سری لنکا بمقابلہ آئرلینڈ اور انگلینڈ ۔ ون ڈے سیریز

یاز

محفلین
ویسے تو یہ دونوں الگ الگ سیریز شمار کی جانی چاہییں، تاہم الگ لڑی کا خرچہ بچاتے ہوئے ہم ان دونوں کو ایک ہی لڑی میں سموئے دیتے ہیں۔
سری لنکا نے آئرلینڈ کے ساتھ دو ون ڈے میچ کھیلنا تھے۔ جن میں سے پہلا میچ سری لنکا نے بآسانی جیت لیا تھا، اور دوسرا میچ آج جاری ہے۔
اس کے بعد انگلینڈ کے ساتھ پانچ ون ڈے میچ کی سیریز ہے جو 21 جون سے 2 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔
عبداللہ محمد صاحب! کتھے غیب او؟
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
آج کے میچ کی تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ سری لنکا پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔ 33 اوورز میں 208 پہ 1 کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔ کوشل پریرا اور پرسانا کی بیٹنگ جاری ہے۔ پریرا 93 پر اور پرسانا 43 رنز پر کھیل رہا ہے۔
پرسانا کی جانب سے بھرپور لاٹھی چارج جاری ہے اور اس نے ابھی تک 5 چھکوں کی مدد سے 20 بالز پر 43 رنز بنا ڈالے ہیں۔
 

یاز

محفلین
پرسانا کا چھٹا چھکا اور 23 بالز پر ففٹی مکمل۔ اس کے بعد ساتواں چھکا بھی رسید کر دیا۔
 

یاز

محفلین
پرسانا صاحب کا لاٹھی چارج جاری۔ ابھی تک 9 چھکوں کی مدد سے 39 بالز پر 91 رنز بنا چکا ہے۔
سری لنکا: 38 اوورز میں 273 رنز 1 وکٹ پر۔
 

یاز

محفلین
40 اوورز کے اختتام پہ لنکا کا سکور 293 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر۔ گزشتہ 10 اوورز میں 122 رنز سمیٹے گئے ہیں۔
 
لنکا نے میچ باآسانی 136 رمز سے جیت کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی-
اسکو انگلینڈسیریز سے قبل اچھا وارم اپ کہہ سکتے شائد ابھی ٹیم کے مورال اور کانفیڈنس میں بہتری ہوئی ہو- جوکہ یقیناً ہوئی ہوگی- امید ہے گوروں کے خلاف بھی ایسی کارگردگی جاری رہے گی-
 

یاز

محفلین
لنکا کی بیٹنگ آئرلینڈ کے خلاف تو کافی بہتر چل پڑی ہے۔ اب دیکھیں انگلش باؤلنگ کے خلاف کیسا کھیلتے ہیں۔
 
لنکا کی بیٹنگ آئرلینڈ کے خلاف تو کافی بہتر چل پڑی ہے۔ اب دیکھیں انگلش باؤلنگ کے خلاف کیسا کھیلتے ہیں۔

امید ہے اچھا کرے گی- ایک تو ویسے بھی اب پچز کی کنڈیشن الگ ہوگی دوسرا لنکا کی بیٹنگ محدود طرز کی بیٹنگ کے لئے کافی متوازن ہے- البتہ باؤلنگ کے شعبہ کا حال کافی مندہ ہے-
 
56/3
ماشاءاللہ ماشاءاللہ لگنے لگا ہے کہ لنکا ہی کھیل رہی- ورنہ آئرش ٹیم سے میچز کے بعد تو یقین ہی نہیں ہو رہا تھا-
 

یاز

محفلین
اینجلو جی قطرہ قطرہ جوڑتے ہوئے۔ آخری 5 اوورز میں ہٹنگ ممکن ہو پائی تو 300 کا ہندسہ عبور ہو سکتا ہے۔
 

یاز

محفلین
اینجلو میتھیوز 73 کے انفرادی سکور پر آؤٹ۔ سری لنکا 266 رنز 8 آؤٹ۔
 
Top