سرکار ﷺ کی نبوت عام ہے یا خاص؟

نبی رحمت آقائے امت محبوب رب العزت عزوجل و ﷺ کی نبوت و رسالت سیدنا آدم علیہ السلام کے زمانے سے روز قیامت تک کی تمام مخلوقات کو عام ہے۔ علمائے کرام فرماتے ہیں کہ حضور سرور دو عالم نور مجسم شہنشاہ معظم ﷺ کی رسالت تمام جن و انس اور فرشتوں کو شامل ہے بلکہ تمام حیوانات، جمادات، نباتات آپ ﷺ کی رسالت کے دائرہ میں داخل ہیں۔ تو جس طرح انسان کے ذمہ حضور ﷺ کی اطاعت فرض ہے یونہی ہر مخلوق پر حضور اقدس ﷺ کی فرمانبرداری کرنا ضروری ہے اور یہ سب حضور ﷺ کی امت ہیں تو جب حضور ﷺ کی فرمانبرداری کرنا ضروری ہے اور یہ سب حضور ﷺ کی امت ہیں تو جب حضور ﷺ بادشاہ زمین و آسمان ہیں اور خدا عزوجل کی ساری مخلوق کے لئے نبی و رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ تو تمام نبیوں اور رسولوں علیہم الصلٰوۃ والتسلیم کے بھی آپ ﷺ رسول ہوئے اور جب حضور ﷺ ان کے رسول ہوئے تو یہ نفوس قدسیہ بھی حضور ﷺ کے امتی ٹھہرے۔ (گلدستہ عقائد و اعمال ص۱۹)
 

مہ جبین

محفلین
بلا شک و شبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام جن و انس کے لئے رسولِ برحق بنا کر بھیجے گئے ہیں

مولای صلِّ وسلم دائماً ابداً
علیٰ حبیبک خیر الخلق کلہم

جزاک اللہ ڈاکٹر مشاہد رضوی بھائی
 
Top