں تو کاریں بھی مہوڈنڈ تک چلی جاتی ہیں۔ اس سے پہلے فور وہیل ڈرائیو ہی بہتر آپشن ہے۔ اس کے باوجود میں نے وہاں لوگوں کو اپنی کاریں حتی الامکان آگے تک لے جاتے دیکھا۔

بحرین سے خواض خیلہ: تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ۔ سڑک کی حالت کافی بہتر۔ یہ وہی سڑک ہے جو مینگورہ سے بحرین تک جاتی ہے۔
خواض خیلہ سے بشام براستہ شانگلہ پاس: اڑھائی سے تین گھنٹے۔ نوے فیصد سے زیادہ جگہ پہ سڑک بہت عمدہ حالت میں ہے۔ بعض مقامات پر سیلاب سے کٹاؤ کی وجہ سے سڑک خراب ہے، لیکن یہ مقامات بہت تھوڑے ہیں اور کوئی بھی تیس چالیس میٹر سے زیادہ طویل نہیں ہے۔
بشام سے راولپنڈی: یہ قراقرم ہائی وے کا راستہ ہے۔ سڑک کی حالت انتہائی شاندار ہے۔ لیکن شنکیاری سے مانسہرہ تک بے تحاشا رش ہوتا ہے، اور مانسہرہ سے ایبٹ آباد تک بے تحاشا ترین رش ہوتا ہے۔ اور ایبٹ آباد سے حسن ابدال تک تو رش ہوتا ہی ہے۔ اسی رش کی وجہ سے یہ راستہ تقریباَ 6 سے 7 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

نوٹ: میں تصویری مراسلوں میں سڑکوں کی تصاویر بھی شامل کر رہا ہوں، جس سے سڑک کی عمومی حالت کا کافی حد تک اندازہ لگ سکتا ہے۔
شکریہ
 

یاز

محفلین
یہ وہ آبشار ہے جو مہوڈنڈ کے راستے کا مشہور لینڈ مارک ہے۔ اچھے وقتوں میں یہاں بہت رونق ہوا کرتی تھی۔ کچھ منچلے عین آبشار کے نیچے کھڑے ہو کر نہایا بھی کرتے تھے۔ فی الحال اس آبشار کے عین سامنے ایک بڑا سا گلیشیئر براجمان تھا، لہٰذا اس کو دور سے ہی سلام کہہ کر آگے بڑھنا پڑا۔
swat053.jpg

swat056.jpg

swat058.jpg
 

یاز

محفلین
آخرکار ایک نسبتاً صاف گلیشیئر بھی دکھائی دیا
swat061.jpg


زوم ان تصویر میں آبشار بھی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔
swat060.jpg
 

یاز

محفلین
راستے میں ایک چشمہ آیا جو مقامی لوگوں میں چشمہ شفا کے نام سے مشہور ہے۔ یعنی اس کے پانی پینے سے بیماریاں وغیرہ دور ہوتی ہیں۔ لوگ یہاں سے پانی کی بوتلیں بھر کے لے جا رہے تھے۔ ویسے اس کا پانی انتہائی صاف تھا اور ذائقہ بھی بہت اچھا تھا۔
swat068.jpg


سلو شٹر سپیڈ سے (سپیڈ زیادہ کم نہیں کی کہ سٹینڈ لگانے میں وقت ضائع کرنا پڑتا)۔
swat069.jpg
 

یاز

محفلین
مہوڈنڈ کے آغاز سے کچھ ہی پہلے ایک بڑا سا گلیشیئر راستہ روکے موجود تھا۔ جیپیں بھی اس کو مشکل سے ہی عبور کر پا رہی تھیں۔
swat083.jpg

swat082.jpg


گلیشیئر کے ساتھ سے گزرتی ندی
swat077.jpg
 
Top