سعودی عرب والو

نایاب

لائبریرین
تو اس کو چاہیے کہ حج یا عمرے کے ویزے پر آئے۔
محترم بھائی
جو ری انٹری ویزے پر جا کر واپس نہیں آتے ۔ ان کے لیئے " تین سال " تک ہر طر ح سے مملکت میں آمدپر پابندی ہوتی ہے ۔
اگر وہ این او سی پیش کر سکتے ہوں تو پھر دو سال کے بعد مملکت میں آمد ممکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔
حالیہ ڈی پورٹڈ اور فائنل ایگزٹ پرجانے والا چھ ماہ کے اندر مملکت واپس آ سکتا ہے ۔۔۔۔
 
فائز

محفلین
گھر میں کوئی ایمرجنسی پڑجائے یا کچھ ذمہ داریاں جیسے شادی وغیرہ تو کیا سعودی والے ایمرجنسی ایکزٹ جاری نہیں کرتے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
گھر میں کوئی ایمرجنسی پڑجائے یا کچھ ذمہ داریاں جیسے شادی وغیرہ تو کیا سعودی والے ایمرجنسی ایکزٹ جاری نہیں کرتے؟
جن لوگوں کی کمپنی کفیل ہوتی ہے وہ کمپنی چھٹیوں کے دنوں میں بھی کچھ سعودی ملازمین (مواد البشری ۔ یعنی افرادی قوت یا ہیومن ریسورسز والوں) کو ایمرجنسی ڈیوٹی پر رکھتے ہیں جو عام ملازموں کے لیے کسی بھی ایمر جنسی صورت میں مینیجر کی تصدیق پر ایگزٹ لگادیتے ہیں۔ اگر کسی کا کفیل کوئی انفرادی شخص ہے تو اس پرمنحصر ہے کہ وہ اپنے مکفول یا ملازم کو جانے دے یا نہیں ۔
ہم اکثر ملازمین اپنی فیملی کے کفیل خود ہوتے ہیں اور ان کا ایگزٹ فیس کے پیسے بھر کے کسی بھی لمحے آن لائن لگا سکتے ہیں ۔
یہ کام انٹرنیٹ سے ہو جاتا ہے۔کہیں جانا ضروری نہیں۔
 
فائز

محفلین
اگر کسی کا کفیل کوئی انفرادی شخص ہے تو اس پرمنحصر ہے کہ وہ اپنے مکفول یا ملازم کو جانے دے یا نہیں ۔
قانون کیا کہتا ہے؟ اور
بیماری پر بھی چھٹی ملنے لگی ہے سنا ہے جو کہ اونلائن ہی مستشفی لگاتی ہے اس کے بارے میں کچھ معلومات؟؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
قانون کیا کہتا ہے؟ اور
بیماری پر بھی چھٹی ملنے لگی ہے سنا ہے جو کہ اونلائن ہی مستشفی لگاتی ہے اس کے بارے میں کچھ معلومات؟؟
ایسا تو شاید نہیں ہوتا۔یہاں ریاض ایک مشہور ہسپتال دلہ کے ایک ڈاکٹر صاحب نے ابھی یہی بتا یا ہے۔واللہ اعلم
 
فائز

محفلین
ایسا تو شاید نہیں ہوتا۔یہاں ریاض ایک مشہور ہسپتال دلہ کے ایک ڈاکٹر صاحب نے ابھی یہی بتا یا ہے۔واللہ اعلم
میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ، دراصل یہ اخبار دیکھا میں نے
چھٹی کی کارروائی اب آن لائن ہوگی، وزیرصحت

لیکن یہاں قانون زیادہ بنتے ہیں جبکہ زمینی حقیقتیں کچھ اور ہوا کرتی ہیں۔
 
Top