سعودی عرب والو

باسم

محفلین
ویزا کی کیفیت درج ذیل ہے:
ﻧﻮع اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة : ﺗﺄﺷﯿﺮة ﺧﺮوج/ﻋﻮدة ﻣﻔﺮدة
ﺗﺎرﻳﺦ إﺻﺪار اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة (ﻣﯿﻼدي) : 17/12/2012
ﺗﺎرﻳﺦ إﺻﺪار اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة (ھﺠﺮي) : 04/02/1434
اﻟﻌﻮدة ﻗﺒﻞ (ﻣﯿﻼدي) : 13/06/2013
اﻟﻌﻮدة ﻗﺒﻞ (ھﺠﺮي) : 04/08/1434
ﻣﺪة اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة : 178 (ﻳﻮﻣﺎً) ﻣﻦ ﺗﺎرﻳﺦ اﻟﻤﻐﺎدرة
داﺧﻞ / ﺧﺎرج اﻟﻤﻤﻠﻜﺔ : ﺧﺎرج اﻟﻤﻤﻠﻜﺔ
 
یہ ری انٹری ویزہ لگ رہا ہے
اس صورت میں شاید پابندی ہو
شمشاد
 
شمشاد

لائبریرین
ویزا کی کیفیت درج ذیل ہے:
ﻧﻮع اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة : ﺗﺄﺷﯿﺮة ﺧﺮوج/ﻋﻮدة ﻣﻔﺮدة
ﺗﺎرﻳﺦ إﺻﺪار اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة (ﻣﯿﻼدي) : 17/12/2012
ﺗﺎرﻳﺦ إﺻﺪار اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة (ھﺠﺮي) : 04/02/1434
اﻟﻌﻮدة ﻗﺒﻞ (ﻣﯿﻼدي) : 13/06/2013
اﻟﻌﻮدة ﻗﺒﻞ (ھﺠﺮي) : 04/08/1434
ﻣﺪة اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة : 178 (ﻳﻮﻣﺎً) ﻣﻦ ﺗﺎرﻳﺦ اﻟﻤﻐﺎدرة
داﺧﻞ / ﺧﺎرج اﻟﻤﻤﻠﻜﺔ : ﺧﺎرج اﻟﻤﻤﻠﻜﺔ
یہ Exit/Re-Entry ویزہ ہے۔

ایک بات بتائیں کہ یہ الگ کاغذ پر ہے یا پاسپورٹ پر ہے؟ میرے خیال میں الگ کاغذ پر ہونا چاہیے۔
اسی کاغذ پر پاسپورٹ نمبر اور ویزہ کا نمبر بھی ہونا چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس ربط پر جائیں

یہ وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ ہے۔
Passport کے سیکشن میں جائیں۔
Public Query of Exit/Re-Entry Visa Status میں جائیں۔
اقامہ نمبر، ویزا نمبر اور پاسپورٹ نمبر ڈالیں اور View پر کلک کریں۔ آپ کو فوری جواب مل جائے گا۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم!
یہ کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ سعودیہ سے نوکری چھوڑ کر واپس جانے والے کو دوبارہ داخل ہونے کی اجازت ہے یا نہیں اور اگر پابندی ہے تو کتنے عرصے کی؟
ویزا کی کیفیت درج ذیل ہے:
ﻧﻮع اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة : ﺗﺄﺷﯿﺮة ﺧﺮوج/ﻋﻮدة ﻣﻔﺮدة
ﺗﺎرﻳﺦ إﺻﺪار اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة (ﻣﯿﻼدي) : 17/12/2012
ﺗﺎرﻳﺦ إﺻﺪار اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة (ھﺠﺮي) : 04/02/1434
اﻟﻌﻮدة ﻗﺒﻞ (ﻣﯿﻼدي) : 13/06/2013
اﻟﻌﻮدة ﻗﺒﻞ (ھﺠﺮي) : 04/08/1434
ﻣﺪة اﻟﺘﺄﺷﯿﺮة : 178 (ﻳﻮﻣﺎً) ﻣﻦ ﺗﺎرﻳﺦ اﻟﻤﻐﺎدرة
داﺧﻞ / ﺧﺎرج اﻟﻤﻤﻠﻜﺔ : ﺧﺎرج اﻟﻤﻤﻠﻜﺔ

وعلیکم السلام
محترم باسم بھائی اس ویزے کے مطابق جو شخص چھٹی پر گیا تھا ۔ وہ کسی سبب واپس نہ آ سکنے کی صورت میں اپنے متعلقہ کفیل یا کمپنی سے رابطہ کرے ۔ اس ویزہ کی مدت 4 شعبان کو ختم ہو چکی ہے ۔لیکن اس کے پاس ابھی وقت ہے ۔ کہ اس شخص کا کفیل معقول طبی وجوہات کی بنا پر محکمہ جوازات سے ری انٹری ویزا میں توسیع کروا سکتا ہے اور اس کی مدت تین ماہ ہے ۔
اگر یہ شخص اپنے پرانے کفیل کی بجائے کسی دوسری جگہ کے ویزہ پر آنا چاہتا ہے تو اس کے لیئے کم از کم مدت دو سال ہے ۔ یعنی دو سال کے بعد ورک ویزے پر دوبارہ مملکت میں داخل ہوا جا سکتا ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی اس میں مدۃ التاشیرہ : 178 یوماً من التاریخ المغادرۃ لکھا ہوا ہے۔

انہیں چاہیے کہ جو ربط میں نے وزارۃ داخلہ کا دیا ہے، اس میں متعلقہ معلومات ڈال کر فوری جواب حاصل کر لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سچی بات ہے مجھے تو عربی نہیں آتی کہ مقامی لوگوں سے واسطہ ہی نہیں پڑتا۔ اگر پڑتا بھی ہے تو بہت ہی کم۔ ہاں نایاب بھائی کا اکثر عربیوں سے ہی واسطہ رہتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی اس میں مدۃ التاشیرہ : 178 یوماً من التاریخ المغادرۃ لکھا ہوا ہے۔

انہیں چاہیے کہ جو ربط میں نے وزارۃ داخلہ کا دیا ہے، اس میں متعلقہ معلومات ڈال کر فوری جواب حاصل کر لیں۔
جی شمشاد بھائی ۔ آپ نے درست کہا ۔
مملکت سے روانگی کے بعد 178 دن تک مہلت ہوتی ہے ۔ دوبارہ مملکت میں داخل ہونے کی ۔
لیکن یہاں پر عمومی طور سے ری انٹری ویزا ایشو ہونے کی تاریخ سے مہلت شروع کر دی جاتی ہے ۔
اس حساب سے 4 شعبان 1434 آخری دن تھا ویزا ایکسپائر ہونے کا ۔
اب ان کا کفیل کا محکمہ جوازات سے رجوع کرنا لازم ہے اگر یہ واپس اسی ویزے پہ آنا چاہتے ہیں تو ۔۔
اگر کسی دوسرے ویزے پہ آنا چاہتے ہیں تو دو سال انتظار کرنا ہوگا ۔
مزید اس بارے آپ کے دیئے گئے لنک سے معلومات لی جا سکتی ہیں ۔
 
نایاب

لائبریرین
ہذا حصول ویزہ مدۃ اینڈ پروسیجر؟
محترم بھائی ۔ ہم تو یہاں اردو مکس عربی بولتے ہیں ۔ اور ہم سے واسطہ رکھنے والے سعودی بھی ہمارے ساتھ ایسی ہی عربی بولنے کے عادی ہو چکے ہیں ۔
کیف حصل التاشیرہ ۔۔۔ ؟ کم المدۃ ۔۔۔؟ ایش الطریقہ للاصدار التاشیرہ الجدید ۔۔؟
نایاب بھائی شمشاد بھائی بنیادی عربی بول چال کا کورس شروع کریں آپ لوگ
ہم نے گر عربی سکھانی شروع کی تو urbic وجود میں آ جائے گی ۔
یہاں کے لوگ چونکہ اکثر " کراس نیشنلز " ہیں اس لیئے اصل عربی جو کہ لکھنے پڑھنے بولنے والی " قران بیسڈ " ہے ۔ کی جگہ معاشرے میں رواں " مکس اپ " عربی سے کام چلاتے ہیں ۔ مختلف قبائل اور ممالک کے مختلف لہجے اور مختلف الفاظ رائج ہیں اس وقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس ربط پر جائیں

یہ وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ ہے۔
Passport کے سیکشن میں جائیں۔
Public Query of Exit/Re-Entry Visa Status میں جائیں۔
اقامہ نمبر، ویزا نمبر اور پاسپورٹ نمبر ڈالیں اور View پر کلک کریں۔ آپ کو فوری جواب مل جائے گا۔
لیکن شمشاد بھائی ۔۔۔ اس پر تو واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ یہ 17دسمبر 2012 کو ایشو ہوا ہے اور13 جون 2013 کو ختم ہو چکا ہے۔ایسی صورت میں کیا ہو سکتا ہے ؟ ۔۔۔عید الافطر کی چھٹی میں میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ پیش آیا تھا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
جیسا کہ نایاب بھائی نے بتایا کہ واپسی کی تاریخ مملکت سے روانگی کی تاریخ سے شروع ہوتی ہے۔ تو پہلے یہ دیکھیں کہ روانگی کی تاریخ کون سی ہے، پھر اس تاریخ سے 178 دن گن لیں۔ لیکن سب سے بہتر طریقہ وہی ہے کہ وازرۃ داخلہ کی ویب سائیٹ پر جائیں، جس کا ربط میں نے اوپر دیا ہے، اس سے چیک کر لیں۔
 
باسم

محفلین
اس ربط پر جائیں
یہ وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ ہے۔
Passport کے سیکشن میں جائیں۔
Public Query of Exit/Re-Entry Visa Status میں جائیں۔
اقامہ نمبر، ویزا نمبر اور پاسپورٹ نمبر ڈالیں اور View پر کلک کریں۔ آپ کو فوری جواب مل جائے گا۔
آپ کی ہدایات کے مطابق عمل سے یہ نتیجہ سامنے آیا لیکن اس میں کوئی اضافی معلومات نہیں دی گئی
Current Status/ Visa Details
Exit before:17/03/2013
Visa duration:178 Days from departure date
Visa expiry date:13/06/2013
Visa type:SINGLE
 
باسم

محفلین
وعلیکم السلام
محترم باسم بھائی اس ویزے کے مطابق جو شخص چھٹی پر گیا تھا ۔ وہ کسی سبب واپس نہ آ سکنے کی صورت میں اپنے متعلقہ کفیل یا کمپنی سے رابطہ کرے ۔ اس ویزہ کی مدت 4 شعبان کو ختم ہو چکی ہے ۔لیکن اس کے پاس ابھی وقت ہے ۔ کہ اس شخص کا کفیل معقول طبی وجوہات کی بنا پر محکمہ جوازات سے ری انٹری ویزا میں توسیع کروا سکتا ہے اور اس کی مدت تین ماہ ہے ۔
اگر یہ شخص اپنے پرانے کفیل کی بجائے کسی دوسری جگہ کے ویزہ پر آنا چاہتا ہے تو اس کے لیئے کم از کم مدت دو سال ہے ۔ یعنی دو سال کے بعد ورک ویزے پر دوبارہ مملکت میں داخل ہوا جا سکتا ہے ۔
یہ شخص سعودی عرب سے نوکری چھوڑ کر اب دبئی میں ہے اور والدہ کو حج یا عمرہ پر لے جانا چاہتا ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ شخص سعودی عرب سے نوکری چھوڑ کر اب دبئی میں ہے اور والدہ کو حج یا عمرہ پر لے جانا چاہتا ہے
میرے خیال میں یہ شخص سعودی عرب سے مذکورہ ویزے پر جس تاریخ کو باہر نکلا ہے اس تاریخ سے 178 دن کے اندر اندر وہ مملکت میں داخل ہو سکتا ہے۔۔۔
 
باسم

محفلین
لیکن شمشاد بھائی ۔۔۔ اس پر تو واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ یہ 17دسمبر 2012 کو ایشو ہوا ہے اور13 جون 2013 کو ختم ہو چکا ہے۔ایسی صورت میں کیا ہو سکتا ہے ؟ ۔۔۔ عید الافطر کی چھٹی میں میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ پیش آیا تھا ۔
پھر آپ کا مسئلہ کیسے حل ہوا؟
میرے خیال میں یہ شخص سعودی عرب سے مذکورہ ویزے پر جس تاریخ کو باہر نکلا ہے اس تاریخ سے 178 دن کے اندر اندر وہ مملکت میں داخل ہو سکتا ہے۔۔۔
245 دن ہوچکے ہیں سعودی عرب سے گئے ہوئے
 
نایاب

لائبریرین
یہ شخص سعودی عرب سے نوکری چھوڑ کر اب دبئی میں ہے اور والدہ کو حج یا عمرہ پر لے جانا چاہتا ہے
محترم بھائی ۔ اب یہ شخص تین سال تک مملکت میں داخل نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔۔۔۔نہ حج نہ عمرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ ہی وزٹ ۔۔۔۔
اگر اس شخص کے فنگر پرنٹس موجود ہیں یہاں ۔تو یہ شخص پاسپورٹ اور نام بدل کر بھی قانونی طور پر مملکت میں داخل نہیں ہو سکتا ۔
ورک ویزے پر دو سال تک پابندی ہے ۔ دو سال کے بعد پچھلے کفیل یا کمپنی سے این او سی حاصل کر کے ورک ویزے پر آ سکتا ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
پھر آپ کا مسئلہ کیسے حل ہوا؟

245 دن ہوچکے ہیں سعودی عرب سے گئے ہوئے
محمکہ جوازات مملکت سے ری انٹری ویزا پر جانے والوں کو " ایمرجنسی " کی صورت میں قریب 87 دن کی معقول طبی ثبوتوں پر مہلت دیتا ہے ۔ اور ویزا ایکسٹنڈ ہو جاتا ہے ۔
اس شخص کے پاس ٹوٹل 178چھٹی +اور 87 = 265 دن کا وقت تھا ۔ اب اس کے پاس صرف 20 دن باقی ہیں ، اگر اس کا کفیل یا کمپنی محکمہ جوازت میں کوئی "اثبات و شہادہ طبیہ " پیش کرے تو اس شخص کو 20 دن کے اندر اندر مملکت میں داخل ہونے کی اجازت مل سکتی ہے ۔
 
Top