کاشفی
محفلین
سردار اختر مینگل کا حکومت میں شامل نہ ہونے اور اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ
کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سردا اختر جان مینگل نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت میں شامل نہیں ہونگے بلکہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے اور آئندہ اسمبلی کے اجلاس میں وہ اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان نیشنل پارٹی میر حمل کلمتی اپنے عہدے کا حلف لینگے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیراعظم میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ بلوچستان نیشنل پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے تاہم مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی اسمبلی میں اپوزیشن کا رول ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ اس وقت جمعیت علماء اسلام اور اے این پی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے ہیں ان کی دونوں کی تعداد 9ہے جبکہ میر ظفر زہری بی این پی عوامی کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جنہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں یا آزاد بینچوں پر بیٹھیں گے آئندہ اسمبلی کااجلاس ہنگامہ خیز ہوسکتا ہے ۔یاد رہے مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق اور مجلس وحدت مسلمین کے ارکان کی ٹوٹل تعداد 25ہے جبکہ 3حلقوں میں 22اگست کو ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔