سرفراز کی کپتانی راس آگئی ،پاکستان کا ٹی 20رینکنگ میں پہلا نمبر۔

سرفرازاحمد کی کپتانی راس آگئی ،پاکستان ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلےنمبرپرآگیا،بھارت کی نیوزی لینڈکیخلاف پہلےمیچ میں فتح پاکستان کونمبرون پرلےآئی۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں گرین شرٹس نے پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے،چند ماہ پہلے سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے چیمپینز ٹرافی جیتی ،پھر ون ڈے میچز میں مسلسل نو فتوحات اپنے نام کیں،اب ملا ٹیم پاکستان کو ایک اور اعزاز ، ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آخری 14 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے بارہ میں میدان مارا اور نمبر ون رینکنگ پر پہنچ گئی۔

پہلی پوزیشن کی ریس میں نیوزی لینڈ کو نئی دلی میں بھارت کے ہاتھوں میچ میں شکست کیا ہوئی اس کے ہاتھ سے پہلی پوزیشن بھی نکل گئی اور پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس 124 ہیں ، نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،رینکنگ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز تیسرے ، انگلینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔
روزنامہ جنگ
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر بھارت کے خلاف باقی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ فتح حاصل کرلیتا ہے تو پاکستان سے یہ پوزیشن واپس چھن جائے گی ہاں ایک میچ میں بھی نیوزی لینڈ کی ہار پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردے گی۔
مطلب پاکستانی انڈیا کی فتح کی دعائیں کریں اب، اے شاباشے! :)
 

ابن توقیر

محفلین
ابن توقیر بھیا قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا رہی ہے۔
یہاں ویمن چیمپئن شپ کا سلسلہ چل رہا ہے۔ویسے ثنا میر کی کپتانی جاتے ہی ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے وگرنہ اطلاعات تھیں کہ یہاں بھی دھڑے بازی چل رہی تھی۔
 

ابن توقیر

محفلین
بھیا یہ مخلوق تو ویسے بھی دھٹرے بازی میں مشہور ہے۔:p
کیوں "کُٹوانے" کا ارادہ ہے جی۔خود بھی "املوک" کے "تولے" میں آجائیں گے اور میری بھی خیر نہیں۔
ویسے جتنی گروپ بندی ہمارے شہزادے کرتے رہے ہیں اس کے مقابلے میں تو یہ کچھ بھی نہیں ہے ۔
 
جی ہاں یہ تو دستور ہے ، ہند کے احباب بھی ماضی میں پاکستان (کی فتح)کے لیے خیر خواہی "کا اظہار" کرتے دیکھے گئے ہیں ۔
ہماری کمپنی میں کچھ بہار ریاست کے مسلمان بھارتی تھے، وہ تو کھلم کھلا پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کرتے تھے بھارت کے مقابلے میں۔
 
Top