سرحد کے اس پار * تبصرہ جات

ہینڈ پمپ...
جس سے ہمیں آخر وقت تک منہ دھونا نہ آیا!!!
IMG-20190123-WA0007.jpg
ایک بات یہ ذہن میں آ رہی ہے کہ آپ کا سفر غالباً بیس سے پچیس سال پرانا ہے۔ مگر اتنے عرصہ میں آپ کے بتائے ہوئے واقعات اور موجودہ تصاویر میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ گویا اس عرصہ میں کوئی تبدیلی بہتری کی صورت میں نہیں آئی؟
 
فلسفی

محفلین

تابش بھائی میں بھی پوچھنا چاہ رہا تھا لیکن الفاظ نہیں مل رہے تھے۔ بالکل یہی سوال ہمارے ذہن میں بھی ہے۔ سید صاحب؟
 
سید عمران

محفلین
ایک بات یہ ذہن میں آ رہی ہے کہ آپ کا سفر غالباً بیس سے پچیس سال پرانا ہے۔ مگر اتنے عرصہ میں آپ کے بتائے ہوئے واقعات اور موجودہ تصاویر میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ گویا اس عرصہ میں کوئی تبدیلی بہتری کی صورت میں نہیں آئی؟
پرانا گھر ویسا ہی ہے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔۔۔
اس کے برابر بیٹھک تھی جس کا حال لکھیں گے۔۔۔
پہلے وہ الگ تھی، بعد میں بیچ میں دروازہ کھول کر ایک کردیا گیا، بیٹھک میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔۔۔
اس کے علاوہ قصبہ دیوبند کافی تبدیل ہوا جس کا احوال اپنی جگہ پر آئے گا!!!
 
آخری تدوین:
اسی مٹر گشت کے دوران معین نے پوچھا: ’’دہی بڑے کھائیں گے؟‘‘
’’کیوں نہیں۔‘‘ اس قسم کی آفر کا جواب کبھی نہ میں نہ ہونا چاہیے۔ یہ ہمارا ذاتی فارمولا ہے۔
اگر آپ اس بات کا ذکر نہیں بھی کرتے تو محفل میں سب کو آپ کے اس فارمولےکی اطلاع ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
ماحول کو دیکھیں ( کسی حد تک) تو لگتا ہے کہ کسی پرانے ادیب کی کوئی کہانی پڑھ رہے ہیں۔:)
طرزِ تحریر بہت شوخ ہے۔
سفرنامہ بھی ہے اور کہانی بھی۔:)
 
ماحول کو دیکھیں ( کسی حد تک) تو لگتا ہے کہ کسی پرانے ادیب کی کوئی کہانی پڑھ رہے ہیں۔:)
طرزِ تحریر بہت شوخ ہے۔
سفرنامہ بھی ہے اور کہانی بھی۔:)
لیں بھیا ایک اور گواہ حاضر خدمت ہے،
آپی بھی ہماری ہم خیال ہیں ، الحمدللہ ۔
 
Top